ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ہم پہلے صفحے سے 9ویں پر چھلانگ لگا کر آئے ہیں ۔ :p اب اس 'بیچ' میں نہ جانے کون کونسی نصیحتیں کی گئی ہیں ہمیں نہیں پتہ۔ :confused: نہ ہمیں دلچسپی ہے کہ مذکورہ نصیحت کے مطابق ہم پر نصیحت کا اثر نہیں ہوتا۔ :D
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔ لیکن اس تحریر میں آپ دوستوں سے زیادہ 'ہاتھ ملانے والوں' سے مخاطب ہیں۔ :)
بہرحال تعلق بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔ بقول پروین شاکر:
دوست تو خیر کوئی کس کا ہے
اُس نے دشمن بھی نہ سمجھا لوگو
یا پھر
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے میری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
پروین شاکر کا شعر ہے۔
وہ جب سے شہرِ خرابات کو روانہ ہوا
براہِ راست تعلق کو اک زمانہ ہوا
وہ شہر چھوڑ کے جانا تو کب کا چاہتا تھا
یہ نوکری کا بلاوہ تو اک بہانہ ہوا