مبارکباد آئیں مل کر عید کی خوشیاں منائیں۔۔:)

ہادیہ نے 'تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 10, 2018

  1. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

    [​IMG]

    کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے بفضلِ باری تعالی خیر و عافیت سے ہوں گے۔
    [​IMG]
    پیارے ساتھیو !!! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان مبارک کا مقدس مہینہ ختم ہورہا ہے مگر جاتے جاتے بھی ہم سب کو تحفے میں "عید الفطر" کی خوشیاں دے رہا ہے:)۔۔عید نام ہے خوشیاں منانے کا۔۔۔ روٹھے ہوؤں کو منانے کا۔۔ پھر سے گلے ملنے کا اپنوں سے۔۔ تمام گلے شکوے مٹا کر ۔۔ختم کرکے ۔۔پھر سے دوستوں سے۔۔ عزیزوں سے۔۔ ملنے کا دن۔۔
    [​IMG]
    [​IMG] مگر ان سب کے ساتھ ساتھ ۔۔بچپن کی ایک خوبصورت اور دلچسپ روایت آپ سب کو یقیناََ یاد ہوگی(بھئی اب ہم سب اتنے بوڑھے بھی نہیں ہوگئے کہ بھول جائے)۔۔ جب ہم سب کی عید ایک دوسرے کو عید کے مبارکبادی کارڈز دیئے بغیر گزرتی ہی نہیں تھی۔ چاہے وہ ہماری پیاری سہلیاں ہوں یا عزیز و اقارب۔۔ بہت بہترین دور تھا۔۔ اور نا صرف عید کارڈز دیئے جاتے تھے بلکہ تحائف کا بھی تبادلہ بھی کیا جاتا تھا۔ میری عادت تھی سب فرینڈز کو جیولری جیسے چوڑیاں، ایر رنگز، رنگز، بریسلٹ وغیرہ وغیرہ دینے کی۔۔ اور اس کے ساتھ مہندی بھی ۔۔ گھر والوں کا بھی خوب خرچہ کرواتے تھے۔۔ لیکن بہت خوبصورت اور مزے کے دن تھے۔۔ پیاروں کی طرف سے دیے گئے کارڈز اور تحائف۔۔ ان سب کی یادیں آج بھی ہمیں خوش کرتی ہیں۔۔
    [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    [​IMG]
    لیکن اس جدید دور میں موبائل فونز، اور نیٹ نے یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہم سے دور کردی۔۔ اب عید کی صبح جب ڈھیروں پیغامات وصول ہوتے ہیں ۔۔یقین جانیے ان کی خوشی بھی ہوتی ہے مگر بچپن میں عید سے پہلے کارڈز دینے کا جو مزا تھا وہ "ان چند لفظوں" میں عید مبارک کہنے سے کیا حاصل ہوگا۔۔
    [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    [​IMG]
    میرا دل چاہتا ہے اس پہ بہت کچھ لکھوں ۔۔ مگر ایک تو میری اردو سبحان اللہ۔۔ دوسرا آپ سب کا بھی خیال ہے۔۔ بور ہوگئے تو ۔۔۔۔ جہاں تک بات ہماری محفل کی ہے۔۔ میں نے یہی نوٹ کیا ہے۔۔ سب چھوٹی سے چھوٹی خوشی کو بھی یادگار بنادیتے ہیں مبارکبادی لڑیاں بنا کر۔۔ جیسے کسی نے اگر ہزار مراسلے مکمل کیے فوراََ سے پیشتر مبارکبادی لڑی بنادی جاتی ہے۔ چاہے میری طرح صرف "بونگیاں" ہی ماری ہوں۔۔ :noxxx: ۔۔مقصد صرف خوش کرنا اور حوصلہ بڑھانا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہونا۔۔ یہ تو ہوگئی ہماری محفل کی روایت۔۔:battingeyelashes:
    [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    [​IMG]
    تو کیوں نا آج عید کی اس قدیم مگر دلچسپ روایت کو پھر سے زندہ کیا جائے(چاہے تصویروں کی حد تک ہی سہی) ہماری اس محفل میں۔۔آئیں مل کر سب چھوٹی عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دوبالا کریں۔۔۔۔۔ اور سب ایک دوسرے کو عید کارڈز دے سکتے ہیں۔۔

