سید نصیر الدین نصیر ایک ممتاز ترین روحانی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں۔ ان کی قلندری اور درویشی میںکسے شبہ ہو سکتا ہے۔ ان کی فارسی رباعیات کا مطالعہ کریں تو عالم ہی دوسرا نظر آتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے قلب میںمرزا عبد القادر بیدل عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی آواز گونج رہی ہے اور ان کے...
تیرے ابرووںکی حسیںکماں ، نظر آ رہی ہے فلک نشاں
نہ کرشمہ قوسِ قزح سے کم ، نہ کشش ہلال کے خم سے کم
نہ ستا مجھے ، نہ رلا مجھے ، نہیں اور تابِ جفا مجھے
کہ مری متاعِ شکیب ہے ، تری کائناتِ ستم سے کم
یہ کرم ہے کم سرِ انجمن کہ پلائی اس نے مئے سخن
مجھے پاس اپنے بلا لیا ، رہی بات میری تو کم سے کم...
حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہؒ سچے عاشق رسولؐ تھے، مرزائیت کے فتنے کو دفن کرنے کے لئے میدان کارزار میں اترے، انگریزوں کی اسلام کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے، درسگاہ اور خانقاہ کو اکٹھا کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حمید نظامی ہال میں روزنامہ نوائے وقت، دی نیشن اور وقت...
آج بروز جمعۃ المبارک ، سید نصیر الدین نصیر انتقال فرما گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔
سخنِ سید نصیر الدین نصیر
عکسِ سید نصیر الدین نصیر
جنازہِ سید نصیر الدین نصیر --- تصاویر
واہ واہ۔۔۔
مری نظر سے مکمل بہار گزری ہے
کہ مُسکراتی ہوئی شکلِ یار گزری ہے
غم و الم کے ، اذیت کے ، کرب زاروں میں
تڑپ تڑپ کے شبِ انتظار گزری ہے
نفس نفس پہ چُبھن تھی قدم قدم پہ خلش
تمام عمر سرِ نوکِ خار گزری ہے
قفس میں حال نہ پوچھا صبا نے آکے کبھی
مرے قریب سے بیگانہ وار گزری ہے
سکونِ دل نہ...