فارسی زبان

  1. حسان خان

    سمرقندی فارسی کا دلچسپ لفظ 'کنفیکن'

    گذشتہ روز شہرِ سمرقند کے محقق و ادبیات شناس مرحوم رسول ہادی زادہ کی ایک نہایت دلچسپ اور مفید کتاب 'سمرقندیان چہ می گویند؟' نظروں سے گذری تھی۔ مذکورہ کتاب کے ابتدائی حصے میں مؤلف نے شہرِ سمرقند کی تمدنی حیثیت، یہاں فارسی زبان و ادب کی پیدائش، تاریخ اور موجودہ صورتِ حال، تیموریوں اور ازبک امراء کے...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری اے زبانِ فارسی - غلام علی حدّاد عادل (مع اردو ترجمہ)

    ای زبانِ فارسی، ‌ای دُرِّ دریای دَری ای تو میراثِ نیاکان، ‌ای زبانِ مادری (اے زبانِ فارسی، اے دریا کے موتی جیسی دَری زبان، اے تو اجداد کی میراث، اے ہماری مادری زبان!) در تو پیدا فرِّ ما، فرهنگِ ما، آیینِ ما از تو برپا، رایتِ دانایی و دانشوری (تجھ سے ہماری شان و شوکت، ہماری ثقافت اور ہماری دینی...
  3. حسان خان

    اسلامی عہد کے ہند میں فارسی زبان - اَمبِکا پرَساد واجپئی

    “جن مسلمان حملہ آوروں نے بھارت پر حملہ کر کے اُس پر سالہا سال تک حکومت کی تھی، وہ نہ عرب تھے اور نہ ایرانی، وہ ترک تھے۔ سکندر کے حملے سے پہلے کسی زمانے میں ایران کی سلطنت بہت وسیع تھی۔ بھارت کا سندھ بھی اُسی میں تھا۔ ایشیا میں وہ وسطی ایشیا تک پھیلا ہوا تھا اور یورپ میں بھی بحرِ ایجہ تک اُس کی...
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    نودہ/navda/навда اکادمیِ علومِ تاجکستان کی شائع کردہ فارسی لغت میں اس لفظ کا یہ معنی درج ہے: درخت کی چھوٹی اور نوجواں شاخ۔۔۔ (شاخچۂ نورسِ درخت) یہ لفظ آج تک ایران اور افغانستان میں لکھی گئی تحریروں میں نظر نہیں آیا۔ ماوراءالنہر میں بھی اس کا استعمال نادر ہے اور مجھے کل پہلی بار یہ لفظ نظر آیا...
  5. حسان خان

    بخارائے شریف - وسطی ایشیا کا پہلا فارسی اخبار

    بخارا ایک ایسے قدیم شہر کا نام ہے جو بہت ساری حکومتوں کا دارالحکومت اور علم و ثقافت اور فارسی زبان کا مرکز رہا ہے۔ آخری صدیوں میں یہ شہر امارتِ بخارا کا دارالحکومت تھا جس کی موجودہ وسطی ایشیا کے ایک بڑے حصے پر حکمرانی تھی۔ ۱۹۲۰ء میں اس امارت کے خاتمے اور بالشیوکوں کے قبضے کے بعد بخارا کی اہمیت...
  6. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    کسی زبان سے جب کوئی لفظ دوسری زبان میں جاتا ہے تو بعض اوقات اخذ کرنے والی زبان میں اُس لفظ کا مطلب تبدیل ہو جاتا ہے۔ فارسی نے پچھلی چار صدیوں میں اردو کو ہزاروں الفاظ و تراکیب فراہم کیے ہیں۔ اکثر الفاظ تو اردو اور فارسی میں تا حال ایک ہی مفہوم کی ادائیگی کرتے ہیں، لیکن کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جن...
  7. حسان خان

    لکھنؤ میں فارسی زبان - عبدالحلیم شرر لکھنوی

    "باوجود اس کے کہ علومِ عربیہ کے بڑے بڑے علمائے گراں پایہ لکھنؤ کی خاک سے پیدا ہوئے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عربی کی تعلیم مقتدایانِ امت اور پیشوانِ ملت تک محدود تھی۔ ہندوستان میں درباری زبان فارسی تھی۔ ملازمت حاصل کرنے اور مہذب و معزز صحبتوں میں چمکنے کے لیے یہاں فارسی کی تعلیم بخوبی...
  8. حسان خان

    تاجکستان میں روسی لفظ استعمال کرنے پر تنازع

    بی لائن موبائل شرکت (کمپنی) کی جانب سے اپنے ایک نرخ نامے کا عنوان رکھا جانا مقتدرۂ زبان و اصطلاحات اور اِس شرکت کے درمیان گرم بحث کا باعث بن گیا ہے۔ مقتدرہ کا کہنا ہے 'لیوبوئی جا' کے بجائے 'سمتِ دل خواہ' یا 'ہمہ جا' سے استفادہ کرنا چاہیے تھا۔ =============== مقتدرۂ زبان و اصطلاحاتِ تاجکستان کا...
  9. حسان خان

    افغانستان کی فارسی اور پشتو نصابی کتب

    افغانستان آئینی لحاظ سے دولسانی ملک ہے، اس لیے حکومتِ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے تمام مکاتب میں پڑھائے جانے کے لیے فارسی اور پشتو زبانوں میں نصابی کتب مہیا کرے۔ اور جہاں تک ظاہر ہوتا ہے، حکومتِ افغانستان اس ذمہ داری سے بخوبی عہدہ برآ ہو رہی ہے۔ افغانستان میں مکاتب کا دورانیۂ تدریس...
  10. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ایزدِ مطلق و یکتا کو صد سپاس کہ اردو محفل پر ایسے کئی افراد موجود ہیں جو ہمارے اسلاف کی عزیز ترین تمدنی و ادبی زبان فارسی کے خوب عالم ہیں اور ادبیاتِ فارسی سے محبت کرتے ہیں۔ فارسی نہ صرف ہمارے اپنے خطے کے پیشروؤں کی تحریری زبان ہے، بلکہ یہ ہمارے تین ہمسائے ممالک ایران، افغانستان اور تاجکستان کی...
  11. حسان خان

    اردو کا فارسی اور عربی سے جاودانی رشتہ - سید مسعود حسن رضوی

    "اردو ادب تاریخی حالات کے نتیجے میں ابتداء ہی سے فارسی کے سانچے میں ڈھلتا رہا ہے۔ اُردو نے معنی، بیان، بدیع، عروض، شاعری کی صنفیں، شعر کا معیار، شاعرانہ تخیل، شاعرانہ بیان، اصطلاحیں، تشبیہیں، استعارے، تلمیحیں اور بعض صرفی اور نحوی صورتیں فارسی سے لے لی ہیں اور اردو کے ہزاروں فقرے، محاورے، مثلیں...
Top