بادشاہ
ایک دفعہ رات کو پلنگ پر لیٹے آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے، تاروں کی ظاہری بے ربطی اور انتشار دیکھ کر بولے۔
"جو کام خود رائی سے کیا جاتا ہے، اکثر بے ڈھنگا ہوتا ہے، ستاروں کو دیکھو کس ابتری سے بکھرے ہوئے ہیں، نہ تناسب ہے نہ انتظام، نہ بیل ہے نہ بوٹا، مگر بادشاہ خود مختار ہے، کوئی دم نہیں...