مبارکباد پانچ ہزاری فلک شیر صاحب

نیرنگ خیال

لائبریرین
مشکل اردو بول کر مشکل کھڑی کرنے والے مشکل پسند مشکل سے نام والے فلک شیر چیمہ صاحب کے پانچ ہزار مراسلے پورے ہو چکے ہیں۔ شنید یہ ہے کہ ان میں سے دوہزار مراسلے سبحان اللہ، ایک ہزار مراسلے تین شتونگڑوں پر مشتمل اور بقیہ دو ہزار شدید قسم کی مشکل اردو کا مرقع ہیں۔۔۔ آئیے اس قدر مشکل ہدف حاصل کرنے پر چیمہ صاحب کو آسان سی مبارکباد دیتے ہیں۔۔۔

مبارک ہو چیمہ صاحب یہ پانچ ہزاری منصب۔۔۔۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ۔۔۔۔!

کیا بات ہے جس قدر مراسلے بھی ہماری سمجھ آ سکے سب کے سب لاجواب تھے۔ باقی تحقیق جاری ہے۔

بہت بہت بہت مبارک ہو فلک شیر بھائی اس سنگِ میل کے حصول پر ۔ اللہ آپ کو اس دنیا اور اُس دنیا کے سارے امتحانات سے بہ احسن و خوبی گزار دے ۔ آمین
 

فلک شیر

محفلین
سبحان اللہ ۔۔۔ ۔!

کیا بات ہے جس قدر مراسلے بھی ہماری سمجھ آ سکے سب کے سب لاجواب تھے۔ باقی تحقیق جاری ہے۔

بہت بہت بہت مبارک ہو فلک شیر بھائی اس سنگِ میل کے حصول پر ۔ اللہ آپ کو اس دنیا اور اُس دنیا کے سارے امتحانات سے بہ احسن و خوبی گزار دے ۔ آمین
آمین۔
شکرگزار ہوں احمد بھائی :)
 
Top