نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کون کسی کا یار ہے سائیں - راغب مراد آبادی

    بہت شکریہ بندہ پرور نام سخنور جس کا بھی یارا اس سے ہی مجھ کو پیار ہے سائیں :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برگِ درختانِ سبز پیش خداوند ہوش ہر ورقے دفتریست معرفتِ کردگار (سعدی شیرازی) صاحبِ عقل و دانش کے سامنے سبز درختوں کا ایک ایک پتا کردگار کی معرفت کے لیے ایک بڑی کتاب ہے۔
  3. محمد وارث

    شاہ است حسین

    امتناع کا مہینہ - اختر حسین جعفری اس مہینے میں غارت گری منع تھی، پیڑ کٹتے نہ تھے، تیر بکتے نہ تھے بہرِ پرواز محفوظ تھے آسماں بے خطر تھی زمیں مستقر کے لیے اس مہینے میں غارت گری منع تھی یہ پرانے صحیفوں میں مذکور ہے قاتلوں، رہزنوں میں یہ دستور تھا، اس مہینے کی حرمت کے اعزاز میں دوش پر گردنِ خم...
  4. محمد وارث

    چاند - حامد اللہ افسر

    چاند - حامد اللہ افسر تم ندی پر جا کر دیکھو جب ندی میں نہائے چاند ڈبکی لگائے، غوطہ کھائے ڈر ہے ڈوب نہ جائے چاند کرنوں کی ایک سیڑھی لے کر چھم چھم اترا آئے چاند جُھولے میں پانی کی لہروں کے کیا کیا پینگ بڑھائے چاند ہنس ہنس کر ندی کے اندر روتوں کو بھی ہنسائے چاند جب تم اُس کو پکڑنے جاؤ...
  5. محمد وارث

    کون کسی کا یار ہے سائیں - راغب مراد آبادی

    کون کسی کا یار ہے سائیں یاری بھی بیوپار ہے سائیں یہ بھی جھوٹا، وہ بھی جھوٹا جھوٹا سب سنسار ہے سائیں ہم تو ہیں بس رمتے جوگی آپ کا تو گھر بار ہے سائیں کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں کرودھ کپٹ ہے جس کے من میں مفلس اور نادار ہے سائیں ڈول رہی ہے پریم کی نیا داتا کھیون...
  6. محمد وارث

    سمندر سوچتا ہے۔ رئیس الدین رئیس، تبصرے

    قبلۂ محترم آپ بھی تو سمندر سے رنگ رنگ کے نایاب گوھر ڈھونڈ کر لا رہے ہیں۔ :) بہت شکریہ آپ کا اعجاز صاحب، آپ نیٹ کی دنیا میں اردو شاعری کے سلسلے میں واقعی قابلِ قدر کام کر رہے ہیں۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حضور عرض کر چکا ہوں کہ فارسی میں درک بالکل بھی نہیں ہے، فارسی شعر کے ساتھ ترجمہ نہ ہو تو نا واقفیت کے مزے لوٹتا ہوں اور ترجمہ میسر آ جائے تو دو آتشہ ہو جاتی ہے۔ یہ قطعہ اقبال کی کتاب ارمغانِ حجاز میں ہے اور اس کا عنوان "بہ یارانِ طریق" ہے۔ ترجمہ ہم مشربوں سے آؤ تا کہ اس امت کے (بگڑے...
  8. محمد وارث

    میں آج تک نہیں سمجھا، سماج کیسا ہے۔۔سید نسیم الحسن زیدی

    بہت خوب، اچھی غزل ہے۔ شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیے۔
  9. محمد وارث

    جنونِ اولیں شائستگی تھی۔۔زہرا نگاہ

    بہت خوب، بہت اچھی غزل ہے شکریہ فرحت کیانی شیئر کرنے کیلیئے
  10. محمد وارث

    لاہور میں بم دھماکے!!!!

    انا للہ و انا الیہ راجعون بی بی سی اردو کی خبر
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از من بگیر عبرت و کسبِ ہنر مکن با بختِ خود عداوتِ ہفت آسمان مخواہ (عرفی شیرازی) مجھ سے عبرت حاصل کر اور ہنر پیدا کرنے کا خیال چھوڑ دے، تو کیوں چاہتا ہے کہ سات آسمانوں کی دشمنی خواہ مخواہ مول لے لے۔
  12. محمد وارث

    آج کا شعر

    اپنا افسانۂ شوقِ ناکام کوئی آغاز نہ کوئی انجام (نا معلوم)
  13. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی درد وطن

    وضاحت کیلیئے شکریہ آپ کا نظامی صاحب، میں یہی سمجھتا رہا کہ یہ عنوان آپ نے دیا ہے :)۔ یہ کلام اپنے انداز و بیان کے لحاظ سے غزل ہی ہے جسکا عنوان نہیں ہوتا، بہرحال، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک دفعہ پھر شکریہ آپ کا خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے۔
  14. محمد وارث

    مبارکباد محب علوی کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ

    محب یہ تمھاری زیادتی ہے، تم نے مجھے بالکل نہیں بتایا کہ یہ فاتح تھے، اب فاتح کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، تمھاری ناراضگی کی کس کافر کو پرواہ ہے ;) اور دوسری اصول کی بات یہ ہے کہ تمھارے سمیت محفل کے کسی رکن نے آج تک مجھ سے میرا فون نمبر دریافت نہیں کیا سو علم کس کو ہوتا۔
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر دو عالم قیمتِ خود گفتہ ای نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز (امیر خسرو) تُو نے اپنی قیمت دونوں جہان بتائی ہے، نرخ زیادہ کرو کہ ابھی بھی یہ کم ہے۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چہ لازم با خرد ہم خانہ بودن دو روزے می تواں دیوانہ بودن (مرزا عبدالقادر بیدل) کیا ضروری ہے کہ ہر وقت عقل کے ساتھ ہی رہا جائے (عقل کی بات ہی سنی جائے)، دو روز دیوانہ بن کر بھی رہنا چاہیئے۔ اور اسی شعر کا پر تو اقبال کے اس شعر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل لیکن کبھی...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میانِ عاشق و معشوق ہیچ حائل نیست تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں بر خیز (حافظ شیرازی) عاشق اور معشوق کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہے اے حافظ تو خود اپنے لیے اپنا پردہ ہے سو درمیان سے اٹھ جا۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حسنِ تو دیر نپاید چو ز خسرو رفتی گل بسے دیر نماند چو شد از خار جدا (امیر خسرو) تیرا حسن زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا، جب تو خسرو کے پاس سے چلا گیا کہ جب کوئی پھول کانٹے سے دور ہو جاتا ہے تو وہ زیادہ دیر تک نہیں رہتا۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہمہ از آدمیم ما، لیکن او گرامی تر است کُو داناست (مسعود سعد سلمان) ہم سب آدمی (سے) ہیں لیکن وہ زیادہ معتبر و معزز ہے جو دانا ہے۔
Top