نتائج تلاش

  1. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    حسین کا آفاقی اِقدام پیراہنِ جبر ، چاک کر کے چھوڑا یوں قصہ ظلم ، پاک کرکے چھوڑا جب حق نے دکھائے بوترابی تیور باطل کو سپردِ خاک کرکے چھوڑا
  2. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    امید سفارش زہرا کو عطا ہوئی جو شانِ اعلی سمجھے گا اسے کوئی مقدر والا امیدِ سفارش اُن سے رکھتا ہے نصیر زہرا کا کہا مُصطفیٰ نے نہ ٹالا فاطمۃ بضعۃ‌ منی(حدیث) فاطمہ مجھ سے ایک ٹکڑا ہے
  3. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    سَلُونِی ایسا نہ ہو ، محروم کہیں ہو بیٹھو میرے ہونے سے ہاتھ ہی دھو بیٹھو جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھو مجھ سے اِس سے پہلے کہ مجھ کو تم کھو بیٹھو سلونی قبل ان تفقدونی (قول علی المرتضی) مجھ سے پوچھو قبل اس کے کہ میں نہ رہوں
  4. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    درجاتِ مہرِ علی لکھ لیجیے لوحِ دل پہ با خطِ جلی یہ بات ، جو کہہ گئے زمانے کے ولی مل جاتی ہے انساں کو فلاحِ دارین گر حُبِ نبی کے ساتھ ہو مہرِ علی
  5. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    آرزوئے خاکِ نجف اُس محور و مرکزِ سلف سے اٹھوں قَنبر والی غلام صف سے اٹھوں موت آئے کہیں ، دفن کہیں ہُوں ، لیکن کہتی ہے مودت کہ نجف سے اٹھوں
  6. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    در مدح سیدنا علی المرتضی اس کوچے میں کب کسے گُذر ملتا ہے ہر گام پہ اک سیلِ خطر ملتا ہے جب دانشِ دنیوی کے بجھتے ہیں چراغ تب جا کے کہیں علی کا در ملتا ہے
  7. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    مقامِ علی زین الفقرا فقیرِ بے باک علی دروازہ علمِ شہِ لولاک علی ہوتی ہے سمندر کی طرح موج بھی پاک معصوم محمد ہیں تو ہیں پاک علی
  8. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    ازواجِ رسول مومنوں کی مائیں ہیں جو مُنکرِ قرآں ہے ، مسلمان نہیں مومن تو وہ کیا ہوسکے ، انسان نہیں ازواجِ نبی کو ماں نہ جس نے مانا اُس شخص کا کوئی دین ایمان نہیں
  9. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    شانِ ازواج مطہرات مقصود دراصل تو ازواج کی ذات شامل اسی حکم میں ہیں ابنا و بنات ہے آیہ تطہیر کی تفسیر یہی ازواجِ مطہرات ہیں محفوظات
  10. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    کملی والا وہ جانِ جہاں ، حبیبِ ربُ الاعلی والشمس بہ صورت و بہ قامت بالا فخرِ حسنِ و حسین و زہرا و علی مکی مدنی رسول ، کملی والا
  11. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    تمنائے مدینہ سرمایہ عمر اسی کو مانا جانا ایماں ، ترے کوچے ہی میں جانا ، جانا کچھ پاس ہو یا نہ ہو بلا سے ، لیکن چھوٹے نہ تری گلی کا آنا جانا
  12. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    قرآنی فیصلہ جو قائلِ دخلِ غیر ہے ، بکتا ہے مشرک ہے ، جو غیر کی طرف تکتا ہے دینا چاہے تو کون اُسے روک سکے دینا روکے تو کون دے سکتا ہے
  13. الف نظامی

    تاسف اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لیکر! --- انتقالِ سید نصیر الدین نصیر

    Gilani condoles on Pir Naseer-ud-din Nasser death جنگ نیوز…صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے معروف بزرگ، روحانی شخصیت اور ممتاز دانشور و شاعر پیر نصیر الدین شاہ آف گولڑہ شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں...
  14. الف نظامی

    تاسف اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لیکر! --- انتقالِ سید نصیر الدین نصیر

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی پیر نصیر الدین شاہ نصیر کی رحلت پر تعزیت ملک کی معروف علمی و روحانی اور ادبی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گولڑوی 13 فروری 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو دوپہر دو بجے اسلام آباد گولڑہ شریف میں قضائے الٰہی سے وفات پا...
  15. الف نظامی

    عکسِ سید نصیر الدین نصیر

    جی تعبیر یہ نادرِ روزگاز شخصیت یعنی سید نصیر الدین نصیر گولڑوی شاعر ، ابنِ شاعر ، ابنِ شاعر ابن شاعر اور علامہ ، ابن علامہ (سید غلام معین الدین مشتاق رحمۃ اللہ علیہ) ابنِ علامہ (غلام محی الدین رحمۃ اللہ علیہ) ، ابنِ علامہ(سید مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ) ہیں۔ نسبتِ زہرائی بھی رکھتے ہیں اور آج...
  16. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    کریمِ مُطلق باطن نگر و عُذر پذیر آقا ہے ربِ دوجہاں بھی کیا نصیر ، آقا ہے ہم زُود گریز دیر آمادہ غلام وہ زُود نواز و دیر گیر آقا ہے
  17. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    اُس کا چاہا ہوا برا نہ ہوا کیوں تُخمِ امیدِ خام یُوں بوتا ہے حالات کی تلخیوں پہ کیوں روتا ہے تو چاہ نہ چاہ اس سے نہیں ہوتا کچھ اللہ جو چاہتا ہے وہ ہوتا ہے
  18. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    تقاضائے عبدیت تو عبد ہے اعلانِ خدائی مت کر اپنے کو شریکِ کبریائی مت کر فرعون کی طرح ٹوٹ جائے گی کمر اللہ سے زور آزمائی مت کر
  19. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر تیرے ابرووں‌ کی حسیں‌کماں ، نظر آ رہی ہے فلک نشاں -- سید نصیر الدین نصیر

    سخنور , سید محمد نقوی , شاہ110 , محمد نعمان , محمد وارث تمام احباب کا بہت شکریہ۔
  20. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

    اصلِ ایمان طاقت نہ صفات پر بھروسہ رکھئیے ہر گز نہ حیات پر بھروسہ رکھئیے اللہ کی ذات ہے فقط عُقدہ کُشا اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھئیے
Top