اِک اچھوتا خیال، پاکستان
اِک اچھوتا خیال ، پاکستان
وہ مرا بے مثال پاکستان
میرا سپنا ہے، میری منزل ہے
مطمئن اور نہال پاکستان
وہ سوادِحرم کا ہم رُتبہ
خوش نُما،پُر جمال، پاکستان
جب سے بنگال کا سقوط ہوا
بن گیا ہے سوال ، پاکستان
ساٹھ برسوں سے اشک افشاں ہے
فوج کا یرغمال ، پاکستان...