نثری نظم

  1. فلک شیر

    ایک قومی نظریہ

    ٭٭٭٭٭٭٭٭ ایک قومی نظریہ ٭٭٭٭٭٭٭٭ جناح صاحب! مالک سے امید واثق ہے کہ آپ کو بہشتِ بریں میں آرام پہ "مامور" کیا گیا ہوگا کہ وہاں بھی آپ کی ضد ہو گی؛ "کام، کام اور بس کام" اڑتی اڑتی سنی ہے کہ اُدھرباغ ہائے ارم میں ہمارے یہاں کی خبروں پہ "بوجوہ" پابندی ہے بات بھی ٹھیک ہے آخر کو وہ جنت...
  2. فلک شیر

    مطلوب مقامات

    ***مطلوب مقامات*** ہر شہر میں کچھ ایسی جگہیں ضروری ہیں جہاں دروازہ کھٹکھٹائے بغیر داخل ہوا جا سکے جہاں سوال کا جواب نہ بھی ملے تو مسکراہٹ کا چاندی ورق صاحب خانہ کے چہرے پہ چمچماتا ہی رہے جہاں گناہ گار بلا کسی جھینپ کے اپنے گناہوں کی تھکن اور بوجھ اتار سکیں جہاں زہاد قدیم بشریت کا جامِ...
  3. فلک شیر

    احوالِ واقعی

    ***احوالِ واقعی*** وہ دن بھی کیسے خواب ناک ہوتے ہیں جب آپ خدا کے ساتھ جیتے ہیں... جاگتے سوتے، کھاتے پیتے، دوڑتے بھاگتے روح لطافت اور بدن راحت کے ایک مسلسل تجربے سے گزرتا ہے اعتماد...کہ وہ جو فلاں کامیابی ملی ہے ، آسانی میسر آئی ہے، وسعت عطا ہوئی ہے، عافیت کا در کھلا ہے....یہ دراصل توبہ قبول...
  4. فلک شیر

    ناسٹلجیا ایک مغنی ہے

    ناسٹلجیا ایک مغنی ہے _______________ ناسٹلجیا ایک مغنی ہے آہستہ رو، شیریں گلو اور مہربان مغنی مرغوب ماضی کے گیت گاتا یہ مغنی ہر روز مجھ پہ نئی عنایت کرتا ہے اپنے آرکائیوز سے عطا کرتا رہتا ہے؛ پار سال سنی کسی دھن کی نئی گونج گئے دنوں میں آس پاس سے گزری کسی خوشبو کا اسرار گزری رت میں گھاس...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    غمِ روزگار

    محمد خرم یاسین بھائی! آپ کا مشورہ بہت اچھا لگا، شکریہ قبول فرمائیے۔ لیکن کیا کریں کہ نثری نظم ہماری لائن کی صنف نہیں، لہٰذا آپ کا مشورہ قبول نہیں کرسکتے۔ ابھی بیٹھے بیٹھے رگِ ظرافت پھڑکی اور ایک اچھوتا خیال ذہن میں در آیا۔ کیوں نہ کسی نثری نظم کا منظوم ترجمہ کیا جائے! نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ کس...
  6. فلک شیر

    مجھے جینے دے........................

    فصیلِ جاں سے ذرا اُدھر خبرگاہ سے ذرا اِدھر ایک اور دنیا ہے اعراف والوں کی ہمہ دم طواف والوں کی کم اطراف والوں کی دنیا۔۔۔۔۔۔۔۔جس میں بجتا ہے ایک ساتھ تمنا کا نقارہ اور نفس کا ساز بے چاری دنیا!!! اے حُسنِ ازل!! اس دنیا کے باسی ہزار جاں سے تجھ پہ فدا بھی گھٹتی ہوئی اک صدا بھی...
  7. فلک شیر

    سیلاب کی دلہن........ترجمہ Wedding in the Flood

    سیلاب کی دلہن شہنائی دھنیں بکھیر رہی ہے اور باراتی واپسی کے لیے اٹھ رہے ہیں دلہن کی ماں سسکیاں بھرتی ہوئی کہتی ہے "میری رانی کو یہ لوگ ہمیشہ کے لیے لے چلے۔۔۔ ان اجنبی چہروں کے ساتھ اُس بیگانےگھر تک میری شرمیلی بچی کیسے سفر کرے گی" آج کا دن کتنا کٹھن تھا تمام دن آسمان سے پانی برستا رہا...
  8. عثمان غازی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کی وہ دیہاتی لڑکی

    از: عثمان غازی وہ مرمریں بت۔۔وہ مہ جبیں حسن کاکوہ ِطور۔۔وہ دل نشیں اس کالہجہ شرمگیں شرمگیں ایک لکھاری کو دل دے بیٹھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی وہ دیہاتی لڑکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جس کی دنیااس کی چاردیواری فضاؤں میں اڑنے لگی جس کو وہ جانتی تک نہ تھی اس کو اپناسب کچھ ماننے لگی لفظ معتبر۔۔کلام بے مثال بس یہی...
  9. فلک شیر

    حوا زادی..........فلک شیر

    سرما کی یخ پھینکتی ہوا اور گرما کی قہر برساتی لُو روزِ ازل شاید اِن دونوں کا انتساب لڑکیوں کے نام کیا گیا تھا جنہیں دونوں میں سے ایک کی زندگی بھر مہمانی کرنا ہوتی ہے
  10. فلک شیر

