نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو جبیں کے لکھے کا کیا کرو گے جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو
  2. محمداحمد

    جون ایلیا ہم رہے پر نہیں رہے آباد - جون ایلیا

    غزل ہم رہے پر نہیں رہے آباد یاد کے گھر نہیں رہے آباد کتنی آنکھیں ہوئی ہلاک ِ نظر کتنے منظر نہیں رہے آباد ہم کہ اے دل سخن تھے سر تا پا ہم لبوں پر نہیں رہے آباد شہرِ دل میں عجب محلے تھے جن میں اکثر نہیں رہے آباد جانے کیا واقعہ ہوا، کیوں لوگ اپنے اندر نہیں رہے آباد جون ایلیا
  3. محمداحمد

    بشیر بدر ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا - بشیر بدر

    غزل ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا کوئی سوکھا پیڑ ملے تو اُس سے لپٹ کے رو لینا اُس کے بعد بھی تم تنہا ہو، جیسے جنگل کا رستہ جو بھی تم سے پیار سے بولے ساتھ اُسی کے ہو لینا کچھ تو ریت کی پیاس بجھائو جنم جنم سے پیاسی ہے ساحل پر چلنے سے پہلے اپنے پائوں بھگو لینا ہم نے...
  4. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    کھلا کہ وہ بھی کچھ ایسا وفا پرست نہ تھا چلو یہ بوجھ بھی سینے سے ہٹ گیا آخر عرفان صدیقی
  5. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    بڑھا دیتی ہیں عمروں کو نہ جانے یہ کتابیں کیوں میں چھوٹا تھا مگر سر پر کئی صدیوں کا سایہ تھا
  6. محمداحمد

    اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

    تین اچھی باتیں تو ڈھونڈنی پڑیں گی لیکن بری باتیں تو تین ہزار بھی مل جائیں گی۔ بقول شاعر۔۔۔ اک دن وہ میرے عیب گنوانے لگا فراز جب خود ہی تھک گیا تو مجے سوچنا پڑا
  7. محمداحمد

    سن ری چنچل مادھوی

    بہت عمدہ خاور صاحب، بے حد رواں اور بے ساختہ اشعار ہیں۔ داد حاضرِ خدمت ہے ۔ قبول فرمائیے۔
  8. محمداحمد

    صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام

    بہت شکریہ اعجاز صاحب اس حوصلہ افزائی کا۔ یہ بات تو واقعی ٹھیک ہے کہ غزل میں قافیہ اور ردیف کی مجبوریوں کی وجہ سے شاعر کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پر غزل پھر بھی غزل ہوتی ہے ۔ اور اس دامن کشی کم از کم میرے لئے ممکن نہیں۔
  9. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    کیا ضروری ہے باخبر ٹھہریں! آگہی بھی عذاب ہوتی ہے
  10. محمداحمد

    روشنیوں بھرے شہر City of Lights

    قلم کیا میرے ہاتھوں کو شب پرستوں نے میں لکھ رہا تھا اُجالے کی داستاں لوگو
  11. محمداحمد

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    خواب مسافر لمحوں کے ہیں ساتھ کہاں تک جائیں گے تم نے بالکل ٹھیک کہا ہے میں بھی اب کچھ سوچوں گا
  12. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    عین ممکن ہے کہ میرا قیاس ٹھیک ہی ہو! :)
  13. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    ظلم ہے اتنی انکساری بھی سعود بھائی
  14. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    ضروری نہیں کہ آپ کا خیال ٹھیک ہو عندلیب، ہو سکتا ہے سعود بھائی تان سین کے دور پرے کی رشتہ دار ہوں
  15. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    شکایت کیوں ہوگی پڑوسیوں کو، وہ توخوش ہوں‌گے آپ کی مدھر آواز سن کر:)
  16. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    رہنے دیجے، پھرکبھی صحیح آپ ریاض تو کر رہے ہیں نہ؟
  17. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    ریاض نہیں کر رہے کیا؟
  18. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    دیکھ لیجے ، کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے
  19. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    خیریت ہے سعود بھائی کیسے ہیں آپ؟
  20. محمداحمد

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(6)

    حیرت ہے! لوگ تو کہتے ہیں کہ بات کو بڑھانے سے بہتر ہے در گزر کر دیا جائے :)
Top