    [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    ابتداء میری طرف سے:)۔۔ پہلا کارڈ اردو محفل کے نام:)


    [​IMG] [​IMG] [​IMG]


    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 9
  2. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    استاد محترم الف عین انکل جی کے لیے:)
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 4
  3. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,482
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    محفل پر عید تو اس بار پشاور سے بھی پہلے آ گئی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 15
  4. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہاہاہاہا
    حد ہی ہوگئی ویسے۔۔ :laugh:
    بھئی عید کارڈز تو عید سے پہلے دیتے ہیں۔:battingeyelashes:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    2,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    ناسا نظام شمسی سے ماورا نئے سیاروں کو دریافت کرنے کی کو ششوں میں مگن ہے۔ سنا ہے تمام جدید دور بینیں بنانے کے منصوبے ختم کر دیے گئے ہیں جب سے پشاور کا ایک پٹھان ناسا میں بھرتی ہوا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  7. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    محفل نہ ہوئی، محفلِ قاسم خان ہو گئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  8. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یعنی آپ سب لوگ کارڈز نہیں دے رہے۔۔ :question:
    حد ہوتی ہے کنجوسی کی بھی۔۔:confused:
     
    • متفق متفق × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    فرقان احمد بھائی نے کہا تھا عید کارڈز دینے کا سلسلہ پندرہ رمضان تک شروع کردیا جائے۔۔۔ میں نے تو پھر بھی کافی لیٹ شروع کیا۔۔ وجہ سب کو معلوم ہے۔۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,482
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    ڈاک میں دیر ہونے کا ڈر تھا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,482
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    کارڈ کا کیا کرنا۔ وقت آنے پر ہیپی عید سعید مبارک کہہ دیں گے
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  12. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,652
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اوکے ایز یو وش۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سٹاروار کی بجائے نس وار پہ کام شروع تو نہیں کر دیا ناسا نے؟
     
    آخری تدوین: ‏جون 10, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بے فکر رہیں۔
    عدنان بھائی جلد ہی کارڈ پوسٹ کر دیں گے۔
    فرقان بھائی کے پاس بھی کافی ذخیرہ ہے۔
    میں بھی اپنی سی کوشش کروں گا۔
    یہ لڑی ان شاء اللہ کامیاب ہو گی۔
    ہر فرد اپنی رائے رکھتا ہے، دوسروں کی آراء سے متزلزل نہیں ہوا کرتے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  15. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,302
    Friday, June 15, 2018 is the first day of Shawwal

    میں اس ویب سائٹ کے حساب سے روزے شروع کرتا ہوں اور عید کرتا ہوں

    سب کو عید مبارک ہو

    خدا آپ سب کو ایسی ہزاروں عیدیں نصیب فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  16. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    2,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    InLove
    عید کے قریب تو نس وار کے ساتھ نص وار بھی شروع ہو جاتی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  17. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,093
    بدقسمتی سے ہم خود بیمار پڑ گئے تھے اس لیے یہ سلسلہ شروع کرنے میں غیر معمولی تاخیر ہو گئی ہے۔ اُمید ہے آج سے ہم اپنی پرانی فارم میں واپس آ جائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,664
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ایک بار یہ حرکت میں بھی کر بیٹھا تھا۔ بس بچپنا تھا، اُس کے بعد توبہ کر لی یا کروا لی گئی، یہ صحیح طرح سے یاد نہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • زبردست زبردست × 1
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    10,700
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 2

اس صفحے کی تشہیر