نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ غالب مع منظوم تراجم - تبصرے

    ارے نہیں بھائی یہاں سارے احباب بہت اچھے ہیں اور ضرور جواب دیتے ہیں۔ آپ ایسا کیجیئے کہ "تعارف" والے سیکشن میں کچھ اپنا تعارف کروادیں، پھر دیکھئے گا کہ کیا رنگ بندھتا ہے۔ کتابِ مذکورہ کی طرف توجہ دلانے کیلیے ایک دفعہ پھر آپ کا شکریہ۔ ۔
  2. محمد وارث

    آج کا شعر

    محب ہر اچھے آئیڈیے کو پذیرائی ضرور ملتی ہے۔ کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا (مصطفٰی زیدی) ۔
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    وعلیکم السلام ڈاکٹر عباس صاحب ابرار صاحب تو شاید نہیں ہیں سو میں حاضر ہوگیا۔ ۔
  4. محمد وارث

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    بھئی میں نے یہ دونوں ربط بھی دیکھے ہیں اور وہ بھی "سیانا کون، محب یا ماوراء" میں اب کچھ اور سوچ رہا ہوں، ایک اور ووٹنگ ہو جائے ۔۔۔ "پیارا کون ۔۔۔۔۔ ماوراء یا محب؟" کیوں کیا خیال ہے آپ دونوں کا۔:grin: ۔
  5. محمد وارث

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    ارے محب، ووٹوں سے کوئی سیانا تھوڑا بنتا ہے۔ ۔
  6. محمد وارث

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    ارے قبلہ یہ رنگ و نور اور پھر خط کشیدہ الفاظ، میں سمجھا آپ نے کوئی صنعت لگانے کا ربط دیا ہوگا لیکن یہ تو وہی ہوا کہ کوہ کندن و کاہ بر آوردن۔ لگتا ہے اس صنعت میں بھی آپ یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔ میرا اشارہ صریحاً ضرب المثل کی طرف ہے۔ :grin: ۔
  7. محمد وارث

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    میں بتاؤں ماوراء یہ وعدہ کیا ہے، یہ وعدہ ہے امن کے اپنے انٹرویو کا۔ :confused: در اصل، یہ بات بہت دنوں پہلے میرے ذہن میں آئی تھی، جب میں نے انٹرویوز اور پھر امن کی لائیو کوریج رپورٹ پڑھی تھی کہ امن کا بھی انٹرویو ہونا چاہئے، میں نے سوچا کہ یہ کام میں کرتا ہوں، امن کو ذپ کرنے کا بھی سوچا لیکن...
  8. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ غالب مع منظوم تراجم - تبصرے

    نہیں دلکش، میں نے یہ کتاب نہیں دیکھی۔ در اصل، غالب کا ترجمہ کافی زبانوں میں ہو چکا ہے اور یقیناً فارسی کلام کا منظوم ترجمہ بھی کافی شاعروں نے کیا ہوگا اور سب تک میری رسائی قطعاً نہیں ہے۔ میں نے آغاز میں جتنی بھی کتابوں کا ذکر کیا ہے، ان میں خواجہ عبدالحمید یزدانی کی کتاب چھوڑ کر، باقی ساری کتب...
  9. محمد وارث

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    حضور آپ تو صنعتِ رعایتِ لفظی کے بھی استاد نظر آتے ہیں، کیا خوب لائے ہیں "ما قبل مکتوب" کو کہ دعوٰی و دلیل سب باطل:grin: اور معذرت کے ڈونگرے صلے میں۔ قبلہ محترم یہ تو خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گِلِ کوزہ والا معاملہ ہوگیا۔ چینی زبان، سیاست و فلسفہ آپ کے ممالکِ مفتوحہ میں تو شمار نظر آتے ہیں...
  10. محمد وارث

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    توبہ توبہ محب، خدا کو جان دینی ہے میری یہ جرأت کے فاتحِ اعظم کی طرف اشارہ کروں۔:) ۔
  11. محمد وارث

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    فاتح، کچھ صنعتِ "عذرِ گناہ، بد تر از گناہ" پر بھی روشنی ڈالیے حضور :grin: ۔
  12. محمد وارث

    بشیر بھی ہے غزل خواں خدا خدا کر کے۔ فاتح الدین بشیر

    اجی رہنے دیں قبلہ، ہماری فرمائش پر ہی تو ربط دیا تھا آپ نے، ویسے بھی "آپ کی شاعری" کی طرف کونسا تانتا لگتا ہے قارئین کا۔ ;) ۔
  13. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    یسے نن، سرگئی Sergei Yesenin اوائل بیسویں صدی کا روسی شاعر، عوام کا مقبول ترین شاعر، عینِ عالمِ شباب، تیس سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ ن ۔
  14. محمد وارث

    آج کا شعر

    وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے (ریاض مجید) ۔
  15. محمد وارث

    مبارکباد فاتح صاحب محسن کے عہدے پر

    فاتح صاحب اس محفل کے رکن تو پچھلے سال اگست میں بنے تھے، لیکن متحرک شاید پچھلے چند دنوں میں ہی ہوئے ہیں اور ماشاءاللہ کافی فعال ہیں اور محسن کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔ فاتح صاحب کو محسن کے عہدہ پر فائز ہونے پر دلی مبارک باد۔ اور فاتح صاحب کی نذر جگر کا ایک شعر وہ ادائے دلبری ہو...
  16. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    حضور یہ مفتوحِ محبانِ علویہ ۔
  17. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    اگر بصارت اور دماغ کا یہ عالم ہے تو پھر بصیرت کہتی ہے کہ دل ضرور فتح ہونگے۔ ;) ظ سے ظہیر فاریابی تیرہویں صدی عیسوی کا کمال قصیدہ گو فارسی شاعر۔ حکمت اور علمِ نجوم کا بھی ماہر تھا۔ ۔
  18. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    گرانٹ، یولیسس سمپسن ۔ Ulysses Simpson Grant امریکہ کا صدر۔ 1869 تا 1877 ۔ پارٹی ریپبلیکن۔ فاتح صاحب تھریڈ کا عنوان پھر ملاحظہ فرما لیں :) ۔
  19. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    جسٹینین اول ۔ Justinian I چھٹی صدی کا ایسٹرن رومن ایمپائر (بازنطین) کا بادشاہ، معمولی کسان کا بیٹا تھا۔ ایران، افریقہ اور اٹلی کے کھوئے ہوئے علاقے دوبارہ فتح کیے۔ ۔
  20. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    یہ غازی ، یہ تیرے پر اسرار بندے جنھیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی (اقبال) اب غازی شہید بھی چلے گا :) ۔
Top