ابوشامل

محفلین
ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی
پھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی


صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوا
اپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی


ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستے
ہر طرف آدمی کا شکار آدمی


روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا
ہر نئے دن نیا انتظار آدمی


زندگی کا مقدر سفر در سفر
آخری سانس تک بے قرار آدمی


ندا فاضلی
 

محسن حجازی

محفلین
نظامی بھائی نے ہم کو کھیلتے ہوئے بہت برا پکڑا :grin:
کہتے ہیں کچھ کام وام بھی کیا کرو :grin:
حضور اب اسی دھاگے پر ملتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ فہد صاحب، کیا لاجواب غزل عنایت فرمائی آپ نے، شکریہ محترم، نوازش قبلہ!

اور 'غریب خانے' میں تشریف لانے کیلیئے بھی شکریہ :)، امید ہے اپنے پسندیدہ کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے!
 

جیہ

لائبریرین
چچا جگجیت کی بات ہو اور ہم چپ رہیں ممکن نہیں :rolleyes:
شکریہ ہسن سنگھ صاحب

واہ واہ واہ فہد صاحب، کیا لاجواب غزل عنایت فرمائی آپ نے، شکریہ محترم، نوازش قبلہ!

اور 'غریب خانے' میں تشریف لانے کیلیئے بھی شکریہ :)، امید ہے اپنے پسندیدہ کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے!
یعنی کہ محفل کا یہ حصہ آپ نے اپنے گھر میں شامل کردیا ہے۔ ہم یہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے:box:
 

جیہ

لائبریرین
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 

زونی

محفلین

روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا
ہر نئے دن نیا انتظار آدمی


زندگی کا مقدر سفر در سفر
آخری سانس تک بے قرار آدمی




بہت خوب ابوشامل،


بہت شکریہ اس اچھی شئیرنگ کیلئے۔
 

مغزل

محفلین
ہر طرف، ہر جگہ بے شمار آدمي --------- ندا فاضلی

غزل

ہر طرف، ہر جگہ بے شمار آدمي
پھر بھي تنہائيوں کا شکار آدمي

صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوا
اپني ہي لاش کا خود مزار آدمي

ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستے
ہر طرف آدمي کا شکار آدمي

روز جيتا ہوا، روز مرتا ہوا
ہر نئے دن نيا انتظار آدمي

زندگي کا مقدر سفر در سفر
آخري سانس تک بے قرار آدمي


ندا فاضلی
 
Top