واشنگٹن ڈی سی

  1. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::ایک اِک کرکے، سبھی لوگ بدلتے جائیں:::::: Shafiq -Khalish

    غزل ایک اِک کرکے، سبھی لوگ بدلتے جائیں اپنے اطوارسے ہی، دِل سے نکلتے جائیں راحتِ دِید کی حاجت میں اُچھلتے جائیں اُن کے کُوچے میں انا اپنی کُچلتے جائیں دمِ آیات سے، ہم کُچھ نہ سنبھلتے جائیں بلکہ انفاسِ مسیحائی سے جلتے جائیں بے سروپا، کہ کوئی عِشق کی منزِل ہی نہیں خود نتیجے پہ پہنچ جائیں گے،...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::جی کو کُچھ شہر میں بَھلا نہ لگا :::::Shafiq -Khalish

    غزل جی کو کُچھ شہر میں بَھلا نہ لگا جا کے احباب میں ذرا نہ لگا درگُزر اِس سے، دِل ذرا نہ لگا کم نہیں، اب کی کُچھ ڈرانہ لگا کچھ اُمیدیں تھیں جس سے وابستہ ! قد سے وہ بھی ذرا بڑا نہ لگا تھے ہم مجبوریوں سے پا بستہ بولیے دِل کی کیا لگا نہ لگا دِل کے رِشتوں سے جورَہا منسُوب! میرا ہوکر وہ بارہا...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::کئے مجھ سے سارے سوالوں میں تُم ہو::::::Shafiq -Khalish

    غزل کئے مجھ سے سارے سوالوں میں تم ہو مرے خُوب و بَد کے حوالوں میں تم ہو سبب، غیض وغم کے زوالوں میں تم ہو ہُوں کچھ خوش، کہ آسُودہ حالوں میں تم ہو مُقدّر پہ میرے تُمہی کو ہے سبقت خوشی غم کے دائم دلالوں میں تم ہو یُوں چاہت سے حیرت ہے حِصّہ لیے کُچھ فلک کے مُقدّس کمالوں میں تم ہو کہاں...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: دِل کی کہہ د ُوں مجال بھی تو نہیں:::::Shafiq Khalish

    غزل دِل کی کہہ د ُوں مجال بھی تو نہیں اس پہ حاصل کمال بھی تو نہیں جس سے دِل اُس کا رام ہوجائے ہم میں ایسا کمال بھی تو نہیں خاطرِ ماہ و سال ہو کیونکر کوئی پُرسانِ حال بھی تو نہیں جس سے سجتے تھے خواب آنکھوں میں اب وہ دِل کا کمال بھی تو نہیں کیسے مایوسیاں نہ گھر کرلیں دِل کا وہ اِستِعمال بھی...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::نظر سے پل بھر اُتر وہ جائے تو نیند آئے:::::Shafiq Khalish

    غزل نظر سے پل بھر اُتر وہ جائے تو نیند آئے شبِ قیامت نہ آزمائے تو نیند آئے چّھٹیں جو سر سے دُکھوں کے سائے تو نیند آئے خبر کہِیں سے جو اُن کی آئے تو نیند آئے دماغ و دِل کو کبھی میسّر سکون ہو جب ! جُدائی اُس کی نہ کُچھ ستائے تو نیند آئے خیال اُس کا، ہو کروَٹوں کا سبب اگرچہ اُمید ملنے کی جب بھی...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::اِک بھی الزام بدگماں پہ نہیں::::::Shafiq Khalish

    غزل اِک بھی الزام بدگماں پہ نہیں بس کرم رب کا بے اماں پہ نہیں ذکر لانا ہی اب زباں پہ نہیں فیصلہ سُود اور زیاں پہ نہیں دسترس یوُں بھی داستاں پہ نہیں اِختیار اُن کے رازداں پہ نہیں کیا جوانی تھی شہر بھر سے لئے اِک ہجوم اب جو آستاں پہ نہیں کچھ تو دِل اپنا فیصلوں کا مجاز ! کچھ بھروسہ بھی آسماں...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: پیدا ہوں حُسن ہی سے سب اجزائے زندگی ::::::Shafiq Khalish

