نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تبصرے - منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    بہت اچھا کام شروع کیا ہے آپ نے فرخ صاحب، شکریہ۔
  2. محمد وارث

    نعت ۔ علامہ طاہر القادری

    بہت شکریہ آپ سب کا الف نظامی صاحب، عمار اور فرخ صاحب۔ ارے خان بھائی یہ تو قادری صاحب خود بہتر فرما سکتے ہیں یا انکے ہمسائے۔;) ۔
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    فی الحال تو میں چلا آیا بد دماغی کے ساتھ، چار چھٹیوں کے بعد کس کافر کا کام کرنے کو دل کرتا ہے۔ خیر اب عمار آئیں گے شاید۔
  4. محمد وارث

    میرا جی غزل - ہنسو تو ساتھ ہنسے گی دنیا - میرا جی

    بہت شکریہ فاتح صاحب، واقعی بہت لا جواب غزل ہے یہ میرا جی اور مجھے بہت پسند ہے۔ اصل میں اسے سنا تھا غلام علی کی آواز میں ریڈیو پاکستان سے کبھی بھلے دنوں میں۔ بہت عرصہ ہوا سنی نہیں کیا خیال ہے کیا آپ کچھ ڈھونڈ سکتے ہیں اس کے متعلق۔ وہ امریکہ والی سزا کی فکر نہ کریں، ابھی تو گنگا بہہ ہی رہی ہے ;)
  5. محمد وارث

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    بہت شکریہ فاتح صاحب۔
  6. محمد وارث

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    بہت شکریہ فرخ صاحب، یقیناً آپ ایک مفید کام کرنے جا رہے ہیں بلکہ آپ نے شروع کر بھی دیا ہے، لا جواب۔
  7. محمد وارث

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    ویسے یہ آپ اپنے نام کے ساتھ 'ء' کیوں لگاتی ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے صحیح لفظ "ماورا" ہے۔ کتاب کا نام بھی یہی یعنی "ماورا" ہے۔
  8. محمد وارث

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    اچھا نام ہے اعجاز صاحب اور فرخ صاحب کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ویسے میرے ذہن میں "کوزہ گر" بھی آیا تھا۔
  9. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    نہیں بھائی نہیں سن پایا، فائل ڈاون لوڈ نہیں ہوئی Divshare کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا لیکن خیر کوئی بات نہیں۔ اور رہی بات سنانے کی تو قبلہ یہ تو آپ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک کر اپنے ہی داغ روشن کر رہے ہیں ;) کہ بقولِ غالب کب وہ سنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زبانی میری
  10. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    شکریہ آپ کا فرخ صاحب، آزادی تو ایک دن کی بھی بہت ہوتی ہے ;) اور شہر سے باہر شادی کروانے کے جہاں نقصانات بہت زیادہ ہیں وہیں یہ ایک فائدہ ان سب نقصانوں پر بھاری ہے، نہیں یقین تو آزما کر دیکھ لیں ;)
  11. محمد وارث

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    بہت شکریہ آپ کا امید اور محبت۔
  12. محمد وارث

    غزل ۔ جب ہوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیا ۔ مجروح سلطانپوری

    شکریہ فاتح صاحب، بوجوہ فلیش پلیئر نہ ہونے کے کلام تو نہیں سن سکا لیکن اگر اتنی تعریفیں ہو رہی ہیں تو پھر اچھا ہی ہوگا۔ اور ماوراء کی تنقید تو بس میرے لیئے سند ہے اسکے اچھے ہونے میں۔;) جشن کیسا بھائی، میری روٹین میں تو شاید ہی کوئی تبدیلی آئے، اصل خوشی تو اس ذہنی آسودگی کی ہے جو اس ہفتہ نصیب...
  13. محمد وارث

    غالب آمدِ خط سے ہوا ہے سرد جو بازارِ دوست - از مرزا غالب

    حضور ضرور ڈھونڈیے متذکرہ کتاب، میں بھی تلاش کرتا ہوں کہ اسطرح کے کام کا ہمیشہ سے متلاشی ہوں۔ خسرو کی فارسی غزلیات کا ایک ترجمہ سید اصغر علی شاہ جعفری صاحب نے کیا ہوا ہے اور اسے مکتبہ دانیال، لاہور نے شائع کیا ہے۔ خسرو شیریں بیاں کی سب سے بڑی خصوصیت اس میں فارسی غزلیاتِ خسرو کا منظوم ترجمہ ہے...
  14. محمد وارث

    میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

    شکریہ فرخ صاحب۔ میرا جی جسطرح کی گنجلک شخصیت کے مالک تھے بعینہ ہی انکی شاعری بھی ہے، بہرحال وہ اردو نظم میں ایک طرزِ نو کے شاعر تھے۔ غزلیات معدودے چند ہی ہیں لیکن اچھی بھی ہیں اور یہ غزل مجھے انہی میں سے لگی تھی۔
  15. محمد وارث

    تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

    محترم جناب فرخ صاحب (سخنور) نے اردو لائبریری کے زمرہ اردو شاعری میں ن م راشد کی شاعری پر "ن م راشد ۔ انتخاب و تعارف" کے نام سے کام شروع کر دیا ہے۔ ن م راشد کا کلام ویب پر بہت کم دستیاب ہے، امید ہے کہ فرخ صاحب کا یہ کام اس کمی کو خاطر خواہ پورا کر دے گا اور یہ بھی امید ہے کہ جلد ہی ن م راشد کی...
  16. محمد وارث

    قتیل شفائی موت بھي ميں شاعرانہ چاہتا ہوں ۔ قتیل شفائی

    واہ واہ، سبحان اللہ لا جواب۔ اور بیت الغزل، آخری شعر کا تو جواب نہیں۔ شکریہ شیئر کرنے کیلیے آپ کا۔
  17. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 11

    اور عمار بھائی فی الحال میں حاضر ہوگیا، اس وقت تو بہت دوست آن لائن ہیں کوئی بھی آ جائے "میرے بعد"۔
  18. محمد وارث

    تاسف جویریہ ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں !

    السلام علیکم جویریہ بہن، بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل پر واپس دیکھ کر۔ اللہ تعالٰی آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، ہم سب کو بھی سب سے زیادہ دکھ اس ننھی جان کا ہوا، اللہ تعالٰی اس معصوم کے بدلے آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالٰمین۔ اور آپ کی وضاحت کیلیے بھی بہت شکریہ ہم سب خواہ...
Top