مبارکباد اردو محفل تو سدا آباد رہے ۔آمین

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
15 جون 2008 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 29 مئی 2014 ۔۔۔۔۔۔۔۔ قریب چھ سال کا عرصہ گزر چکا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں دس ہزاری ہو چکا ۔۔۔۔۔ مجھے دلی دعاؤں بھری مبارک باد
" تعریف حسن جاناں " پر مبنی شاعری کی تلاش میں گوگل چاچا نے مجھے محترم ظفری بھائی کے شروع کردہ دھاگے " خوبصورت نظمیں " (http://www.urduweb.org/mehfil/threads/خوبصورت-نظمیں.2783/) تک پہنچایا ۔ مختلف محترم اراکین کی شریک کردہ نظموں کی چوری کے ساتھ ساتھ محفل گردی جاری رہی ۔اور اس خوبصورت محفل کے " علم و ادب " سے بھرپور گوشے سامنے آئے ۔ اردو سے مخلص قریب تمام وہ ہستیاں اپنی تحریر کے ذریعے چراغ روشن کرتی دکھائی پڑیں ۔ جن کے کمال و کلام کو چرا یہاں وہاں شریک کر داد و تحسین سمیٹتا تھا ۔ مذہب سیاست شاعری سے بھرپور دھاگے میری تشنگی مٹانے لگے ۔
محترم عزیز امین بھائی نے حکم فرمایا کہ کسی اچھی سی اردو سائٹ پر میرا کھاتہ کھول دیں ۔ سو اردو محفل پر ان کا کھاتہ کھول دیا ۔ پھر ان ہی کی ضد پر اپنا بھی کھاتہ توکھول لیا ۔ لیکن ان سب محترم شخصیات کی گفتگو میں شامل ہونا جن کے تبصروں کو چوری کرنا میرا معمول تھا ۔ آسان امر نہیں تھا میرے لیئے ۔۔۔۔
چونکہ " ٹھگی " لگاتے کسی بھی محفل میں اپنی جگہ بنانے کا گر سیکھ رکھاتھا ۔ اس لیئے موقع کی تلاش میں رہا ۔ اور محترم طالوت بھائی کے لیئے بہت دعائیں جن کی اک پوسٹ نے مجھے محفل اردو میں اپنا جال پھیلانے کا موقع فراہم کر دیا ۔ بس پھر جہاں موقع ملتا لفاظی کر جاتا ۔
بیٹیاں سدا سے ہی مجھے احترام دیتی ہیں ۔ محفل اردو پر موجود میری محترم بہنوں بیٹیوں نے بھی مجھے بے انتہا احترام و عزت سے نوازتے میری جھجھک دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
محترم@سیدہ شگفتہ بہنا محترم تعبیر بہنا محترم فرحت کیانی بہنا محترم سارہ خان بٹیا محترم @بوچھی اپیا محترم محسن حجازی بھائی محترم شمشاد بھائی محترم عزیزامین بھائی محترم خوشی جی محترم قیصرانی بھائی محترم مہ جبین بہنا محترم@روحانی بابا محترم @محموداحمد غزنوی بھائی محترم زبیر مرزا محترم فاتح بھائی محترم ناعمہ عزیز بٹیا محترم@عسکری بھائی محترم@رانا بھائی محترم دوست بھائی ان ہستیوں میں شامل ہیں جنہوں نے میری تعلیمی احساس کمتری کو بھانپا اور غیر محسوس انداز میں اپنی توجہ و شفقت و رہنمائی سے نوازتے مجھے اس احساس کمتری سے آزادی دلائی ۔اور آج مجھے حیرانگی ہوئی کہ دس ہزار مراسلات کر چکا ہوں ۔حیرانگی سے نکلا تو بے اختیار محترم نبیل بھائی محترم ابن سعید بھائی کے لیئے دل سے دعا نکلی ۔ جنہوں نے اس درسگاہ علمی کو اپنی توجہ خاص سے قائم کر رکھا ہے ۔ میں صدق دل سے یہ اعتراف کرتا ہوں کہ محفل اردو کے آپ تمام اراکین میرے نزدیک بمنزلہ استاد کے ہیں اور میں نے آپ سب سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ میں نے آپ سب سے جو کچھ جانا جو کچھ سیکھا اس کے بدلے میں میرے پاس صرف دعائیں ہیں ۔
حق تعالی آپ سب کو اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
اردو محفل سدا سجی رہے ۔ آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور علم کا سفر جاری رہے آمین۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت مبارک ہو لالہ :)
اللہ کرے زور کلام اور زیادہ
آپ کے دعاؤں بھرے تبصروں، آپ کی محبتوں شفقتوں کی بہت ممنون ہوں ۔
اللہ سائیں آپ کا سایہ ہم لوگو کے سر پر قائم رکھے اور آپ کے دعاؤں بھرے تبصرے محفل کی رونقیں بڑھاتے ہیں آمین :)
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ سب پڑھ کر خوشی ہوئی ہے۔ اور آپ کےدس ہزار مراسلات کی تکمیل نے اور زیادہ مسرور کیا۔ ہدیۂ تبریک قبول کریں۔

