نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بشیر بھی ہے غزل خواں خدا خدا کر کے۔ فاتح الدین بشیر

    بہت خوب حضرت، آپ کا تفصیلی تعارف بھی دیکھا اور آپ کے چہرہِ پر انوار کے بھی درشن ہوگئے، میں تو آنکھ میں تل بھی ڈھونڈ رہا تھا لیکن وہ کیا کہ اپنے شہتیر یاد آگئے۔ ۔
  2. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    وعلیکم السلام شگفتہ صاحبہ۔ جی ہاں یہ میری اپنی تحریر ہے۔ اسی سلسلے میں میرے دو دیگر مضامیں بھی اقبالیت میں موجود ہیں، جو کہ فاطمہ بنتِ عبداللہ اور عرفی شیرازی پر ہیں۔ اس مضمون کے حوالہ جات درج ذیل ہیں: 1-شرح بانگِ درا از پروفیسر یوسف سلیم چشتی، ناشر مکتبہ تعمیرِ انسانیت، لاہور، سنِ اشاعت...
  3. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    بہت شکریہ جناب بشیر فاتح صاحب، آپ کے کلام سے ہم مستفید ہوگئے ہیں اور اب ہل من مزید ۔۔۔۔۔ یہ تو بہت ہی خوب ہوگا حضرت اگر آپ اپنے مشاعرے کی ویڈیو مہیا کردیں تو اس بہانے آپ کا "دیدار" :) بھی ہوجائے گا۔ اور ایک بات اور قبلہ، اپنا تفصیلی تعارف بھی کروادیں، یہ نہ ہو کہ ہم ناواقفیت میں ہی آپ سے...
  4. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    وائٹ ہیڈ - Alfred North Whitehead پچھلی صدی کا مشہور انگلش ریاضی داں، فلسفی اور ماہرِ تعلیم۔ برٹرنڈ رسل کے ساتھ مل کر پچھلی صدی کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک "پرنسپیا میتھیمیٹیکا" Principia Mathematica لکھی۔ و ۔
  5. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    بہت شکریہ محب آپ کا، آپکی محبت اور خلوص بھری داد کیلیے، یقین مانیے دل خوش ہوگیا، بہت نوازش آپکی۔ اساتذہ کا کلام میں نے کافی مطالعہ کیا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ انکا رنگ نہ ہی آئے تو بہتر ہے، لیکن خیال تو در آتا ہی ہے کہ یہ مسئلہ قدما کیلیے بھی تھا کہ فارسی شعراء سب کہہ گئے تھے۔ بس ایک کوشش...
  6. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    درخت شام کو لگتے ہیں شہر سے امجد کہ شاخ شاخ پرندے اترتے جاتے ہیں (امجد اسلام امجد) پرندہ ۔
  7. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    علی عباس جلالپوری اردو میں فلسفہ کی عام فہم کتب لکھیں، "روایاتِ فلسفہ" شاید سب سے بہتر ہے۔ اقبال کے فلسفے پر بھی کتب تحریر فرمائی ہیں۔ س ۔
  8. محمد وارث

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    محترم، بہت شکریہ مضمون کی پسندیدگی کیلیے، نوازش آپکی۔ اور فورم پر خوش آمدید، امید ہے آپ کا وقت یہاں پر خوب گزرے گا۔ واقعی ہمیں جو تاریخ پڑھائی جا رہی ہے وہ "مصلحتوں" کا شکار ہے، تاریخِ ہندوستان کے علاوہ اسلامی تاریخ کا بھی یہی حشر ہو رہا ہے ہمارے ملک میں۔ اور آپ کی یہ بات بھی درست ہے کہ ہمیں...
  9. محمد وارث

    بشیر بھی ہے غزل خواں خدا خدا کر کے۔ فاتح الدین بشیر

    بہت خوب بشیر صاحب، سبحان اللہ۔ لاجواب غزل ہے اور تمام اشعار ہی بہت خوبصورت ہیں، بحر بھی بہت خوب ہے، مجتث کے اتار چڑھاؤ واقعی رنگ باندھ دیتے ہیں۔ اور ردیف کا تو جواب نہیں۔ وہ شمع رخ ہے فروزاں خدا خدا کر کے ہوئے ہیں دید کے ساماں خدا خدا کر کے شبِ اُمید بچا کر بخیر گُزری ہے ہوس سے عشق کا...
  10. محمد وارث

