نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    ندامت ایک روز دیوان فضل اللہ خاں بگھی میں سوار مرزا کے مکان کے پاس سے انہیں ملے بغیر گزر گئے، مرزا کو پتہ چلا تو انہوں نے اس مضمون کا رقعہ دیوان جی کو لکھ بھیجا۔ "آج مجھ کو اس قدر ندامت ہوئی ہے کہ شرم کے مارے زمین میں گڑا جاتا ہوں، اس سے زیادہ اور کیا نالائقی ہو سکتی ہے کہ آپ کبھی کبھی تو اس...
  2. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    معذرت خواہ ہوں بھائی صاحب، ویسے اسطرح کی صورت میں میرا خیال ہے آپ آخری حرف سے نام دے سکتے ہیں، کیا خیال ہے آپ کا؟
  3. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    حمورابی Hammurabi بابل کا بادشاہ جس نے آج سے ساڑھے تین ہزار سال پہلے دنیا کو پہلا لکھا ہوا ضابطہء قانون دیا۔
  4. محمد وارث

    پیمانہ زنیم

    بہت خوب شاکر صاحب، بہت رواں غزل ہے، حافظ کی یاد تازہ ہوگئی واللہ۔ ما مری۔۔۔۔۔۔۔۔دانِ جنونی۔۔۔۔۔۔۔۔م زِ ما دور خرد چار تکبی۔۔۔۔۔۔۔ر بہ ہر عاق۔۔۔۔۔۔۔ل فرزانہ زنیم اور یہ شعر تو کمال ہے، واقعی چار تکبیر کا مقام ہے "فرزانوں" پر۔ شاکر صاحب ہے تو غیر شاعرانہ سی حرکت لیکن اگر فارسی غزلیات کے ساتھ...
  5. محمد وارث

    شان محمد است

    سبحان اللہ شاکر القادری صاحب، تمام نعت بہت اعلٰی ہے، مجھے یہ اشعار خاص طور پر پسند آئے ہیں۔ باغِ بہشت و کوث۔۔۔۔۔۔ر و تسنیم ہر چ۔۔۔۔۔۔ہ ھست یک نعم۔۔۔۔۔۔تِ قلی۔۔۔۔۔۔ل زخوانِ مح۔۔۔۔۔۔۔۔۔مد است گفت۔۔۔۔۔م بہ جب۔۔۔۔۔۔۔۔۔رئیل مقامش بگو کہ چیست گفت۔۔۔۔۔ا کہ لام۔۔۔۔۔۔۔کان مکانِ محم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔د است...
  6. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    خط کا جواب ایک دوست کو دسمبر 1858 کی آخری تاریخوں میں خط لکھا۔ انہوں نے اس کا جواب جنوری 1859 کی پہلی تاریخ کو دیا۔ اس کے جواب میں مرزا انہیں لکھتے ہیں ۔۔۔ "دیکھو صاحب، یہ باتیں ہم کو پسند نہیں، 1858 کے خط کا جواب 1859 میں‌ بھیجتے ہو، اور مزہ یہ کہ جب تم سے کہا جائے گا تو یہ کہو گے کہ میں نے...
  7. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    غم مرزا کی پنشن بند ہوئی تو لوگوں نے احوال پرسی کے خطوں کا تانتا باندھ دیا، ایک بار میر مہدی مجروح نے اسی مضمون کا خط بھیجا تو جواب میں مرزا نے لکھا۔۔۔ "میاں بے رزق جینے کا ڈھب مجھ کو آ گیا ہے، اس طرف سے خاطر جمع رکھنا۔ رمضان کا مہینہ روزے کھا کھا کر کاٹا، آگے خدا رازق ہے، کچھ اور کھانے کو...
  8. محمد وارث

    وفا پرست محب۔۔۔۔؟

    ہم کو ان سے وفا کی ہے امید جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
  9. محمد وارث

    انتخاب فارسی غزلیاتِ خسرو مع اردو تراجم

    امیر خسرو کی ایک خوبصورت غزل پیشِ خدمت ہے۔ اسے نصرت فتح علی خاں قوال نے گایا بھی ہے۔ شعرِ خسرو ابر می بارد و من می شوم از یار جدا چون کنم دل بہ چنین روز ز دلدار جدا ترجمہ برسات کا موسم ہے اور میں اپنے دوست سے جدا ہو رہا ہوں، ایسے (شاندار) دن میں، میں کسطرح اپنے دل کو دلدار سے جدا کروں۔...
  10. محمد وارث

