مبارکباد

  1. لاریب مرزا

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    آج اردو محفل کی ہر دلعزیز شخصیت مکرمی و محترمی، عزت مآب جناب محمد وارث کے لیے زندگی کا اہم دن ہو یا نہ ہو لیکن ہم اسے اہم بنا کے ہی دم لیں گے۔ :cowboy1::act-up: قصہ مختصر اینکہ وارث بھائی 27 دسمبر 1972 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو محفل کی رکنیت...
  2. لاریب مرزا

    مبارکباد ماہی احمد کی سالگرہ

    جانتی ہو تم۔۔۔۔۔۔؟ برسوں پہلے، آج کے دن کیا بات ہوئی تھی؟؟ بول سہیلی ۔۔۔۔۔۔ بوجھ پہیلی سوچ میں پڑ گئی، چپ کیوں کر گئی؟ آؤ تم کو میں بتلاؤں برسوں پہلے آج کے دن اک شوخ کرن نے، اس دھرتی کو رونق بخشی اور مسکائی کیا تم کو یہ بات پتہ ہے؟ آج تمہاری سالگرہ ہے :) (فاخرہ بتول) ماہی احمد آج کل محفل پر...
  3. لاریب مرزا

    مبارکباد خلیل صاحب کے پانچ ہزار مراسلے

    اردو محفل کی سالگرہ کے آغاز میں ہی تمام محفلین نے ایک خوشگوار خبر سنی کہ محفل کے بہت قابل اور محترم رکن جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنی اہلیت کی بنیاد پر اردو محفل کے مدیر کا عہدہ حاصل کر لیا ہے۔ اور آج پانچ ہزار مراسلات کا ہدف مکمل کرنے پر وہ ایک بار پھر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خلیل صاحب...
  4. عاطف ملک

    مبارکباد کشف و اسرار کی داستاں ہے سنو!

    یہ داستان ہے ایک پر اسرار سے شخص کی جو اردو محفل کی بزمِ سخن کا "سرسری" سا جائزہ لینے آیا تھا۔ وجہ وہی تھی جو عموماً اس طرح کی داستانوں میں سنتے اور پڑھتے آئے ہیں۔یعنی ایک ایسا "سانحہ اس کی جان پر گزرا تھا جو سخت ترین" تھا :-) ہمارے یہ دوست زندگی سے ایسے برگشتہ تھے کہ جناب اس بات پر بھی شکوہ...
  5. غدیر زھرا

    مبارکباد ہوا خیمہ زن کاروانِ بہار :)

    رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوق خار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا السلام علیکم! منتظمینِ محفل اور اراکینِ محفل کو اردو محفل کے پانچ ہزار...
  6. لاریب مرزا

    مبارکباد سالگرہ مبارک ہو

    سالگرہ مبارک ہو۔ :) :) بھئی!! یہ بھی تو پتہ چلے کہ کس کی سالگرہ ہے؟؟ :idontknow: جی، تو آج اردو محفل کے ہر دلعزیز منتظم جناب سعود عالم ابن سعید کی سالگرہ ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم ان کو تہہ دل سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :) :) :) :) ارے!! کیا کہا؟؟ :straightface: آپ اس برس بھی...
  7. arifkarim

    مبارکباد نیا سال ۲۰۱۷ مبارک!

    تمام محفلینز کو یہ پر مسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال نیا سال یکم جنوری کی بجائے ۳۱ دسمبر سے شروع ہوگا کیونکہ ہم شرلی پٹاخوں میں مشغول ہونے کی وجہ سے بیک وقت مبارک دینے سے محروم رہیں گے۔ اسلئے نئے سال ۲۰۱۷ کی پیشگی مبارک قبول کریں:
  8. لاریب مرزا

    مبارکباد اور آج محفل میں ہمارا ایک سال مکمل ہوا

    سال کا یہ آخری مہینہ یعنی ماہ دسمبر کئی وجوہات کی بناء پر زبان زد خاص و عام ہے، کچھ لوگوں کے اندر کا غالب اور فراز دسمبر میں جاگ اٹھتا ہے :p اور باقی لوگ دسمبری وائرس کی ایسی کی تیسی کرتے نظر آتے ہیں :D جبکہ ہمارے لیے دسمبر کے خاص اور بہت خاص ہونے کے پیچھے صرف ایک وجہ ہی کافی ہے اور وہ یہ کہ ہم...
  9. غدیر زھرا

    مبارکباد امین بھیا اور مہ جبین بہنا کو دوہری خوشیاں مبارک 3>

    السلام علیکم! ایک خوشگوار خبر سننے کو ملی ہے کہ محمد امین بھیا کو اللہ نے ایک اور بیٹے سے نوازا ہے اور بے بی کی مہ جبین دادو بھی اس خوشی پر نہال ہیں :love::love::love: اور بھئی خوشی کی انتہا تب ہوئی جب اسی روز یعنی کل مہ جبین بہنا ایک اور پیارے سے بےبی کی نانو جان بھی بن گئیں :love::love::love...
  10. لاریب مرزا

    مبارکباد جُگ جُگ جیئں بہنا!!

