نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - نیا اک ربط ہیدا کیوں کریں ہم - جون ایلیا

    طفری بھائی، غزل آپ کو پسند آئی، دل خوش ہو گیا۔ بہت شکریہ آپ کا۔
  2. محمد وارث

    جون ایلیا غزل - نیا اک ربط ہیدا کیوں کریں ہم - جون ایلیا

    نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو، رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم وفا، اخلاص، قربانی، محبت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم تمھاری ہی تمنا کیوں کریں...
  3. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    رزق تو انسان ساری زندگی کما کھاتا ہے بھائی صاحب
  4. محمد وارث

    ٹوٹ بٹوٹ - صوفی تبسم

    ٹوٹ بٹوٹ ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ باپ تھا اس کا میر سلوٹ پیتا تھا وہ سوڈا واٹر کھاتا تھا بادام اخروٹ ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ ہر اک اس کی چیز ادھوری کبھی نہ کرتا بات وہ پوری ہنڈیا کو کہتا تھا ہنڈی لوٹے کو کہتا تھا لوٹ ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ امی بولی بیٹا آؤ شہر سے جاکر لڈو لاؤ سنتے ہی وہ لے کر...
  5. محمد وارث

    شیدا بمقابلہ بش

    بہت خوب قیصرانی صاحب، زبردست
  6. محمد وارث

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    ویسے علوی صاحب اگر مجھے تسامح‌ نہیں‌ ہو رہا تو یہ قول ارسطو کی بجائے سقراط کا ہے.
  7. محمد وارث

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    اجی کہاں‌ کے استاد علوی صاحب لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں‌ سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا یقین مانیے میں‌ یہ جرات فقط چھڑے ہوئے مباحث کو دیکھ کر ہی کر بیٹھا تھا وگرنہ فلسفی تو خود کہتے ہیں کہ فلسفے کا کام کسی سوال کا جواب دینا نہیں‌ ہے. سقراط کا اس سلسلے میں عجیب ہی طریقہ تھا کہ پے در...
  8. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    شیخ صاحب کی تینوں‌ کتب لا جواب ہیں‌، وہ ایک بلند پایہ محقق تھے. انہوں‌ نے واقعی جانفشانی سے غالب کا دیوان مرتب کیا ہے بلکہ اس میں فارسی کلام بھی ہے تاریخی ترتیب سے. یہ دیوان کافی خستہ حالت میں‌ ہے میرے پاس، سنِ اشاعت تو نہیں‌ ہے اس پر لیکن یہ تقسیم سے پہلے کا ایڈیشن ہے کہ پریس لاہور کا لیکن ناشر...
  9. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    یہ ایک بہت اچھا کھیل ہے، پچھلا دھاگہ مقفل کر دیا گیا ہے، اسلئے نیا شروع کر رہا ہوں. جونکہ اس کا اصول تھوڑا بدل دیا گیا تھا کہ نام آخری حرف سے بتائیں‌ یا پھر دیے گئے حرف سے، لہذا نام بھی اسی طرح کر دیا ہے کہ کوئی اشتباہ نہ رہے. پچھلے دھاگے میں‌ آخری حرف شمشاد صاحب نے "غ" دیا تھا سو اسی سے...
  10. محمد وارث

    مبارکباد محفل میں ڈاکٹر عباس کی سالگرہ

    مبارک ہو جناب ڈاکٹر عباس صاحب
  11. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    ڈاکٹر صاحب، نوک جھونک کہاں، بقولِ مرشدی ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر خاک میں‌ عشاق کی غبار نہیں‌ ہے
  12. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    ویسے جتنی قبلہ نے عمر پائی، اس لحاظ سے پچیس، تیس برس کی عمر لڑکپن ہی بنتی ہے :) ایک قتیلِ غالب ہیں پروفیسر Frances Pritchett انہوں‌ نے بہت خوب کام کیا ہے کہ غالب پہ، نہ صرف غالب کی شرحیں‌ اکھٹی کر دی ہیں بلکہ ہر غزل کی تاریخ بھی مستند حوالوں‌ سے بیان کر دی ہے. اور غالب کے دیوان کی بحور بھی...
  13. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    اچھا واقعی، تو پھر یہ شعر لڑکپن کا لگتا ہے دھمکی میں‌ مر گیا جو نہ بابِ نبرد تھا عشق نبرد پیشہ طلب گارِ مرد تھا
  14. محمد وارث

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    محب علوی صاحب میں‌ دخل در نا معقولات کیلیے پیشگی معذرت خواہ ہوں. در اصل آپ کا یہ جملہ ہی کچھ ایسا تھا کہ اپنے آپ کو روک نہ سکا. امید ہے کہ اپنے جواب سے نواز کے مجھ کم علم کے علم میں‌ اضافہ فرماینگے. علوی صاحب یہ کون ہے جو ضروریاتِ زندگی میسر کرتا ہے. کچھ کو کم اور کچھ کو زیادہ کیوں. کیا میسر...
  15. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    یہ بھی لگتا ہے غالب کا بڑھاپے کا شعر ہے ورنہ دیکھیے گا ذرا عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی، دردِ بے دوا پایا
  16. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    جی ہاں‌ شاید، لیکن اسی شعر کا مصرع اولٰی بھی تو سامنے رکھیں کر دیا ضعف نے عاجز غالب اور اللہ کا شکر ہے کہ میری ابھی یہ سٹیج نہیں ہے :)
  17. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    بہت شکریہ آپ کا. آپ نے بالکل صحیح مقام سے پکڑا ہے اس رباعی کو، کہ جوانی کو وقف عشق کرنے والوں کے بارے میں‌ اب صرف سنا ہی جاتا ہے، اور اسی چیز کی کمی ہے شاید میری اپنی زندگی میں‌ بھی.
  18. محمد وارث

    میری پہلی رباعی

    بہت شکریہ آپ کا. مجھے لگتا ہے کہ آج رات نیند نہیں‌ آئے گی، کہ آپ جیسی ماہر اور اعلٰی ذوق کی حامل شاعرہ سے داد مل گئی ہے. نوازش آپکی.
Top