میں شاید کچھ لیٹ ہو گیا۔ آج کافی دن بعد تصویرکشی کے شایانِ شان بادلوں کی زیارت ہوئی اور چند تصاویر بھی بنائیں، تاہم یہاں جھانکا تو اس تھیم کا اختتام ہو چکا تھا۔ تاہم دخل در نامعقولات کی گستاخی کرتے ہوئے چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ یہ گوجرانوالا کے آسمان پہ چھائے بادل ہیں اور موبائل کیمرہ سے ان کی...