تاجکستان

  1. حسان خان

    تاجکستانی نصابی کتاب میں شبلی نعمانی کا تذکرہ

    تاجکستان کے مکاتب میں رائج ادبیاتِ تاجک: برائے صنفِ دہم کی کتاب میں صائب تبریزی پر مضمون میں یہ چیز پڑھنے کو ملی: دانشمندِ هند شبلیِ نعمانی در 'شعرالجم' قضاوت می‌کند، که: "صائب، اگرچه تمامِ استادان و هم‌عصرانش را به ادب یاد می‌کرده، لیکن به بعضی اساتیدِ (استاد‌های) سخن نهایت عقیده‌مند بوده‌است...
  2. حسان خان

    کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں استاد صدرالدین عینی کی یاد میں کتابی نمائش کا انعقاد

    ۲۳ اپریل کو کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں معاصر تاجک ادبیات کے بانی صدرالدین عینی کی خاطرات کی تکریم میں کتاب خانے کے شعبۂ ترویج و انعقادِ تقریباتِ ثقافتی کی کوششوں سے استاد عینی کی کتابوں کی نمائش تشکیل کی گئی۔ نمائش بینوں نے پچھلے سالوں کی نشر شدہ کتابوں کے ہمراہ استادِ مرحوم کی تازہ نشر کتب...
  3. حسان خان

    تاجکستانی صوبے سُغد کی حکومت کی جانب سے نقیب خان طغرل کا ڈیڑھ سو سالہ جشن منانے کا فیصلہ

    صوبۂ سُغد کی حکومت نے [ماوراءالنہری] کلاسیکی شاعر نقیب خان طغرل کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کی تجلیل کے لیے اس سے مربوط حکم نامہ صادر کیا ہے۔ دفترِ مطبوعاتِ حکومتِ صوبۂ سغد کی اطلاع کے مطابق، رواں سال کے ماہِ نومبر کی پہلی دہائی میں صوبۂ سغد کی قلمرو میں نقیب خان طغرل کا ڈیڑھ سو سالہ جشن منایا جائے گا۔...
  4. حسان خان

    وسطی ایشیا اور افغانستان میں جشنِ نوروز

    تاجکستانی شہر خُجند میں جشنِ نوروز کے مناظر ماخذ: ردیوی آزادی ازبکستان کے شہر سمرقند میں جشنِ نوروز کی تصاویر ماخذ: آزادلیق رادیوسی
  5. حسان خان

    تاجک شاعر فردوس اعظم کی نئی کتاب کی ایران میں نشر

    شہرِ تہران کے ناشر انتشاراتِ پویان نے جوان تاجک شاعر فردوسِ اعظم کی غزلوں کا مجموعہ 'یک بغل غزل' سَو نسخوں کی تعداد میں اور فارسی و روسی خط میں شائع کیا ہے۔ تہران میں مقیم تاجک روزنامہ نگار شاہ منصور شاہ میرزا کے مطابق، کتابِ مذکور فردوس اعظم کی ۳۰ غزلوں پر مشتمل ہے اور یہ کتاب نفیس آرائش کے...
  6. حسان خان

    اقبالِ لاہوری کے خانوادے سے تاجکستانی سفیر کی ملاقات

    پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف مشرق کے عظیم شاعر و مفکر محمد اقبالِ لاہوری کے خانوادے سے ملاقات کے لیے گئے۔ وزارتِ امورِ خارجۂ تاجکستان کے دفترِ مطبوعات کی اطلاع کے مطابق، شیر علی جانانوف نے چھ اکتوبر کو شہرِ لاہور کے دورے کے دوران محمد اقبال کے رشتے داروں، بالخصوص اُن کے فرزند...
  7. حسان خان

    فارسی گو ملک تاجکستان میں اقبالِ لاہوری کا مقام

    معروف پاکستانی شاعر اور متفکر اقبال لاہوری کا نام تاجکستان کی ادبی و ثقافتی محفلوں میں پچھلی صدی کے چھٹے عشرے سے زبانوں پر عام ہوا۔ اور یہ اُس وقت ہوا جب نامور تاجک شاعر میر سعید میر شکر نے روسی حروف میں ایک مقالہ اور بعدازاں اقبال کا ایک مجموعۂ اشعار نشر کر کے تاجک خوش ذوق قاریوں کو اس نامور...
  8. حسان خان