    کراچی

    کراچی....جسے عروس البلاد بھی کہتے ہیں........مدّت سے لہو لہو ہے......ان دیکھے حملہ آور.....بوری بند لاشیں....مستقل خوف....اور ہمہ دم بر سر پیکار مقامی اور عالمی غنڈے...........کرچی کرچی اِس شہر پہ ایک نثری نظم: کراچی یہ کیا معمّہ ہے کہ بساط بچھی ہے مہرے موجود ہیں چالیں چلی جارہی ہیں مگر شاطر...
  11. فلک شیر

    دریا کے اُس پار کیا ہے؟؟.....فلک شیر

    مقدس آپا نے وصی شاہ کی ایک نثری نظم ، محبت کی حقیقت اور ماہیت بارے post کی ،تو سوچا اپنی ایک پرانی نثری نظم ، جو اسی سوال کے گرد گھومتی ہے......شائع کر دی جائے.....کیونکہ یہ سوال بہتوں کے ہاں رہا ہے اور جواب بھی بہت سوں نے اپنے اپنے رنگ ، علم اور تجربے کی روشنی میں دیا ہے...... دریا کے اُس پار...
  12. فلک شیر

    "آنجہانی باپ کے لیے" نثری نظم(سردیشور دیال سکسینہ : ترجمہ از اسد محمد خاں)

    سورج کے ساتھ ساتھ شام کے منتر ڈوب جاتے ہیں گھنٹی بجتی تھی یتیم خانے میں بھوکے بھٹکے بچوں کے لوٹ آنے کی دور دور تک پھیلے کھیتوں پر، دھویں میں لپٹے گاؤں پر، برکھا سے بھیگی کچی ڈگر پر، جانے کیسا بھید بھرا اندھیرا پھیل جاتا تھا اور ایسے میں آواز آتی تھی، پِتا ! تمہارے پکارنے کی میرا نام اس اندھیارے...
  13. علی فاروقی

    نظم-دریا-سجادظہیر

    آو میرے پاس آو نزدیک یہاں سے دیکھیں اس کھڑ کی سے باہر نیچے اک دریا بہتا ہے دُھندلی دُھندلی ہلتی تصویروں کا خاموشی سے بوجھل زخمی سایوں مِیں تیر چھپائے تھر تھراتے، جلتے کناروں کے پہلو میں بے کَل ، دُکھی اُسے بھی نیند نہیں آتی
  14. مغزل

    ایک نا مکمل نظم - (نثری نظم)

    (اس زمرے میں چو نکہ مبتدی اور وہ شاعرجو پابندِ بحور شاعری نہیں کر سکتے اپنا "کلام" پوسٹ کر سکتے ہیں) ۔۔ اس لیے ۔۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ رویہ کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :confused: ’’ نا مکمل نظم ‘‘ بحیرہ عرب سے ہزاروں میل دور کوہساروں سے گھری ٹھنڈی ہوا،...
  15. مغزل

    معافی نامہ ----------- ایک نثم

    معافی نامہ (ایک نثم ناطقہ سے) ظلم اور پستی میں گھرے ہوئے انسانو میں معافی چاہتا ہوں، میں ایک شاعر ہوں۔۔۔ یوں میری جانب آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر کیا دیکھتے ہو میں برسوں پہلے میں اپنے احساس کا جنازہ پڑھ چکا ہوں اب صرف شہر ت کا طالب ہوں اور حالات کے کولہو سے بندھے ہوئے کسی بیل کی صورت صرف...
  16. زرقا مفتی

    اے خُدا تو نے کہا تھا

    [right] اہلِ بزم السلام علیکم مدت بعد ایک سادہ نثری نظم محفل میں پیش کر رہی ہوں آپ کی آراکا انتظار رہے گا والسلام زرقا اے خُدا تو نے کہا تھا تاقیامت سرکشوں کو بے اماں کرتا رہے گا یہ وہ سر کش ہیں جنہیں تو نے چنا تھا کہ جو اپنی بر تری کے زعم میں پیغمبروں کو قتل کر دیتے تھے جو تیری رضا پر...
  17. مغزل

    ’’ خود کُشی ‘‘ میری پہلی نثری نظم

    ’’ خود کُشی ‘‘ (میری پہلی نثری نظم) پوں پوں۔۔ پم پم۔۔ دھڑ دھڑ دھڑ چل چھیاں چھیاں۔۔۔ لگا رہ لگارہ ۔۔ لگارہ۔ موہے سّیاں تو ہیں پردیس بندر روڈ ۔۔جامع کلاتھ ۔۔ ٹاور ٹاور چر چر چرر چچرررر (بریک لگنے پر گاڑی کے ٹائر چرچرانے کی آواز) اوے ۔۔ اندھے ۔۔۔ چل بے ۔۔۔ او ۔۔۔ اوے ۔۔ دیکھ کر...
  18. ایم اے راجا

    نثری نظم

    نثری نظم کیا ہے؟ اسکی اردو ادب میں کیا حیثیت ہے؟ کیا نثری نظم کے لیئے کوئی پابندیِ سخن موجود ہے یا اپنے خیال کو من و عن ( بیبحر ) لفظوں کا جامہ پہنا دینا اور اپنی مرضی کے پیرائے میں بیان کر دینا ہی نثری نظم ہے؟ اساتذہ کرام سے درخواست ہیکہ اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں تا کہ طالبِ ادب مستفید ہو...
Top