آج کے دن ایک اور میچ بھی توجہ کا طالب ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
ماہرِ سری لنکیات عبداللہ محمد اس میچ کی اہمیت (اور اپنی کیفیت وغیرہ) پہ بھی وقتاََ فوقتاََ روشنی ڈالتے رہیں گے۔
پی ایس ایل کے چکر میں یہ ٹیسٹ میچ بالکل ہی نظرانداز ہوا پڑا ہے۔ حالانکہ ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی جاری ہے۔ شتک تو کل ہی مکمل ہو چکا تھا، آج دوہرا شتک بھی متوقع ہے اور تہرا شتک بھی خارج از امکان نہیں ہے۔
زبردست۔ لیلیٰ پیک کسی پینسل کی تراشیدہ نوک کی مانند ہونے کی وجہ سے اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے۔
نیز یہ کہ لیلیٰ پیک کو گلگت کی بجائے سکردو لکھنا زیادہ قریب تر ہو گا۔ اصل مقام ہوشے ویلی ہے۔
گوگل کو زحمت دی تو ذیلی پیج پہ اس حوالے سے کافی دلچسپ مواد دکھائی دیا۔تاہم یہ بات بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ اس ویب پیج کا اپنا مواد ہی ایسا باوثوق نہ ہو۔
The Graveyards Are Full of Indispensable Men | Quote Investigator