تاریخا
مرزا نے حضرت صاحب عالم مارہروی سے ان کا سنِ ولادت دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ میرا سالِ ولادت لفظ "تاریخ" سے نکلتا ہے جس کا عدد 1211 ہجری ہے۔ مرزا کی ولادت 1212 ہجری میں واقع ہوئی تھی، چنانچہ اس کے جواب میں مرزا نے یہ شعر لکھ بھیجا:
ہاتفِ غیب سُن کے یہ چیخا
ان کی تاریخ، میرا تاریخا