شاہ نیاز بریلوی

  1. سیما علی

    عشق میں تیرے کوہ غم سر پہ لیا جو ہو !!!!!!!!!!شاہ نیاز بریلوی

    عشق میں تیرے کوہ غم سر پہ لیا جو ہو سو ہو عیش‌ و نشاط زندگی چھوڑ دیا جو ہو سو ہو عقل کے مدرسے سے ہو عشق کے مے کدہ میں آ جام فنا و بے خودی اب تو پیا جو ہو سو ہو لاگ کی آگ لگ اٹھی پنبہ طرح سا جل گیا رخت و جود جان و تن کچھ نہ بچا جو ہو سو ہو ہجر کی سب مصیبتیں عرض کیں اس کے روبرو ناز و ادا سے...
  2. سیما علی

    کر کے دعویٰ کہیں اناالحق کا

    عشق میں آ عجب مزا دیکھا خویش و بیگانہ آشنا دیکھا نکتۂ انما سے واقف ہو چہرۂ یار جا بجا دیکھا بلکہ یہ بولنا تکلف ہے ہم نے اُس کو سنا ہے یا دیکھا دیکھتا آپ ہی سنے ہے آپ نہ کوئی اُس کا ماسوا دیکھا دید اپنی کی تھی اُسے خواہش آپ کو ہر طرح بنا دیکھا صورتِ گل میں کھل کھلا کے ہنسا شکلِ بلبل میں...
  3. فرخ منظور

    فارسی شاعری ہم ہوئے خاک مگر شوقِ بتاں باقی ہے ۔ کلام: شاہ نیاز بریلوی مع منظوم ترجمہ از عثمان قاضی

    رفتم اندر تہِ خاک انسِ بتانم باقیست عشق جانم بر بود آفتِ جانم باقیست منظوم ترجمہ: ہم ہوئے خاک مگر شوقِ بتاں باقی ہے عشق میں جان گئی، آفتِ جاں باقی ہے سرو سامان وجودم شرر عشق بسوخت زیرِ خاکسترِ دل سوزِ نہانم باقیست منظوم ترجمہ: آتشِ عشق نے سب خاک کیا اپنا وجود راکھ کے ڈھیر تلے سوزِ نہاں باقی ہے...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری امیر المومنین صدّیقِ اکبر - شاہ نیاز بریلوی (فارسی + اردو ترجمہ)

    امیر المومنین صدّیقِ اکبر امام المسلمین صدّیقِ اکبر رئیس العاشقین صدّیقِ اکبر انیس العارفین صدّیقِ اکبر رفیقِ مصطفیٰ در غارِ تاریک نبوده غیرِ این صدّیقِ اکبر نثارِ ماحَضَر بر مصطفیٰ کرد برایِ کارِ دین صدّیقِ اکبر ببین اندر کمالاتِ نبوّت ز اُمّت بهترین صدّیقِ اکبر نبی را داد حق تسکین به معراج به...
  5. ضیاءالقمر

    فارسی شاعری کشتہء زار و ناتواں کرد ،کہ کرد ۔یار کرد حضرت شاہ نیاز بریلوی ؒ

    کشتہء زار و ناتواں کرد ،کہ کرد ۔یار کرد خستہ و خوار و بے نشاں کرد ،کہ کرد۔ یار کرد کشتہء زار و ناتواں کس نے کیا؟یار نے یار نے! خستہ و خوار اور بے نشاں کس نے کیا؟یار نے یار نے! تیر بہ سینہ ام نہاں ۔کرد کہ کرد۔ یار کرد پشتِ خمیدہ چوں کماں کرد کہ کرد۔ یار کرد تیر کو سینے میں نہاں کس نے کیا ؟یار...
  6. حسان خان

    شاہ نیاز افسانہ مرے درد کا اُس یار سے کہہ دو - شاہ نیاز بریلوی

    افسانہ مرے درد کا اُس یار سے کہہ دو فرقت کی مصیبت کو دل آزار سے کہہ دو جھکتا نہیں یہ دل طرفِ قبلۂ عالم محرابِ خمِ ابروئے دلدار سے کہہ دو ایک تو ہی نہیں میں بھی ہوں اُن آنکھوں کا مارا اے اہلِ نظر نرگسِ بیمار سے کہہ دو سِسکے ہے پڑا خنجرِ مژگاں کا یہ گھائل تیرِ نگہِ دیدۂ خونخوار سے کہہ دو...
  7. حسان خان

