آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ ان ٹیمز میں ہارنے کا مقابلہ ہونا ہے۔
بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے، باسط کو خدشہ
اسپورٹس ڈیسک جمع۔ء 28 جون 2019
1721639-basitali-1561667220-337-640x480.jpg

1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا، باسط علی کا دعویٰ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیاکہ بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلیے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔

’’کرکٹ پاکستان‘‘ ویب سائٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرے، اس کے بنگلادیش اور سری لنکا سے ابھی میچز باقی ہیں، جس انداز میں بلو شرٹس افغانستان سے کھیلے وہ سب نے دیکھا، لوگ نہیں کہیں گے کہ وہ جان بوجھ کر ہارے، بھارت ایسے انداز میں کھیلے گا کہ کوئی بات بھی نہیں کرسکے گا۔ جب وہ آسٹریلیا سے کھیلے تھے تو اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

باسط علی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا،عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کریں گے،کیویز اپنے ہی ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کیلیے ہارے تھے۔

:noxxx::noxxx::noxxx:
 

محمداحمد

لائبریرین
باسط علی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا،عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کریں گے،کیویز اپنے ہی ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کیلیے ہارے تھے۔

یار یہ 1992 کی ہماری یادگار فتح کو تو مسخ نہ کرو بھائی! :evil:
 
لنکن ٹیم کا شکریہ کہ کسی حد تک انہوں نے اس ورلڈ کپ میں سنسنی پیدا کی ورنہ تو انہوں نے انگلینڈ کی ٹکٹوں کا خرچہ ہی کیا ہے۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
کم از کم
پاکستان دونوں میچز جیتے اور انگلینڈ 1 میچ ہارے
بات آپ کی درست معلوم ہوتی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کو یہ ایج حاصل ہے کہ اس کے اگلے دو میچ نسبتاََ کمزور ٹیموں کے ساتھ ہیں جب کہ دوسری جانب انگلستان اور بنگلہ دیش کو دو مضبوط حریفوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔ انگلستان کے امکانات پاکستان سے بہرصورت زیادہ ہیں کیونکہ انہیں دو میچ جیتنے ہیں اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لینی ہے۔ تاہم، اصل اہم مقابلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں دیکھنے کو ملے گا، وہ بھی اس صورت میں کہ اگر انگلستان کم از کم ایک میچ ہار جائے، اور یہ میچ ایک معنوں میں کوارٹر فائنل میں تبدیل ہو جائے گا۔ تاہم، اگر انگلستان نے دونوں میچز اپنے نام کر لیے تو ورلڈ کپ کے آخری تین میچز بے لطف ہی رہیں گے کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے نام سب کو معلوم ہو چکے ہوں گے۔ آسٹریلیا سیمی فائنل میں ہے، نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچا چاہتی ہیں اور انگلستان دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوٹھی ٹیم بن سکتی ہے۔ یعنی کہ اگر، مگر، چونکہ چنانچہ والی گیم اپنے عروج پر ہے فی الوقت جو اس ورلڈ کپ کو یادگار بنائے ہوئے ہے۔ مزید یہ کہ، ہم نے اپنے تئیں ایک ریسرچ کی ہے جس کے مطابق شاید ہی کوئی اہم میچ بارش سے متاثر ہو گا یعنی کہ موسم کے ایشو کو ایک طرف رکھ دینا مناسب رہے گا۔
 
آخری تدوین:
اور اسکے لئے ادارہ بالعموم کرکٹ فین اور بالخصوص لنکا کرکٹ فین ملنگا اینڈ کو کا مشکور ہے کہ انہوں نے ایک نہایت بور اور پھسڈی جاتے ہوئے ٹورنامنٹ میں جان ڈال دی۔ شکریہ است !!

یعنی کہ اگر، مگر، چونکہ چنانچہ والی گیم اپنے عروج پر ہے فی الوقت جو اس ورلڈ کپ کو یادگار بنائے ہوئے ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں مکھیوں کا حملہ
اسپورٹس ڈیسکاپ ڈیٹ 28 جون 2019
5d1618b4c1f95.jpg


سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب میچ کے دوران مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور سری لنکا کی ٹیم میچ میں مشکلات سے دوچار رہی۔

سری لنکن اننگز کے اختتامی لمحات میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال ہو گئی جب مکھیوں کے غول نے میدان میں دھاوا بول دیا۔
5d16146f076cb.jpg


اس موقع پر میدان میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور امپائرز خود کو بچانے کے لیے زمین پر لیٹ گئے اور اس صورتحال پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

میچ کے 48ویں اوور میں پیش آنے والے اس واقعے کے سبب کھیل کچھ لمحوں کے لیے روک دیا گیا تاہم مکھیوں کے جاتے ہی کھیل کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 203رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
 
Top