نشاط و غم۔ صادق اندوری۔۔۔ تبصرے

الف عین

لائبریرین
والدِ مرحوم صادق اندوری کا آخری شعری مجموعی ٹائپ کروا لیا ہے۔ کم از کم فی الحال اس کی ای پبلشنگ کر رہا ہوں۔
جب انتقال ہوا تھا اس کے دو ایک ماہ بعد ہی میں نے مضمون لکھا تھا، یہ اس مجموعے میں شامل کر رہا ہوں۔ دیکھیں ’آئے نہ اجل۔۔۔‘
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب بہت خوشی مجھے یہ جان کر کہ آپ کے والدِ مرحوم محترم صادق اندوری صاحب بھی شاعر تھے اور انکا آخری مجموع بھی آپ پیش کر رہے ہیں، یہ سعادت مند اور خوش بخت بیٹے ہونے کی نشانی ہے، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے۔ ان کے باقی مجموعے کیا یہیں لائبریری میں ہے یا آپ کی اہنی سائٹ پر۔

اور آخری بات کہ آپ کے والدِ مرحوم کا اسمِ گرامی پڑھ کر بے اختیار اپنے والدِ مرحوم یاد آگئے کہ نام انکا محمد صادق تھا۔ اللہ تعالٰی سب مرحومین کی مغفرت فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
وارث۔ یہ مجموعہ میں نے انتقال کے فوراً بعد ہی ان کے شاگردوں کے ایما پر ترتیب دے لیا تھا لیکن پھر اشاعت کی بات آئ گئ ہو گئی۔ اب آج ہی میں ٹائپ کروا کے لایا ہوں۔ بلکہ محض املا پڑتال والی پروف ریڈنگ کی تھی۔ ابھی دیکھا تو انتقال کی تاریخ ہی 1968 ٹائپ کر رکھی ہے، جب کہ درست 1986 ہے۔
مزید یہ بھی یہاں ہی بتا دوں کہ ہر تخلیق پر تاریخ یا کم از کم سنہ لکھنا میں نے والد سے ہی سیکھا ہے۔ اور میری کتابوں میں بھی شامل ہیں سنین۔
پہلے کے دو مجموعے ’نقوشِ خاموش‘ اور ’نشید‘ تو کتابت والے تھے اس لئے اب ان کو اشاعت کے لئے دوبارہ ٹائپ کروانا ہوگا۔ لیکن دو مجموعے، جن کے نام بھی مرحوم طے کر کے گئے تھے، اب اشاعت کر رہا ہوں۔ دوسرا ایک اور مجموعہحمد، نعت سلام اور منقبتوں کا ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اعجاز انکل آپ کے والد محترم صادق صاحب کو اللہ اپنے سچے بندوں کے ساتھ شامل کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے انکی قبر کو منور فرمائے اور باقی کی منازل طے کرنے میں نہایت آسانی فرمائے ۔ آمین
میں انشاء اللہ ضرور کلام صادق کا مطالعہ کروں گا آپ سے رابطہ تو رہتا ہے ۔کہیں‌کوئی مشکل پیش آئی تو آپ سے راہنمائی لوں گا‘ کیونکہ پاکستان میں فارسی مفقود ہی سمجھیں، ہم بس اندازہ ہی لگا سکتے ہیں کہ یہ فارسی کے الفاظ ہیں اگر لغت ہوئی تو معانی دیکھ لیے ورنہ ایسے سر نیوہڑائے گئے
 

الف عین

لائبریرین
والد مرحوم کا اصل نام تو غلام معین الدین تھا، لیکن صادق تخلص کرتے تھے، بلکہ بعد میں آفیشل نام بھی جی۔ ایم ۔ صادق لکھتے تھے انگریزی میں بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد تعاون کی آفر کا۔ ٹائپ نہیں، ٹائپ تو میں نے رقم دے کر کروا لیا ہے، پروف ریڈنگ چاہئے۔ اپنا ای میل تو ذ پ کر دو کہ میں تم کو کچھ فائلیں بھیج دوں پروف ریڈنگ کے لئے۔ محض کامن سینس والی تصحیح کر دیں، اور اگر شک ہو یا سمجھ میں نہ آئے تو اس کو رنگین بنا کر چھوڑ دیں کہ میں اصل، ان کی بیاض سے، ملا لوں۔ اس کو سکین کر کے اپ لوڈ کرنا یا بھیجنا تو کارے دارد ہے۔
 
Top