نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    کل صبح لاہور کی تیاری ہے اور خوشی سے نیند نہیں آرہی;) وہ دراصل اپنی بیگم صاحبہ کو ایک ہفتے کیلیے انکے میکے چھوڑنے جا رہا ہوں۔ :):)
  2. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    شکریہ فاتح۔ آپ کی اس بات نے تھوڑا کتابیں کھنگالنے کی مشقت کروادی۔ پوسٹ تو میں نے ایک انتخاب ہی سے کیا تھا لیکن بہرحال نقوش کے غزل نمبر اور "بیسویں صدی کی اردو شاعری" میں بھی ایسے ہی لکھا دیکھا ہے جیسا کہ میری پوسٹ میں ہے۔ "بیسویں صدی کی اردو شاعری" ایک لاجواب اور کمال انتخاب ہے، اوصاف احمد...
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    ہاں بھئی ہماری عیدیں تو صدیاں بیتیں باسی ہو چکیں اور بارہ بھی کب کے بج چکے، بس اپنے بارہ بجوانے سے پرہیز ہی کیجیئے گا۔ ;) اور ہاں قمری جنم دن بھی مبارک ہو آپ کو۔
  4. محمد وارث

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    فرخ صاحب، فی الحال تو جو کام میں نے شروع کر رکھا ہے وہ خسرو کی فارسی غزلیات اور انکے تراجم پر مشتمل ہے سو وہاں تو شاید اس کام کا سکوپ نہیں ہے۔ ہاں امیر خسرو کے زمرے میں محترم شاکر القادری صاحب نے "امیر خسرو کا ہندوی کلام" پر کام شروع کیا تھا لیکن شاید وہ رک گیا ہے۔ وہ جس کتاب سے لکھ رہے ہیں...
  5. محمد وارث

    "بادہ"

    ہر چند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگو بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر غالب نہ کر حضور میں تُو بار بار عرض ظاہر ہے تیرا حال سب ان پر، کہے بغیر
  6. محمد وارث

    شوق

    وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حُسن غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
  7. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    شکریہ عمار، آپ کو اور باقی سب ساتھیوں کو بھی عید مبارک، گو بقول فاتح اب تک عید باسی ہو چکی ہے۔
  8. محمد وارث

    ماوراء سپرموڈریٹر

    کم از کم میرے بارے میں تو آپ صریحاً قیاس کر رہی ہیں کیونکہ اپنی مبارک باد میں میں نے کوئی ایسی بات نہیں لکھی تھی جس سے یہ ثابت ہو کہ میرا تعاون آپ کو حاصل ہوگیا ہے، اور وہ بھی محب علوی سے پوچھے بغیر۔ :grin: اب میں یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ عنقریب "ناظمینِ خاص" کی تعداد چار ہو جائے گی کہ محب علوی...
  9. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    زاہد حسین پاکستان کے ممتاز ماہرِ اقتصادیات۔ تعلیم علی گڑھ میں حاصل کی اور آزادی کے بعد ہندوستان میں پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔ 1948ء میں پاکستان سٹیٹ بنک کے پہلے گورنر مقرر ہوئے۔ 1953ء میں منصوبہ بندی بورڈ کے پہلے صدر مقرر ہوئے اور انہی کی زیرِ قیادت پاکستان کا پہلا پنجسالہ منصوبہ...
  10. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا سوزِ جاناں دل میں سوزِ دیگراں بنتا گیا رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمن دھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں بنتا گیا میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا میں تو جب جانوں کہ بھر دے ساغرِ ہر خاص و عام یوں تو جو آیا وہی پیرِ...
  11. محمد وارث

    آج کا شعر

    جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں (اقبال)
  12. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    اور حضور کچھ اس خستہ حال، نامہ سیاہ ;) کی بھی سن لیں بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن ہم تو پہلے ہی بشیر بدر کے اس شعر پر عمل فرما ہیں طوعاً و کرہاً یوُنہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رھا کرو وہ غزل کی سچی کتاب ھے ،...
  13. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    قبلہ سرِ بام دیکھنے کے دن لد گئے :( اب تو درونِ خانہ ایک محشر بپا ہے سو اسی کو دیکھتے ہیں اور پھر ڈر کر کتاب اٹھا لیتے ہیں۔ :grin:
  14. محمد وارث

    نعت ۔ علامہ طاہر القادری

    ٹی وی پر چشتیہ محفلِ سماع کی ایک سی ڈی دیکھنے کا موقع ملا، اس میں طاہر القادری صاحب بھی موجود تھے۔ قوالوں نے طاہر القادری صاحب کا ایک نعتیہ کلام بھی گایا۔ شاعری مجھے پسند آئی سو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا پھر کبھی تو تجھے ملا ہوتا کاش میں سنگِ در ترا ہوتا تیرے قدموں کو...
  15. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    منیر صاحب آپ نے اعتراف تو کیا وگرنہ شاید ضبط یا تو جا چکے ہیں یا ججھک رہے ہیں۔:) ہمارے چاند اور چاند راتیں تو گہنا چکیں بلکہ اماوس کی راتیں بن چکیں۔;)
  16. محمد وارث

    میر فقیرانہ آئے صدا کرچلے - از میر تقی میر

    فاتح صاحب یہ تو اعجاز صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں اگر کبھی انہوں نے ادھر کا رخ کیا تو :) کہ وہ "پسندیدہ کلام" کی طرف شاید کم ہی آتے ہیں۔ ویسے ان کی اردو سے محبت قابلِ تحسین ہے اور میں نے کہیں یہ بھی پڑھا کہ وہ مارکیٹ سے بھی کتابیں ٹائپ کرواتے ہیں اور ہزاروں روپیہ اس سلسلے میں صرف کر چکے ہیں۔
  17. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    آپ کو بھی مبارک ہو ضبط، کیا آپ نے "چاند" دیکھا؟ :)
  18. محمد وارث

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    خسرو کی آپ نے خوب یاد دلائی، کافی دن ہو گئے ہیں پوسٹ کیے ہوئے انشاءاللہ جلد ہی کوئی غزل پوسٹ کرتا ہوں اور کہاں کی تحسین بھائی بس شوقِ فضول والا معاملہ ہے، جرأتِ رندانہ بھی آ ہی جائے گی۔ فارسی سے میں بھی نا بلد ہی ہوں بس تراجم سے کام چلا رہا ہوں۔ ۔
  19. محمد وارث

    جانشینِ جوہرِ آئینہ ہے خارِ چمن

    حضور آپ کی ایک نگاہ نے ہم پر دو دو معذرتیں واجب کردیں۔ ;) پہلی آپ سے کہ غالب کی غزل آپ کے نام لگا دی اور دوسری خرم صاحب سے کہ ان کی غزل بھی آپ کے نام لگا دی۔ یہ خرم صاحب کی غزل اسطرح ہوئی کہ یہاں پر پسندیدہ کلام پر بھی ایسے ہی داد ملتی ہے جیسے آپ کی اپنی غزل ہو۔ :) نشاندہی کیلیے بہت شکریہ آپ...
Top