نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    بہت شکریہ جناب شاکر القادری صاحب. یقین مانیے آپ کی داد نے سیروں خون بڑھا دیا میرا. نوازش آپکی.
  2. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    ذوق کا یہ شعر رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو
  3. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    داغ کا یہ شعر حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
  4. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    غالب کا یہ شعر آئینہ دیکھ اپنا سا منھ لے کے رہ گئے صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
  5. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    داغ کا یہ شعر داغ آنکھیں‌ نکالتے ہیں‌ وہ ان کو دے دو نکال کر آنکھیں
  6. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    میرزا یاس یگانہ چنگیزی کا یہ شعر خودی کا نشہ چڑھا، آپ میں‌ رہا نہ گیا خدا بنے تھے یگانہ مگر بنا نہ گیا
  7. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    ثاقب لکھنؤی کا یہ شعر باغباں‌ نے آگ دی جب آشیانے کو مرے جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
  8. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    پروین شاکر کا یہ شعر حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں دو گھڑی کی چاہت میں‌ لڑکیاں‌ نہیں‌ کھلتیں
  9. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    معزز اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی پہلی رباعی پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے نوازیں‌ گے. بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے
  10. محمد وارث

    منیر نیازی بدل اُڈے تے گم اسمان دسیا - منیر نیازی

    بدل اُڈے تے گم اسمان دسیا پانی اتریا تے اَپنا مکان دسیا اوتھوں اگے فراق دیاں منزلاں سَں جتھے پہنچ کے تیرا نشان دسیا کم اوہو منیر سی مشکلاں دا جہیڑا شروع وچ بوت اسان دسیا (منیر نیازی)
  11. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    شمشاد صاحب، لفظ رہ گیا. چلیں سرور پر سہی علم میں بھی سرور ہے لیکن یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں (اقبال) لفظ: حور
  12. محمد وارث

    مبارکباد علوی صاحب کے لیے

    بہت خوب فہیم صاحب. لیکن آپ نے یہ علوی صاحب کو شعلوں میں کیوں‌ گِھرا ہوا دکھایا ہے.
  13. محمد وارث

    تاسف دعا کی درخواست

    اللہ تعالٰی ان کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین
  14. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    فیض کا یہ شعر آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
  15. محمد وارث

    بیت بازی

    میں‌ تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں، تری آس، تیرے گمان میں صبا کہہ گئی مرے کان میں، میرے ساتھ آ، اسے بھول جا امجد اسلام امجد
  16. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    اقبال کا یہ شعر عمل سے زندگی بنتی ھے جنت بھی ، جھنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نُوری ھے نہ ناری ھے
  17. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    غالب کا یہ شعر نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
  18. محمد وارث

    شعر جو ضرب المثل بنے

    اقبال کا یہ شعر باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں کارِ‌ جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر
  19. محمد وارث

    غزل - کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے - صغیر ملال

    کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے ان سے بچنا کہ بچھاتے ہیں پناہیں پہلے پھر یہی لوگ کہیں کا نہیں رہنے دیتے پہلے دیتے ہیں دلاسہ کہ بہت کچھ ہے یہاں اور پھر ہاتھ میں کاسہ نہیں رہنے دیتے کبھی ناکام بھی ہو جاتے ہیں وہ لوگ کہ جو واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہنے دیتے...
Top