    میری غزل

    بہت شکریہ آپ کا قادری صاحب، جی ہاں صحیح کہا آپ نے جدید فارسی، کلاسیکی فارسی سے کافی حد تک بدل گئی ہے اور یائے معروف و مجہول، نون معلنہ و غنہ اور ہ سے پہلے زبر اور زیر کے مسئلے انہیں میں سے ہیں۔ کسی زمانے میں ہمارے کافی اہلِ علم حضرات جیسے۔ پطرس بخاری، چراغ حسن حسرت اور ڈاکٹر اے۔ڈی۔ تاثیر وغیرہ...
  11. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    ذوالقرنین حیدر پاکستانی وکٹ کیپر ر
  12. محمد وارث

    میری غزل

    واہ واہ، سبحان اللہ، سبحان اللہ، قادری صاحب، یقین مانیے غزل مجھے جی جان سے پسند آئی ہے۔ تمام اشعار ہی بہت اعلٰی ہیں مگر یہ اشعار تو بہت ہی پسند آئے ہیں۔ تا بہ کی تشنہ لبی، تا چن۔۔۔۔۔۔۔۔د نا آسودگی تا کجا این حسرتِ جامِ لب میگون، ف۔۔۔۔۔۔۔زون در گلستانِ نگاھ۔۔۔م غنچ۔۔۔۔۔۔۔ہ ہا بر می دمد از حیا...
  13. محمد وارث

    سپر موڈریٹرز کا تقرر

    شمشاد صاحب اور قیصرانی صاحب آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔
  14. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    جاڑا سردیوں کے دن تھے، ایک نواب صاحب مرزا کے ہاں تشریف لائے، مرزا نے ایک گلاس شراب سے بھر کے انکے آگے رکھ دیا۔ نواب صاحب بولے۔ میں توبہ کر چکا ہوں۔ مرزا نے حیرت زدہ ہو کر پوچھا۔۔۔ "کیا جاڑے میں بھی؟"۔
  15. محمد وارث

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    دل محوِ جمال ہو گیا ہے یا صرفِ خیال ہو گیا ہے اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے جینا بھی محال ہو گیا ہے ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر ہر سانس وبال ہو گیا ہے وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے چاہت میں ہمارا جینا مرنا آپ اپنی مثال ہو گیا ہے پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں پر اب کے کمال ہو گیا...
  16. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    برسات ایک خط میں برسات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔۔۔ "دیوان خانے کا حال محل سرا سے بد تر ہے، میں مرنے سے نہیں ڈرتا، فقدانِ رحمت سے گھبرا گیا ہوں، چھت چھلنی ہوگئی ہے، ابر دو گھنٹے برسے تو چھت چار گھنٹے برستی ہے۔"
  17. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    روزہ بہلانا اپنے روزوں کے بارے میں ایک دوست کو مرزا لکھتے ہیں۔ "دھوپ بہت تیز ہے، روزہ رکھتا ہوں مگر روزے کو بہلاتا رہتا ہوں، کبھی پانی پی لیا، کبھی حقہ پی لیا، کبھی کوئی ٹکڑا روٹی کا بھی کھا لیا، یہاں کے لوگ عجیب فہم رکھتے ہیں، میں تو روزہ بہلاتا ہوں اور یہ صاحب فرماتے ہیں کہ تُو روزہ نہیں...
  18. محمد وارث

    غالب کے لطیفے

    دھوکہ دہی ایک روز غالب نے اپنے شاگردوں کو ہدایت کی۔ جوں ہی میری روح جسدِ خاکی کو چھوڑے، تم بھاگ کر کہیں سے پرانا کفن لانا اور مجھے اس میں لپیٹ کر دفنا دینا۔ ایک شاگرد بولا، استادِ محترم، یہ تو بتائیے، اس سے آپ کو کیا فائدہ پہنچے گا۔ غالب نے کہا، کم بخت اتنی سی بات بھی نہیں سمجھے کہ منکر...
Top