    شاہ نیاز معمور ہو رہا ہے عالم میں نور تیرا - شاہ نیاز بریلوی

    معمور ہو رہا ہے عالم میں نور تیرا از ماہ تا بماہی سب ہے ظہور تیرا اسرارِ احمدی سے آگاہ ہو سو جانے تو نورِ ہر شرر ہے ہر سنگ طور تیرا ہر آنکھ تک رہی ہے تیرے ہی منہ کو پیارے ہر کان میں ہوں پاتا معمور شور تیرا جب جی میں یہ سمائی جو کچھ کہ ہے سو تو ہے پھر دل سے دور کب ہو قرب و حضور تیرا بھاتا...
  8. حسان خان

    شاہ نیاز رواں آنکھوں سے ہے سیلابِ گلگوں - حضرت شاہ نیاز بریلوی

    رواں آنکھوں سے ہے سیلابِ گلگوں الٰہی چشم ہے یا چشمۂ خوں جو شیریں تجکو دیکھے کوہکن ہو اگر لیلیٰ ہو یہاں ہو جائے مجنوں یہ دل وہ نیرِ خاکی ہے یارو بلاگرداں ہے جس پر مہرِ گردوں ترے آئینۂ رخ کا صفا دیکھ تحیر میں ہے اشراقِ فلاطوں علیِ مرتضیٰ ختم الرسل کے نیاز ایسے ہیں جوں موسیٰ کے ہاروں...
  9. حسان خان

    شاہ نیاز کافرِ عشق ہوں میں بندۂ اسلام نہیں - حضرت شاہ نیاز بریلوی

    کافرِ عشق ہوں میں بندۂ اسلام نہیں بت پرستی کے سوا اور مجھے کام نہیں عشق میں پوجھتا ہوں قبلہ و کعبہ اپنا ایک پل دل کو مرے اُس کے بن آرام نہیں ڈھونڈھتا ہے تو کدھر یار کو میرے اے ماہ منزلش در دلِ ماہست لبِ بام نہیں بوالہوس عشق کو تو خانۂ خالہ مت بوجھ اُس کا آغاز تو آساں ہے پہ انجام نہیں...
  10. حسان خان

    شاہ نیاز میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے - شاہ نیاز بریلوی

    میں وہ کوئی ہوں جس کا خدائی میں نام ہے کہتے ہیں جس کو حُسن سو مجھ پر تمام ہے عالم میں میری جلوہ نمائی کا ہر طرف غوغا ہے غل ہے شور ہے اور دھوم دھام ہے خلقت کے کان پُر ہیں اسی ذکر سے ہوئے ہر ہر زبان پر یہی بات اور کلام ہے جس دل میں دیکھئے تو ہماری ہی چاہ ہے جو آنکھ ہے سو تک رہی ہم کو مُدام...
  11. حسان خان

    شاہ نیاز کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے - شاہ نیاز بریلوی

    کہتے ہیں جس کو عشق ہمارا ہی نام ہے شور و فغاں کی اپنے یہاں دھوم دھام ہے گر پھونک دوں جہان کو تو کچھ عجب نہیں میں آگ کا بھبوکا ہوں میرا یہ کام ہے ہوش و خرد سے ہم کو سروکار کچھ نہیں اِن دونوں صاحبوں کو ہمارا سلام ہے منزل ہماری پاتے ہیں کب شیخ و برہمن اسلام و کفر سے پرے اپنا مقام ہے دیر و...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری کہ چوب و تار و صدائے تنن تنن ہمہ اُوست - غزل شاہ نیاز احمد مع ترجمہ

    شاہ نیاز احمد بریلوی (رح) سلسلہٴ چشتیہ نظامیہ کے ایک نامور صوفی تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اردو اور فارسی کے بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ اور دہلی میں نامور اردو شاعر اور مسلم الثبوت استاذ، مصحفی کے استاذ تھے جیسا کہ مصحفی نے خود اپنی کتاب "ریاض الفصحاء" میں ذکر کیا ہے۔ انہی شاہ نیاز کی ایک خوبصورت...
  13. کاشفی