    پیدا ہوں حُسن ہی سے سب اجزائے زندگی دھڑکیں دِلوں میں شوق و تمنائے زندگی مشکل ہی میں پڑی رہے ہر جائے زندگی جدوجہد میں ڈر ہے نہ کٹ جائے زندگی پیری میں حل ہو خاک کہ طاقت نہیں رہی! ٹھہرا نہ سہل مجھ پہ مُعمّائے زندگی فرطِ خوشی کا جن سے کہ احساس دِل کو ہو ایسے تمام چہرے ہیں گُلہائے زندگی وہ حُسن...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: کم سِتم اُن پہ جب شباب آیا ::::::Shafiq Khalish

    غزل کم سِتم اُن پہ جب شباب آیا ذوق و شوق اپنے پر عتاب آیا کیا کہیں کم نہ کچھ عذاب آیا درمیاں جب سے ہے حجاب آیا تب سِتم اُن کے کب شمُار میں تھے پیار جب اُن پہ بے حساب آیا منتظر ہم تھے گفتگو کے ، مگر ساتھ لے کر وہ اجتناب آیا خُونِ دل سے لکھا جو مَیں نے اُسے! مثبت اُس کا کہاں...
  9. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی ::::::Shafiq Khalish

    سلام تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی بے مثل راہ ِ حق میں شہادت حُسیؑن کی برکت غمِ حُسیؑن میں روزافزوں یوُں نہیں مقصد سے کی خُدا نے وِلادت حُسیؑن کی تقلِید پروَرِش میں تھی ماؤں کی کُچھ نہ کم آئی کہاں کسی میں سعادت حُسیؑن کی عباسؑ جاں نِثار، نہ آئے َپلٹ کے جب! ناناؐ نے غم میں کی تھی عیادت...
  10. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: شیوۂ یار ہے اب دِل کو ستائے رکھنا ::::::Shafiq Khalish

    غزل شیوۂ یار ہے اب دِل کو ستائے رکھنا چاند چہرہ مِری نظروں سے چھپائے رکھنا اُس کی تصوِیر کو سینے سے لگائے رکھنا غمزدہ دِل کو کسی طور لُبھائے رکھنا چاندنی راتوں میں یاد آئے ضرُور اب اُن کا اِک قیامت سی، سرِ بام اُٹھائے رکھنا ولوَلے ہیں، نہ کِرن ہی کوئی اُمّید کی ہے ! اِس بُجھے دِل میں...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: نہیں کہ پیار و محبّت میں کاربند نہیں ! :::::: Shafiq Khalish

    غزل نہیں کہ پیار ، محبّت میں کاربند نہیں بس اُس کی باتوں میں پہلے جو تھی وہ قند نہیں نظر میں میری ہو خاطر سے کیوں گزند نہیں خیال و فکر تک اُس کے ذرا بُلند نہیں کب اپنے خواب و تمنّا میں کامیاب رہے ہم ایک وہ جو کسی مد میں بہرہ مند نہیں تمام زیور و پازیب ہم دِلا تو چکے! ملال پِھر بھی ،کہ...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: آئیں اگر وہ یاد تو مرتے نہیں ہیں ہم :::::: Shafiq Khalish

    غزل آئیں اگر وہ یاد تو مرتے نہیں ہیں ہم حالت خراب دِل کی گو کرتے کہیں ہیں کم دِل خُون ہے اگرچہ شب و روز ہجر میں آنکھوں کو اپنی شرم سے کرتے نہیں ہیں نم ایسا بُجھادِیا ہَمَیں فُرقت کی دُھوپ نے کوشِش رہے ہزار نِکھرتے کہیں ہیں ہم اِک پَل نہ ہوں گوارہ کسی طور یُوں ہَمَیں دِل پر سوار ہو کے...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: سائے ہیں بادلوں کے وہ، چَھٹتے نہیں ذرا :::::: Shafiq Khalish