    تاجکستان میں مولانا رومی کی یاد میں 'مولوی خوانی' کی محفل

    اہلِ ادب و ثقافت نے محفلِ 'مولوی خوانی' منعقد کر کے تاجکستان میں یومِ جلال الدین بلخی کو منایا۔ =============== ۳۰ ستمبر کو دوشنبہ میں منائے گئے یومِ مولانا جلال الدین بلخی کے موقع پر بعض تاجک ادیبوں نے تجویز دی ہے کہ مولوی کی تعلیمات سے ملک کے جوانوں کو درست و وسیع شکل میں آگاہ کیا جائے۔ شاعر...
  9. حسان خان

    تاجکستان میں روسی لفظ استعمال کرنے پر تنازع

    بی لائن موبائل شرکت (کمپنی) کی جانب سے اپنے ایک نرخ نامے کا عنوان رکھا جانا مقتدرۂ زبان و اصطلاحات اور اِس شرکت کے درمیان گرم بحث کا باعث بن گیا ہے۔ مقتدرہ کا کہنا ہے 'لیوبوئی جا' کے بجائے 'سمتِ دل خواہ' یا 'ہمہ جا' سے استفادہ کرنا چاہیے تھا۔ =============== مقتدرۂ زبان و اصطلاحاتِ تاجکستان کا...
  10. حسان خان

    تاجکستان میں یومِ رودکی منایا گیا

    تاجکستان میں ۲۲ ستمبر بارہ سالوں سے یومِ رودکی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس موقع کی مناسبت سے 'رودکی اور ادبیاتِ تاجک و فارس میں روایت پسندی' کے نام سے ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔ --------------- کتاب خانۂ ملیِ تاجکستان میں ادبیاتِ فارس و تاجک کے اساس گذار ابوعبداللہ رودکی کی تجلیل میں...
  11. حسان خان

    تاجکستان اور ازبکستان کے نقدی اوراق

    تاجکستان کی قومی کرنسی کا نام 'سامانی' ہے جو کہ سامانی سلطنت کے نام پر رکھی گئی ہے۔ ایک سامانی سو دِرم کے مساوی ہے۔ منبعِ تصاویر ایک درم اگلا حصہ: صدرالدین عینی تماشاخانہ پچھلا حصہ: پامیری پہاڑ پانچ درم اگلا حصہ: ارباب ثقافتی مرکز، دوشنبہ پچھلا حصہ: پچھلی صدی کے تاجک شاعر مرزا ترسون زادہ کا...
  12. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    دوشنبہ کا موسم فروری کے اوائل کی سردی اور برف باری کے بعد ذرا ذرا گرم ہو رہا ہے اور شہر اپنی سفید قبا اتار رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے دارالحکومت کی سڑکیں، فٹ پاتھیں، کوچے اور میدان برف سے پُر تھے، لیکن اب صرف سایہ دار جگہوں اور عمارتوں کے کناروں میں برف کو دیکھ پانا ممکن ہے۔ پچھلے چند سالوں میں سابقہ...
  13. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ایزدِ مطلق و یکتا کو صد سپاس کہ اردو محفل پر ایسے کئی افراد موجود ہیں جو ہمارے اسلاف کی عزیز ترین تمدنی و ادبی زبان فارسی کے خوب عالم ہیں اور ادبیاتِ فارسی سے محبت کرتے ہیں۔ فارسی نہ صرف ہمارے اپنے خطے کے پیشروؤں کی تحریری زبان ہے، بلکہ یہ ہمارے تین ہمسائے ممالک ایران، افغانستان اور تاجکستان کی...
  14. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) کا بازارِ سبز یا بازارِ شاہ منصور

    تاجک دارالحکومت دوشنبہ میں واقع شاہ منصور بازار یا بازارِ سبز اپنے تازہ پھلوں اور سبزیوں، خشک میوہ جات، دم پختہ چیزوں، اور سوئی سے لے کر سیٹلائٹ ڈشوں تک جیسی گھریلو چیزوں کے لیے مشہور ہے۔ مقامی افراد یہاں اپنی روزمرہ کی خریداری کے لیے آتے ہیں، جبکہ غیرملکی سیاح یہاں رنگ برنگی چیزوں کی تصاویر...
Top