    شاہ نیاز تونے اپنا جلوہ دکھانے کو جو نقاب منہ سے اُٹھا دیا - شاہ نیاز بریلوی

    غزل (نیاز بریلوی) تونے اپنا جلوہ دکھانے کو جو نقاب منہ سے اُٹھا دیا وہیں محو حیرتِ بیخودی مجھے آئینہ سا بنا دیا وہ جو نقشِ پا کی طرح رہی تھی نمود اپنے وجود کی سو کشش سے دامن ناز کی اسے بھی زمیں سے مٹا دیا کیا ہی چین خوابِ عدم میں تھا، نہ تھا زلفِ یار کا کچھ خیال سو جگا کے شور ظہور نے مجھے...
  14. جیلانی

    فارسی شاعری عارفانہ فارسی کلام ۔۔۔حضرت شاہ نیاز بریلوی ۔۔۔۔۔۔ رفتم اندر تہِ خاک انسِ بتانم باقیست

    رفتم اندر تہِ خاک انسِ بتانم باقیست (میں خاک کے نیچے چلا گیا لیکن بتوں کی محبت باقی ہے ) کلام ؛ فخرالاولیاء،نازشِ عرفا،قطبِ عالم ، نیاز بے نیاز،حضرت والا منزلت شاہ نیاز احمد علوی بریلوی قادری چشتی فخری نظامی صابری سہروردی نقشبندی قدس سرہ العزیز رفتم اندر تہِ خاک انسِ بتانم باقیست عشق جانم بر...
  15. جیلانی

    شاہ نیاز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں - شاہ نیاز بریلوی

    ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں کلام ؛ فخرالاولیاء،نازشِ عرفا،قطبِ عالم ، نیاز بے نیاز،حضرت والا منزلت شاہ نیاز شاہ نیاز احمد علوی بریلوی قادری چشتی فخری نظامی صابری سہروردی نقشبندی قدس سرہ العزیز ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ھم ہیں تعمیر دوجہاں کی بنیاد ہیں تو ھم ہیں دیکھا پرکھ پرکھ...
  16. سید جاوید اقبال

    شاہ نیاز نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں - شاہ نیاز بریلوی

    نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں بے خودی مستی ہے یارو اور مستی کچھ نہیں لامکاں کی منزلت پاتا ہے کب کون ومکاں ہو کے ویرانے کے آگے، ہے گی بستی کچھ نہیں کچھ نہیں سب کچھ ہے یارو اور سب کچھ، کچھ نہیں غیر اس کے معنیٰ، رمزِ الٰہی کچھ نہیں یہ جو کچھ ہونا جسے کہتے ہیں پستی ہے میاں! فقر میں پستی...
  17. محمود احمد غزنوی

    شاہ نیاز مدرسے میں عاشقوں کےجسکی بسم اللہ ہو۔۔۔ ۔۔شاہ نیاز پریلوی

    مدرسے میں عاشقوں کے جسکی بسم اللہ ہو اوس کا پہلا ہی سبق یارو فنا فی اللہ ہو یہ سبق طولانی ایسا ہے کہ آخر ہو ، نہ ہو بے نہایت کو نہایت کیسی یا ربّاہ ہو دوسرا پھر ہو سبق علم الفنا کا انتفا یعنی اس اپنی فنا سے کچھ نہ وہ آگاہ ہو دوڑ آگے تب چلے جب چوڑ پیچھے ہو مدد اس دقیقے کو وہی پہنچے جو حق...
  18. فرخ منظور

    شاہ نیاز یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔ شاہ نیاز بریلوی

    یار کو ہم نے جا بجا دیکھا کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا کہیں ممکن ہوا کہیں واجب کہیں فانی کہیں بقا دیکھا دید اپنے کی تھی اسے خواہش آپ کو ہر طرح بنا دیکھا صورتِ گُل میں کھل کھلا کے ہنسا شکل بلبل میں چہچہا دیکھا شمع ہو کر کے اور پروانہ آپ کو آپ میں جلا دیکھا کر کے دعویٰ کہیں انالحق کا بر سرِ دار...
Top