    انتخاب فارسی غزلیاتِ خسرو مع اردو تراجم

    خسرو کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ایک اور حاضرِ خدمت ہے، یوں تو خسرو کا سارا کلام ہی تصوف کی چاشنی سے مملو ہے کہ آپ خود ایک صاحبِ حال صوفی تھے، لیکن کچھ غزلیں تو کمال کی ہیں اور یہ غزل بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اس غزل کے اشعار مختلف نسخوں میں مختلف ملتے ہیں، میں نے لوک ورثہ اشاعت گھر کے شائع...
  11. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    بھئی "نوکر" اتنا مشکل لفظ تو نہیں تھا کہ چار دن سے مکمل خاموشی ہے، کیا لفظ بدلنا پڑے گا؟ :eek: ۔
  12. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    مال برانش Malebranche سترہویں صدی کا فرینچ فلسفی۔ الہیات اور مابعداطبیعات اسکے خاص موضوع تھے۔ ۔
  13. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    میرے ذاتی خیال میں ہر شاعر کی آنکھ میں تل ہوتا ہے چاہے کسی کو دکھائی دے یا نہ دے۔:) ہم انتظار میں ہیں جناب آپ کا کلام سننے کیلیے ۔
  14. محمد وارث

    شمسی اور قمری حروف

    بہت اچھا مضمون ہے اعجاز صاحب۔ فاتح صاحب نے صحیح لکھا ہے، لام شمسی حرف ہی ہے، اور اصول کے مطابق ادائیگی میں ال کا لام ساقط ہی رہتا ہے اور جو لام ادا ہوتا ہے، وہ اصلی لفظ کا لام ہوتا ہے جو کہ مشدد ہو کر دو بار ادا ہوتا ہے۔ جیسے اللّطیف اور اللّغات وغیرہم میں ال کا لام خاموش اور اصل لفظ کا لام...
  15. محمد وارث

    اردو الفاظ کے تلف۔ظ

    میں نے ان لغات میں یہ لفظ بالکسرہ یعنی جِزبِز ہی دیکھا ہے: فرہنگِ آصفیہ از سید احمد دہلوی جلد دوم علمی اردو لغت از وارث سرہندی فیروز اللغات فارسی، اردو از مرزا مقبول بیگ بدخشانی آخری لغت میں پورا لفظ جزبز نہیں ہے، لیکن جِز بالکسرہء جیم بامعنی صدائے درد، چیخ پکار کی آواز موجود ہے۔ ان میں...
  16. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    السلام علیکم اعجاز صاحب امید ہے مزاج بخیر ہونگے، دیکھئے منصور صاحب بھی اور میں بھی، دونوں حاضر ہوگئے آپ کی خدمت میں۔
  17. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    بہت شکریہ عمار صاحب آپ کا، یقین مانئیے کہ آپ کی داد سے بہت ہمت افزائی ہوئی کہ آپ خود بھی شاعر ہیں۔ نوازش آپکی۔ ۔
  18. محمد وارث

    دہشتگردی کیخلاف جنگ کی حقیقت

    اس سارے قضیے کا ایک اور رخ بھی ہو سکتا ہے میری نظر میں۔ پچھلے عام انتخابات کے وقت افغانستان میں بمباری کی تھی امریکہ نے جس کے نتیجے سارا اینٹی امریکہ ووٹ "مولویوں" کو مل گیا تھا اور دوسری جماعتیں منہ دیکھتی رہ گئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پانچ سال حکومت کر گئے وہ۔...
  19. محمد وارث

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    قبلہ کیفرِ کردار تک یا تو کردگار پہنچا سکتا ہے یا پھر کوئی ہدایت کار، ہم تو ایک معمولی سے کردار ہیں ہم سے کیا ڈرنا۔ رخسار پر تل نہ سہی تو کیا آنکھ میں بھی نہیں ہے :) ۔ ٘ملاحظہ کیجیے پروین شاکر کا خیال تل کے بارے میں۔ کیا کریں بھائی صاحب، زبانِ غیر سے شرحِ آرزو کرنی ہی پڑتی ہے، دیکھئے کیا...
  20. محمد وارث

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    مجے لگتا ہے کہ ایسے جملے پھینکنے میں آپ یدِ طولٰی رکھتے ہیں :) خیر یہاں آپ کے ساتھ کچھ عرصہ رہوں گا تو عادی ہو جاؤں گا، ایسے "جملوں" کا۔ انگلش کے الفاظ کا کیا ہے ٘محب، آپ کی ژرف نگاہی اور کثرتِ مطالعہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لہذا مجھ سے بہتر جانتے ہونگے کہ اردو ملغوبہ ہے کئی زبانوں کا، جس میں...
Top