آغا حشر کاشمیری

  1. فرخ منظور

    سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی ۔ آغا حشر کاشمیری

    سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی وہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی گو ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطر اگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے مرے ہاتھ سے...
  2. فرخ منظور

    چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کی ۔ آغا حشر کاشمیری

    چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کی خوش بو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کی اللہ رکھے اس کا سلامت غرورِ حسن آنکھوں کو جس نے دی ہے سزا انتظار کی گلشن میں دیکھ کر مرے مستِ شباب کو شرمائی جاری ہے جوانی بہار کی اے میرے دل کے چین مرے دل کی روشنی آ اور صبح کر دے شبِ انتظار کی جرأت تو دیکھیے گا نسیم بہار کی...
  3. سردار محمد نعیم

    غیر کی باتوں کا آخر اعتبار آ ہی گیا

    غیر کی باتوں کا آخِر اِعتِبار آ ہی گیا میری جانِب سے تِرے دِل میں غُبار آ ہی گیا جانتا تھا کھا رہا ہے بے وفا جُھوٹی قسم سادگی دیکھو کہ پِھر بھی اِعتِبار آ ہی گیا پُوچھنے والوں سے گو مَیں نے چُھپایا دِل کا راز پھر بھی تیرا نام لب پر ایک بار آ ہی گیا تُو نہ آیا او وفا دُشمن تو کیا ہم مر گئے چند...
  4. طارق شاہ

    آغا حشر کاشمیری::::::سُوئے میکدہ نہ جاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی::::::Agha Hashar Kashmiri

    غزل سُوئے میکدہ نہ جاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی وہ نِگاہ سے پِلاتے، تو کُچھ اور بات ہوتی گو ہَوائے گُلسِتاں نےمِرے دِل کی لاج رکھ لی وہ نقاب خود اُٹھاتے،تو کُچھ اور بات ہوتی یہ بَجا، کلی نے کِھل کر کیا گُلسِتاں مُعَطّر ! اگر آپ مُسکراتے، تو کُچھ اور بات ہوتی یہ کُھلے کُھلے سے گِیسو، اِنھیں...
  5. سیدہ شگفتہ

    بارہویں سالگرہ حروفِ تہجی کے اعتبار سے ادباء و شعراء کی فہرست

    السلام علیکم ایک چھوٹا سا کھیل بارہویں جشن سالگرہ پر، اردو ادباء و شعراء (کے ناموں) کی ایک فہرست بناتے ہیں اردو حروف تہجی (کی ترتیب)کے اعتبار سے۔ کرنا یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک حرف سے ایک ہی نام لکھنا ہے۔ اگر آپ کو کسی حرف سے شروع ہونے والے ایک سے زائد نام معلوم ہیں تو ایک ہی پیغام میں تمام نام...
  6. فرخ منظور

    مکمل آغا حشر سے دو ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    آغا حشر سے دو ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو تاریخیں اور سن مجھے کبھی یاد نہیں رہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون لکھتے وقت مجھے کافی الجھن ہورہی ہے۔ خدا معلوم کون سا سن تھا۔ اور میری عمر کیا تھی، لیکن صرف اتنا یاد ہے کہ بصد مشکل انٹرنس پاس کرکے اور دو دفعہ ایف۔ اے میں فیل ہونے کے بعد میری طبیعت...
  7. فرخ منظور

    گاہ درد و رنج و غم ہے، گاہ ارماں دل میں ہے ۔ آغا حشر کاشمیری

    گاہ درد و رنج و غم ہے، گاہ ارماں دل میں ہے ایک جانِ زار سو سو طرح کی مشکل میں ہے چٹکیاں لینا، مچل جانا، بگڑنا، روٹھنا ہائے اِک کم سن کی کیا کیا یاد آتی دل میں ہے اس قدر بے درد ہے دل تیرے کوچے میں صنم جیسے اک ٹوٹا ہوا ساغر کسی محفل میں ہے خون کے چھینٹوں میں بہارِ طرفہ آتی ہے نظر دامنِ گُل چیں...
  8. کاشفی

    درسِ خود داری - آغا حشر کاشمیری

    درسِ خود داری (از: آغا حشر کاشمیری) یقین اُن کی عنایت کا زینہار نہ کر بہشت بھی جو یہ بُت دیں تو اعتبار نہ کر ہر ایک اشک تماشائے صد گلستان ہے امیدِ عیش کو شرمندہء بہار نہ کر وہ مرگ عشق کی لذت سے آشنا ہی نہیں دعائے خضر پہ آمین بار بار نہ کر ترانہ جنگ کا شور شکست دل کو سمجھ کبھی اطاعتِ...
  9. دل پاکستانی

    تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے - آغا حشر

    تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے بربادِ دل کا آخری سرمایہ تھی امید وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے
  10. الف عین

    آغا حشرؔ کاشمیری کے نما ئن۔دہ ڈ را مے

    آغا حشرؔ کاشمیری کے نما ئن۔دہ ڈ را مے ﴿ ترتیب وتصحیح ﴾ ڈاکٹر انجمن آرا انجمؔ ایم ۔ اے(اردو ۔ انگریزی۔ عربی) پی۔ ایچ۔ ڈی (اردو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
Top