نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    غزل ۔ جز رشتۂ خلوص، یہ رشتہ کچھ اور تھا ۔ محمد احمد

    بہت شکریہ فرخ بھائی اور جیہ بہن! سخنورانِ محفل کی داد کا میسر آجانا بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ :)
  2. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ حریمِ لفظ میں کس درجہ بے ادب نکلا ۔ افتخار عارف

    فرخ بھائی ! کچھ مصروفیت زیادہ رہی پچھلے دنوں! غزل آپ کو پسند آئی مجھے اچھا لگا۔
  3. محمداحمد

    افتخار عارف نظم ۔ مکالمہ ۔ افتخار عارف

    بہت شکریہ کاشفی بھائی اور فرخ بھائی!
  4. محمداحمد

    جون ایلیا غزل-ہجر کی آنکھوں سے آنکھیں ملاتے جائیے -جون ایلیا

    زندگی کی انجمن کا بس یہی دستور ہے بڑھ کے ملیے اور مل کر دور جاتے جائیے بہت خوب!
  5. محمداحمد

    داغ آئے کوئی، تو بیٹھ بھی جائے، ذرا سی دیر - داغ دہلوی

    سبحان اللہ! بہت اچھی غزل ہے۔ خوش رہیے کاشفی بھائی!
  6. محمداحمد

    غزل ۔ جز رشتۂ خلوص، یہ رشتہ کچھ اور تھا ۔ محمد احمد

    غزل جز رشتۂ خلوص یہ رشتہ کچھ اور تھا تم میرے اور کچھ، میں تمھارا کچھ اور تھا جو خواب تم نے مجھ کو سنایا، تھا اور کچھ تعبیر کہہ رہی ہے کہ سپنا کچھ اور تھا ہمراہیوں کو جشن منانے سےتھی غرض منزل ہنوز دور تھی، رستہ کچھ اور تھا اُمید و بیم، عِشرت و عُسرت کے درمیاں اک کشمکش کچھ اور تھی، کچھ تھا،...
  7. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ حریمِ لفظ میں کس درجہ بے ادب نکلا ۔ افتخار عارف

    غزل حریمِ لفظ میں کس درجہ بے ادب نکلا جسے نجیب سمجھتے تھے کم نسب نکلا سپاہِ شام کے نیزے پہ آفتا ب کا سر کس اہتمام سے پروردگارِ شب نکلا ہماری گرمیِ گفتار بھی رہی بے سود کسی کی چپ کا بھی مطلب عجب عجب نکلا بہم ہوئے بھی مگر دل کی وحشتیں نہ گئیں وصال میں بھی دلوں کا غبار کب نکلا...
  8. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ کوئی جنوں کوئی سودا نہ سر میں رکھا جائے ۔ افتخار عارف

    غزل کوئی جنوں کوئی سودا نہ سر میں رکھا جائے بس ایک رزق کا منظر نظر میں رکھا جائے ہوا بھی ہوگئی میثاقِ تیرگی میں فریق کوئی چراغ نہ اب رہگزر میں رکھا جائے اُسی کو بات نہ پہنچے جسے پہنچنی ہو یہ التزام بھی عرضِ ہنر میں رکھا جائے نہ جانے کون سے ترکش کے تیر کب چل جائیں نشانِ مہر کمانِ...
  9. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ میرا شرف کہ تو مجھے جوازِ افتخار دے ۔ افتخار عارف

    غزل میرا شرف کہ تو مجھے جوازِ افتخار دے فقیرِ شہرِ علم ہوں زکواۃ ِ اعتبار دے میں جیسے تیسے ٹوٹے پھوٹے لفظ گھڑکے آگیا کہ اب یہ تیرا کام ہےبگاڑ دے سنوار دے مرے امین آنسوؤں کی نذر ہے قبول کر مرے کریم اور کیا ترا گناہگار دے نگاہداریِ بہار آرزو کے واسطے ہمارے نخلِ جاں کو بھی کوئی...
  10. محمداحمد

    افتخار عارف نظم ۔ مکالمہ ۔ افتخار عارف

    مکالمہ "ہوا کے پردے میں کون ہے جو چراغ کی لو سے کھیلتا ہے کوئی تو ہوگا جو خلعتِ انتساب پہنا کے وقت کی رَو سے کھیلتا ہے کوئی تو ہوگا حجاب کو رمزِ نور کہتا ہے اور پَرتو سے کھیلتا ہے کوئی تو ہو گا" "کوئی نہیں ہے کہیں نہیں ہے یہ خوش یقینوں کے ، خوش گمانوں کے واہمے ہیں جو ہر سوالی سے...
  11. محمداحمد

    کوئی خیال و خواب نہیں ہے قرینِ دل

    نہیں بھائی ! ہم تو یہ سوچ کر بے فکری سے غائب رہتے ہیں کہ "آپ" ہیں نہ! :grin:
  12. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ ہر نفس مضطرب گزرتی ہے ۔۔۔نوید صادق

    دھیرے دھیرے، نفس نفس، شب بھر ایک آہٹ مجھے کترتی ہے واہ واہ! بہت اچھی غزل ہے۔
  13. محمداحمد

    غزل ۔۔ کون آسیب آ بسا دل میں ۔۔۔۔نوید صادق

    کم ہے جس درجہ کیجئے وحشت گونجتا ہے دماغ سا دل میں آخر آخر نوید صادق بھی آن بیٹھا، رہا سہا، دل میں سبحان اللہ ! نوید صادق صاحب، بہت اچھی غزل ہے۔ داد حاضرِ خدمت ہے۔
  14. محمداحمد

    پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

    سبحان اللہ! فاتح صاحب، بہت ہی مرصع غزل ہے ہر شعر لاجواب ہے۔ داد حاضرِ خدمت ہے۔
  15. محمداحمد

    کوئی خیال و خواب نہیں ہے قرینِ دل

    کوئی خیال و خواب نہیں ہے قرینِ دل۔ ۔ ۔ بنجر سی ہوگئی ہے مری سرزمینِ دل۔ ۔ کیا کہنے!
  16. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی قطعہ،،،،مصطفی زیدی

    بہت اعلیٰ ۔۔۔۔۔۔۔۔!
Top