نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تبسم غزل - یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب - صوفی تبسم

    بہت شکریہ فرخ صاحب اور امید اور محبت صاحبہ۔
  2. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    الحمدللہ کہ پہلا مرثیہ مکمل ہوا، اس مرثیے میں کُل 221 بند یعنی 663 اشعار ہیں۔
  3. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 1 (گزشتہ سے پیوستہ) اترا یہ سخن کہہ کے وہ کونین کا والی خاتم سے نگیں گر گیا، زیں ہو گیا خالی اس دکھ میں نہ یاور تھے، نہ مولا کے موالی خود ٹیک کے تلوار کو سنبھلے شہِ عالی کپڑے تنِ پُر نور کے سب خوں میں بھرے تھے اک ہاتھ کو راہوار کی گردن پہ دھرے تھے منہ یال پہ رکھ رکھ کے یہ...
  4. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    السلام علیکم ظفری بھائی، اگر ابھی تک ہیں، میرا مطلب ہے محفل پر ہیں تو "وعلیکم السلام" کا منتظر ہوں اور اگر چلے گئے ہیں تو سلام کا جواب خود ہی لکھ کر ڈبل ڈبل نیکیاں تو کما ہی لیں۔ ;)
  5. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    ارے بالکل بھی نہیں، واللہ بالکل بھی نہیں قبلہ محترم، ناراضگی اور دل شکنی والی قطعاً کوئی بات نہیں ہے شاکر القادری صاحب بلکہ میں تو آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ فرمایا اور آپکی باتوں نے یقین مانیے مہمیز کا کام ہی کیا ہے جس کیلیے میں ایک بار پھر آپ کا شکر گزار ہوں۔ آپ، اعجاز...
  6. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    خرم صاحب، عروض سے مفر کسی صورت بھی ممکن نہیں، آزاد نظم کا یہ مطلب نہیں کہ وہ عروض کی پابندیوں سے آزاد ہے، اس میں زیادہ سے زیادہ رعایت قافیہ اور ردیف کی ہے یا پھر بحر کے ارکان کو اپنی مرضی کی طوالت سے باندھنے کی لیکن بہرحال آزاد نظم ہوتی کسی نہ کسی بحر میں ہی ہے سو اس میں بھی وزن ہوتا ہے۔ ان...
  7. محمد وارث

    یہ رات ختم ہو یا میری ذات ختم ہو (اصلاح درکار ہے)

    خرم صاحب اصلاح تو اساتذہ ہی دے سکتے ہیں ہم جیسے تو بھائی صرف داد دے سکتے ہیں اور وہ قبول کیجیئے، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے اور یہ شعر تو لا جواب ہے۔ اور ہاں شاید مطلع کے مصرعِ اولٰی میں "میری" ٹائپنگ کی غلطی ہے اسے شاید "مری" ہونا چاہیئے۔
  8. محمد وارث

    نشاط و غم۔ صادق اندوری۔۔۔ تبصرے

    اعجاز صاحب بہت خوشی مجھے یہ جان کر کہ آپ کے والدِ مرحوم محترم صادق اندوری صاحب بھی شاعر تھے اور انکا آخری مجموع بھی آپ پیش کر رہے ہیں، یہ سعادت مند اور خوش بخت بیٹے ہونے کی نشانی ہے، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے۔ ان کے باقی مجموعے کیا یہیں لائبریری میں ہے یا آپ کی اہنی سائٹ پر۔ اور آخری بات...
  9. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    بہت شکریہ اعجاز صاحب ایک بار پھر، اور 'دوست و عدو' کی ترکیب کو غلطی پر محمول نہ کرنے پر آپ کا ممنون و شکر گزار بھی ہوں، نوازش آپ کی۔
  10. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    شاکر القادری صاحب، سب سے پہلے تو میں آپ کا انتہائی ممنوں ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس غزل کو دیکھا اور اپنی بیش بہا رائے سے آگاہ کیا، بہت شکریہ آپ کا، نوازش حضور۔ آپ نے خود ہی فرما دیا کیا کہ بہت سے لوگوں نے اس روا رکھا ہے، تو آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ لوگ کون ہیں۔ خداوندانِ سخن میر...
  11. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    خرم صاحب اگر آپ نے کہیں غالب کی محولہ بالا غزل میں "نے" پڑھا ہے تو پھر وہ یقیناً کاتب کی یا پرنٹنگ کی غلطی ہے، کیونکہ غالب کی یہ غزل بحرِ خفیف میں ہے اور اگر 'نہ' کو 'نے' سے بدل دیں، جو کہ ایک سببِ خفیف ہے، تو شعر بے وزن ہو جاتا ہے۔
  12. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    غزل کی پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ آپ کا خرم صاحب، نوازش۔
  13. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    بہت شکریہ فاتح صاحب آپ کا، آپ کی داد نے سیروں خون بڑھا دیا۔ اگر "مجموعہ" سے مراد میری پچھلی آٹھ غزلیں ہیں تو حضور یہ بالکل تازہ غزل ہے۔
  14. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    بہت شکریہ آپ کا تفسیر صاحب، آپ کے ان الفاظ حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بہت خوشی بھی ہوئی، نوازش آپکی۔
  15. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    اور آپ کا شکریہ میں یہیں ادا کر رہا ہوں۔ :)
  16. محمد وارث

    میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

    شکریہ اعجاز صاحب، حضور آپ کسرِ نفسی سے جتنا بھی کام لیں جو بھی لکھیں ہم تو جانتے ہیں آپ کا مقام اور قتیل بھی ہیں آپ کے۔ :)
  17. محمد وارث

    میری غزل - نہ دل کو ہے نہ جاں‌ کو ہی قرار اب

    اس لمبے واہ کیلیئے آپ کا انتہائی شکریہ۔
Top