موسیقی

  1. کاشفی

    تنہا تنہا راتوں میں نیند نہیں آتی ہے

  2. محمد وارث

    میری پسند

    موسیقی کو "رُوح کی غذا" کہا جاتا ہے، شاید صحیح ہی کہا جاتا ہے کیونکہ آج کل اس خاکسار کی کل غذا یہی روحانی غذا ہے کہ میری جسمانی غذا نہ ہونے کے برابر ہے کہ مختلف عوارض لاحق ہیں اور دواؤں کی کثرت کی وجہ سے بھوک ختم ہو چکی ہے سو آج کل اسی "روحانی غذا" پر گزارا ہے :)۔ (یہ جملہ پرانا ہو چکا، الحمدللہ...
  3. ابن سعید

    سادہ دل ماہر موسیقی کار خاور جواد کا انٹرویو

    فلم "خدا کے لئے" کے نغموں سمیت کئی مزید بہترین نغموں اور موسیقی کے خالق جناب خاور جواد صاحب غالباً پہلی بار اپنی فیملی سمیت حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں نمودار ہوئے۔ مکمل انٹرویو کی ریکارڈنگ ملاحظہ فرمائیں۔
  4. فرخ منظور

    مہدی حسن دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میں ۔ مہدی حسن

    دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میں گلوکار: مہدی حسن شاعر: مرزا غالب دائم پڑا ہُوا ترے در پر نہیں ہُوں میں خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہُوں میں کیوں گردشِ مدام سے گبھرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں یا رب، زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے؟ لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہُوں...
  5. فرخ منظور

    مہدی حسن جب پکارا ہے تجھے ۔ مہدی حسن

    جب پکارا ہے تجھے ۔ مہدی حسن (انتہائی خوبصورت گائکی)
  6. فرخ منظور

    فریدہ خانم وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے ۔ فریدہ خانم

    وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے ۔ گلوکارہ: فریدہ خانم اگر کسی دوست کو اس غزل کے شاعر کا نام معلوم ہو تو ضروت بتائیے۔ حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی۔
  7. D

    موسیقی روح کی غذا ہے ۔۔۔از مظہر علی شاہ روزنامہ اج پشاور

    موسیقی روح کی غذا ہے موسیقی کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کا منبع کیا ہے؟ اس بارے میں کئی روایتیں ہیں پر برصغیر میں اس حوالے سے جو عام داستان زبان زد خاص و عام ہے وہ یہ ہے کہ تان سین بہت بڑا موسیقار تھا جو مغل اعظم جلال الدین اکبر کا چہیتا تھا ایک دن جب تان سین نہایت ہی خوشگوار موڈ میں تھا تو اکبر نے...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری نمی دانم کجا رفتم - شیخ شرف الدین پانی پتی معروف بہ بوعلی شاہ قلندر کی ایک غزل

    جن دوستوں نے استاد فتح علی خان قوال کی آواز میں امیر خسرو کی مشہور نعت، 'نمی دانم چہ منزل بُود' سن رکھی ہے وہ جانتے ہونگے کہ اس میں انہوں نے نمی دانم کی مناسبت سے بوعلی قلندر (شیخ شرف الدین پانی پتی) کے دو تین اور اشعار بھی گائے ہیں جن میں نمی دانم آتا ہے۔ ایک عرصے سے خواہش تھی کہ یہ اشعار...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری مولانا رومی کی ایک غزل - نہ من بیہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردَم مع تعارف و ترجمہ

    پچھلے دنوں یوٹیوب پر فارسی کلام ڈھونڈتے ڈھونڈتے مولانا رومی کی ایک غزل تک پہنچ گیا جو استاد نصرت فتح علی خان قوّال نے گائی ہے۔ سوچا فارسی، شاعری، رومی، موسیقی، قوّالی، نصرت یا فقط 'یو ٹیوب' کو پسند کرنے والے احباب کی خدمت میں پیش کر دوں۔ میں اس غزل کے سحر میں کئی دنوں سے گرفتار ہوں اور اس اسیری...
  10. فرخ منظور

    موسیقار مدن موہن اور ان کا سنگیت

    موسیقار مدن موہن ایک عجیب سحر انگیز موسیقار تھے۔ ان کا پورا نام مدن موہن کوہلی تھا۔ 25 جون 1924 کو پیدا ہوئے اور 14 جولائی 1974 کو وفات پائی۔ وہ بمبی ٹالکیز اور فلمستان سٹوڈیوز کے مالک رائے بہادر چنی لال کے بیٹے تھے۔ شروع میں فوج میں ملازمت کی لیکن کچھ عرصے بعد فوج سے استعفیٰ دیے کر تمام تر...
  11. فرخ منظور