آپ محفل کےان اراکین میں سے ہیں جن کا مجھ سمیت تمام اراکین دلی طور پر احترام کرتے ہیں کیونکہ آپ کی باتیں سادہ مگرپُرکار ،خلوص سے لبریز اور دلوں پر براہ راست اثر کرنے والی ہوتی ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ اس پلیٹ فارم پر اپنی الفت و محبت کے چراغ جلائے رکھیں تاکہ ہم جیسے تاریک راہوں کے مسافر ان سے روشنی حاصل کر کے اپنی رائیگاں حیات کو کچھ منور کر سکیں۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو نایاب چاچو :)
آپ جیسے میٹھے میٹھے لوگوں کی وجہ سے ہی محفل اتنی اچھی ہے:):):):)
(یہ اور بات محفل میں تقریباً سارے ہی میٹھے میٹھے ہیں:p)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت مبارک باد نایاب چاچو :)
FTD-EO-6036.jpg
bouquet-flower-rose-white-wedding-bouquet-other.jpg
 

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو نایاب بھائی۔ اردو محفل پر دس ہزار مراسلے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اور تلمیذ سر نے بالکل درست فرمایا کہ آپ کے چھوٹے چھوٹے پرخلوص مراسلوں نے سبھی محفلین کے دلوں میں آپ کے لئے ایک احترام کا مقام پیدا کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اسی طرح آپ کو محفل کی رونق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشا اللہ :) میرے پیارے بھائی کو ڈھیروں مبارک باد اور ہزار ہا دعائیں !! اللہ سوہنے لالے کو زندگی کے تمام مراحل میں کامران کرے ،،، سدا مسکراتے رہو بے تحاشا خوشی ہوئی :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بهائی!
دس ہزار پوسٹس کے سنگ میل اور محفل سے سالہا سال کی وابستگی کے لیے بہت بہت مبارکباد بهی اور تشکر بهی کہ آپ کی محفل میں موجودگی ہمیشہ خوشی کا باعث بنتی ہے اور غیر حاضری اداس کر دیتی ہے. آپ کی دعاوں بهری پوسٹس کسقدر خوشی دیتی ہیں شاید آپ کو اس کا اندازہ ہو. دعا ہے کہ آپ یوں ہی محفل میں خوشیاں بکهیرتے رہیں اور حقیقی زندگی میں بهی ہر لحاظ سے خوش ، مطمئن اور کامیاب رہیں. آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اور عائشہ عزیز کا تو ان دنوں دهیان نہیں ہے پڑهائی کے پریشر کی وجہ سے شاید جبکہ میں عموما فون سے آن لائن ہوتی ہوں اس لیے پوسٹس کی تعداد دکهائی نہیں دیتی.ورنہ یہ دهاگہ ہم کهولتے. ہے نا عائشہ؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو بھائی نایاب۔ خدا مزید ترقی دے۔
ذرا گراف تو بنانا کہ کتنے لوگ دس ہزاری ہیں اور کس نت یہ سنگ میل کتنے وقت میں پورا کیا؟؟
اور ہاں، ہم بیس ہزاریوں کو بھی مت بھولنا، اگرچہ ہم ابھی بہت اقلیت میں ہیں۔
 
Top