ان سب "یاؤں" کا یہ مطلب ہے کہ کسی نہ کسی طور اس کو خارج از مذہب قرار دے کے ہی چھوڑنا ہے۔ کیونکہ عمومی رجحان ہے کہ مذہب کا نام آنے سے نوے فیصد امکانات اس بات کے ہوتے ہیں کہ سودا بک جائے گا۔
سرور بھائی! معذرت کے ساتھ کہ یہ سپین والی کہانی میں پہلے بھی کئی جگہ پڑھ چکا ہوں۔ لیکن یہ عقل و خرد کے پیمانے سے اس قدر خارج ہے کہ اس کو پڑھ کر رونا تو درکنار، ہنسی بھی نہیں آتی۔
کیوں کانٹوں پہ گھسیٹتے ہیں قبلہ :thinking2:۔
توبہ توبہ بہن جی :-o۔کیسی گلاں کرتی ہیں، اور شرمندہ وغیرہ کرتی ہیں ۔ میں کیوں "جو" جاننا چاہوں گا۔
میں تو بس مذاق میں اس امر کی جانب توجہ دلانا چاہ رہا تھا کہ فقرہ مکمل لکھا جائے، تاکہ یک معنی ہی لگے :)۔
یہ بھی درست فرمایا۔ میں 2010 میں چائنہ گیا تو وہاں آئی فون یا اس کی نقول چینیوں کا من بھاتا کھاجا تھیں۔ ہر کوئی آئی فون کا مجنوں بنا ہوا تھا۔ اصل آئی فون اس وقت عام چینی کی مالی دسترس سے کچھ اوپر ہی تھا، تاہم اس کی بے شمار نقول مارکیٹ میں آ چکی تھی۔ تقریباََ 25 ڈالر سے شروع ہو کر 150 اور 200...