    موسیقار سہیل رعنا کی ویب سائٹ

    موسیقار سہیل رعنا کی ویب سائٹ۔ اس سائٹ پر سہیل رعنا کے کمپوز کئے ہوئے کافی نغمات ڈاؤن لوڈ کے لئے موجود ہیں۔
  12. نبیل

    سوزن بوائل، موسیقی کی دنیا کی نئی سپرسٹار

    برطانیہ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام Britain's got talent میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلاسکو کی 48 سالہ سوزن بوائل راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔ بریٹن ہیز گاٹ ٹیلنٹ کے کمپیر عام طور پر غیر متاثر کن فن کے مظاہروں کے عادی ہیں اور تماشائی بھی اکثر لوگوں کو ہوٹنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے میں...
  13. جہانزیب

    میں‌ گڈی آپ چلاواں‌ گا ۔ ابرار الحق

    میں‌ اکثر گانے خوش ہونے کے لئے سنتا ہوں‌ ، اور ابرار ہمیشہ میری ترجیح‌ ہوتا ہے، وجہ آسان سی، گانوں‌ میں‌شاعری کا انداز، جو نہایت سادہ اور عوامی رنگ لئے ہوتا ہے ۔ اور سب کے ساتھ بھنگڑا والی موسیقی ۔ یقین نہیں‌ تو یہ سنیں‌ ۔ YouTube - Abrar ul haq - Mein Gaddi میں قبضہ کر لیا ٹیشن تے میں...
  14. ابوشامل

    استاد امانت علی میری داستان حسرت- امانت علی خان

    میری داستانِ حسرت وہ سنا سنا کے روئے، گلوکار: استاد امانت علی خان
  15. نبیل

    جگجیت ہونٹوں سے چُھو لو تم، میرا گیت امر کر دو

    [ame] ہونٹوں سے چُھو لو تم میرا گیت امر کر دو بن جاؤ میت میرے میری پریت امر کر دو نہ عمر کی سیما ہو نہ جنم کا ہو بندھن جب پیار کرئے کوئی تو دیکھے کیول من نئی ریت پہ چل کر تم یہ ریت امر کر دو ہونٹوں سے چُھو لو تم ۔۔۔۔۔ جگ نے چھینا مجھ سے مجھے جو بھی لگا پیارا سب جیتا کیئے مجھ...
  16. نبیل

    استاد امانت علی کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا ترا (استاد امانت علی خان)

    [ame] کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا کچھ نے کہا یہ چاند ھے کچھ نے کہا چہرا تیرا ہم بھی وہیں موجودتھےہم سےبھی سب نےپوچھا کیے ہم ہنس دیئے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ تیرا اس شہرمیں کس سےملیں ہم سےتو چھوٹیں محفلیں ہر شخص تیرا نام لے ، ہر شخص دیوانہ تیرا تو با وفا ، تو مہرباں ، ہم...
  17. نبیل

    استاد امانت علی انشا جی اٹھو اب کوچ کرو (امانت علی خان)

    انشا جي اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جي کو لگانا کيا وحشي کو سکوں سےکيا مطلب، جوگي کا نگر ميں ٹھکانا کيا اس وک کے دريدہ دامن کو، ديکھو تو سہي سوچو تو سہي جس جھولي ميں سو چھيدا ہوئے، اس جھولي کا پھيلانا کيا شب بيتي، چاند بھي ڈوب چلا، زنجير پڑي دروازے میں کيوں دير گئے گھر آئے، سجني سے کرو گے...
  18. نبیل

    پی اُو بولے، کیا یہ بولے، جانوں نا۔۔۔

    فلم پرینیتا کا یہ گانا آج پہلی مرتبہ سنا اور اس نے دل کو چھو لیا۔ http://www.youtube.com/watch?v=6FYrrIJ6kI0 پی اُو بولے پیا بولے، جانوں نا جیا ڈولے ہولے ہولے کیوں یہ ڈولے، جانوں نا دل کی جو باتیں ہیں باتیں جو دل کی ہیں دل ہی میں رکھنا پیا لب تو نہ کھولوں میں کھولوں نہ لب تو...
  19. ابوشامل

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی پھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوا اپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستے ہر طرف آدمی کا شکار آدمی روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا ہر نئے دن نیا انتظار آدمی زندگی کا مقدر سفر در سفر آخری سانس تک بے قرار آدمی...
  20. فرخ منظور

    سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام - ایوب خاور

    سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام ہر سر میں اِک رنگ دھنک کا تیرے نام جنگل جنگل اڑنے والے سب موسم اور ہوا کا سبز دوپٹہ تیرے نام ہجر کی شام اکیلی رات کے خالی در صبحِ فراق کا درد اجالا تیرے نام تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام جتنے خواب خدا نے میرے نام لکھے...
Top