    اردو محفل کی سالگرہ کے اس مہینے میں ایک بہت پیاری سی محفلین کی بھی سالگرہ ہے۔ :rolleyes::rolleyes: لفظوں کے جگنو بکھیرنے والی، دھیمی سی مسکان لبوں پہ سجائے رکھنے والی، خوبصورت باتیں کرنے والی، بہت اچھی اور بہت پیاری قرۃالعین اعوان بہنا کو سالگرہ کی بہت ساری مبارکباد.. :):) جُگ جُگ جیئں بہنا...
  11. یاز

    مبارکباد محمد امین بھائی بھی ہوئے نو ہزاری

    مبارک سلامت، ہدیہ تہنیت وغیرہ کہ جناب محمد امین صاحب کے مراسلہ جات نئے ہزاریے میں داخل ہو گئے ہیں۔ سو اس لڑی کے توسط سے امین بھائی کو نو ہزاری سنگ میل پہ ہماری طرف سے مبارک باد قبول ہو۔ اللہ کرے زورِ کی بورڈ اور زیادہ وغیرہ
  12. بھلکڑ

    مبارکباد امجد میانداد بھائی کو سا لگرہ مبارک !

    امجد بھائی اللہ آپ کا سایہ آپ کے بچوں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد! :) :) :) کیک کھانے کے لئے میں چھاپہ مارنے والا ہوں! :cool:
  13. نیرنگ خیال

    مبارکباد انیس الرحمن کو مبارکباد

    انیس الرحمن بھائی کے گھر 14 اکتوبر بروز منگل دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے۔ یوں اب ہمارے انیس بھائی دو بیٹوں کے باپ بن گئے ہیں۔ انیس بھائی آپ کو نومولود کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچے کو دین و دنیا کے علوم اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ اور والدین کا فرمانبردار بنائے۔ آمین
  14. نایاب

    مبارکباد اردو محفل تو سدا آباد رہے ۔آمین

    السلام علیکم محترم اراکین محفل 15 جون 2008 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 29 مئی 2014 ۔۔۔۔۔۔۔۔ قریب چھ سال کا عرصہ گزر چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں دس ہزاری ہو چکا ۔۔۔۔۔ مجھے دلی دعاؤں بھری مبارک باد " تعریف حسن جاناں " پر مبنی شاعری کی تلاش میں گوگل چاچا نے مجھے محترم ظفری بھائی کے شروع کردہ دھاگے " خوبصورت نظمیں "...
  15. محمداحمد

    مبارکباد عبدالرحمٰن بھائی کے ایک ہزار پیغامات

    ہمارے بہت ہی اچھے دوست عبد الرحمن بھائی نے 1000 پیغامات کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ہم عبدالرحمٰن بھائی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ (y) اُمید ہے عبد الرحمٰن بھائی اسی طرح اپنی تحریروں سے محفل کو سجاتے رہیں گے۔ :) آ جائیے۔ آپ بھی مبارکباد دیجے۔ :)
  16. ابن سعید

    مبارکباد تیس ہزاری ننھی عائشہ پری

    ہم نے ویسے تو بڑے اہداف کے قریب پہنچنے والوں کے پیغامات کی تعداد پر نگاہ جما کر رکھی تھی۔ لیکن ننھی پری تو پھر ننھی پری ہیں، اس پیغام کے ساتھ جانے کب چپکے سے تیس ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا اور ہمیں تب پتا چلا جب مزید تیرہ مراسلے محفل میں ارسال کر چکی تھیں۔ (ذرائع معلومات پر سوال نہ اٹھایا...
  17. نیرنگ خیال

    مبارکباد پانچ ہزاری فلک شیر صاحب

    مشکل اردو بول کر مشکل کھڑی کرنے والے مشکل پسند مشکل سے نام والے فلک شیر چیمہ صاحب کے پانچ ہزار مراسلے پورے ہو چکے ہیں۔ شنید یہ ہے کہ ان میں سے دوہزار مراسلے سبحان اللہ، ایک ہزار مراسلے تین شتونگڑوں پر مشتمل اور بقیہ دو ہزار شدید قسم کی مشکل اردو کا مرقع ہیں۔۔۔ آئیے اس قدر مشکل ہدف حاصل کرنے پر...
  18. مقدس

    مبارکباد دیساں دا راجہ۔۔۔ پیارے فہیم بھیا۔۔۔ شادی مبارک

    السلام علیکم اس سے پہلے کہ میں بات شروع کروں۔۔ سب سے پہلے یہ کہنا چاہوں گی کہ میں سب کو بہت مس کر رہی ہوں۔۔۔ بہت بہت زیادہ۔۔۔۔ محفل پر نہ آنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔۔ لیکن کبھی کبھی ہمیں ایسے فیصلے لینے پڑ جاتے ہیں جو ہم چاہتے نہیں ہیں۔۔۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ بہت جلد میں دوبارہ واپس ضرور آوں گی۔۔...
  19. ابن سعید

    مبارکباد ایک ہزاری صائمہ شاہ بٹیا رانی

    اطلاع ملی ہے کہ بہت ہی اعلیٰ ذوق سخن رکھنے والی ہماری صائمہ شاہ بٹیا رانی نے آج اس شعر کے ساتھ محفل میں ایک ہزار مراسلے پورے کر لیے۔ اردو محفل، تمام محفلین، اور سعود بھیا کی طرف سے صائمہ بٹیا اور ان کی گم ہو کر پھر سے ملنے والی بلی کو ڈھیروں مبارکباد۔ :) :) :)
  20. نایاب

    مبارکباد یوم آزادی

    پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے اردو کے پروانوں کو دلی مبارک باد ۔ خدا کرے ہم سب مل کر اردو زبان سے دونوں ممالک میں انسانیت کو پروان چڑھائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Top