    شفیق خلش غزل سائے ہیں بادلوں کے وہ، چَھٹتے نہیں ذرا لا لا کے غم سروں پہ یہ، تھکتے نہیں ذرا کیسے قرار آئے دلِ بے قرار کو گھر سے اب اپنے وہ، کہ نکلتے نہیں ذرا کیا وہ بچھڑگئے، کہ خُدائی بچھڑ گئی دُکھ اب ہماری ذات کے بٹتے نہیں ذرا سُوجھے کوئی نہ بات ہَمَیں آپ کے بغیر موسم تخیّلوں کے بدلتے نہیں...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلؔش ::::: یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو ::::: Shafiq Khalish

    غزل یوں زندگی میں ہم سے کوئی کام بھی تو ہو مائل بہ عِشق جس سے دِل آرام بھی تو ہو اُن تک سفر کا میرے اب انجام بھی تو ہو کچھ تگ و دو یہ باعثِ اِنعام بھی تو ہو دُشنام گو لَبوں پہ خَلِش نام بھی تو ہو! عاشِق ہو تم، تو شہرمیں بدنام بھی تو ہو پتّھر برس رہے ہوں کہ ہو موت منتظر اُن کا، گلی میں آنے...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: جب اُس نظر میں بھی بیگانگی سی ہوتی ہے::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش تب اَوج پر مِری واماندگی سی ہوتی ہے جب اُس نظر میں بھی بیگانگی سی ہوتی ہے پِھر روز و شب لِئے افسُردگی سی ہوتی ہے بس اُس کے مِلنے پہ آسودگی سی ہوتی ہے ترس رہے ہیں ذرا سی ہنسی، خوشی کے لیے کہ زندگی بھی نہ اب زندگی سی ہوتی ہے دِیا سُخن کو نیا رنگ تیری فُرقت نے اب بول چال میں...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش دوست یا دشمنِ جاں کُچھ بھی تم اب بن جاؤ جینے مرنے کا مِرے ، اِک تو سبب بن جاؤ ہو مِثالوں میں نہ جو حُسنِ عجب بن جاؤ کِس نے تم سے یہ کہا تھا کہ غضب بن جاؤ آ بسو دِل کی طرح، گھر میں بھی اے خوش اِلحان ! زندگی بھر کو مِری سازِ طرب بن جاؤ رشک قسمت پہ مِری سارے زمانے کو رہے ہمسفرتم...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں:::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلؔش ہُوں کِرن سُورج کی پہلی، اور کبھی سایا ہُوں میں کیسی کیسی صُورتوں میں وقت کی آیا ہُوں میں قُربِ محبُوباں میں اپنی نارَسائی کے سبب گھیرکرساری اُداسی اپنے گھر لایا ہُوں میں گو قرار آئے نہ میرے دِل کو اُن سے رُوٹھ کر جب کہ مِلنے سے اِسی پر زخم کھا آیا ہُوں میں بے سبب اُن سے...
  18. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::کُچھ اِس سے بڑھ کےہوگا بَھلا کیا حَسِیں عِلاج:::::: Shafiq Khalish

    غزل کُچھ اِس سے بڑھ کےہوگا بَھلا کیا حَسِیں عِلاج کرتے ہیں غم کا غم سے مِرے دِلنشیں عِلاج پُر رحم دِل کے درد کا ہوگا نہیں عِلاج رو رو کے پک رہے جو، ہو اُس کا کہِیں عِلاج کِس کِس کی موت کا وہاں رونا رہے ، جہاں ! بالا زمِیں کے غم کا ہو زیرِ زمِیں عِلاج انسانیت کا خون اُنہی سے ہے اب ہُوا...
  19. ابن سعید

    نیشنل چیری بلوسم فیسٹیول واشنگٹن ڈی سی

    کل ہماری یونیورسٹی اولڈ ڈو مینین یونیورسٹی کے آفس آف انٹر کلچرل ریلیشنس کی جانب سے نیشنل چیری بلوسم فیسٹیول کی سیلیبریشن کے لیے واشنگٹن ڈی سی تک یک روزہ بس ٹرپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تہوار کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ 1912 میں جاپان کے شہر ٹوکیو کے مئیر یوکیو اوزاکی نے واشنگٹن شہر کو 3000 (تین...
Top