نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر خود آنرا کہ پادشاہی نیست بر گیاہیش پادشاہ شمار (حکیم سنائی) جس شخص کو اپنی ذات پر حکمرانی نہیں تو اسے صرف گھاس پر بادشاہ شمار کرو (وہ ایک ایسا بادشاہ ہے جسے ایک تنکے پر بھی اختیار نہیں۔)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولوی رومی کی غزل کا ایک شعر۔ دی شیخ با چراغ ہمی گشت گردِ شہر کز دیو و دد ملولم و انسانم آرزوست کل (ایک) شیخ چراغ لیئے سارے شہر کے گرد گھوما کیا (اور کہتا رہا) کہ میں شیطانوں اور درندوں سے ملول ہوں اور کسی انسان کا آزرو مند ہوں۔ دی - گزرا ہوا کل کز - کہ از کا مخفف دد - درندہ
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سب سے پہلے سعدی شیرازی کی ایک نعت کے تین خوبصورت اشعار۔ خدایا بحقِ بنی فاطمہ کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ اے خدا حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔ اگر دعوتم رد کنی، ور قبول من و دست و دامانِ آلِ رسول چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول (ص) کے...
  4. محمد وارث

    فیصلہ کیجئے ۔ ۔ ۔

    شمشاد بھائی یہ آپ نے بہت خوب کہا لیکن یہاں سیالکوٹ کی تاجر برادری کی یہ بھی ایک ذہنیت یا روایت کہہ لیں کہ ان کاموں کو اپنے عالمی گاہکوں کے سامنے تو پیش کرتے ہیں لیکن عام پبلک کو کبھی بھی اسکی خبر نہیں ہوتی بلکہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سیالکوٹ کی زیادہ تر عوام کو بھی یہ نہیں معلوم کہ یہ...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فارسی شاعری سینکڑوں سال پرانی ہے اور فارسی زبان، شاعری کا اتنا وسیع اور عظیم ذخیرہ رکھتی ہے کہ اسے دنیا کے کسی بھی بڑی زبان کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے۔ غزل، مثنوی، قصیدہ، رباعی، قطعہ اور دیگر اصنافِ سخن کی شکل میں فارسی شاعری کا ایک بے بہا اور لازوال خزانہ ہمارے پاس موجود ہے۔ رودکی سے لیکر...
  6. محمد وارث

    فیصلہ کیجئے ۔ ۔ ۔

    محسن بٹ صاحب آپ کا بہت شکریہ اس رپورٹ کیلیئے۔ واقعی سیالکوٹ کی تاجر برادری نے کئی اچھے کام ہیں جن میں ایئر پورٹ بھی شامل ہے، اس پراجیکٹ میں سیالکوٹ کے دو سو کے قریب تاجر اور مالکان شامل ہیں اور اپنی نوعیت کا یہ ایک منفرد پراجیکٹ ہے۔ اسکے علاوہ، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ بھی ایک ٹرسٹ جو کہ کافی عرصہ...
  7. محمد وارث

    مبارکباد محب علوی کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ

    نہیں محب رسمی نہیں تھا بلکہ دل و جان سے کہا تھا بھائی۔ رہی پیغام کی بات تو اس میں مہلت بھی تھی جس کو پورا کر ہی رہا تھا کہ خدا نے مہلت نہ دی اور ایک ایسا مسئلہ آن پڑا کہ محفل پر بھی دو دن نہ آسکا۔ ویسے "سیانے" لوگ تو خاموشی کو نیم رضا سمجھتے ہیں ;)
  8. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہے یہ دنیا ایک ہی افسانۂ ناکامِ شوق جس نے جو چاہا الگ تجویز عنواں کر دیا (تلوک چند محروم)
  9. محمد وارث

    مصروفیت

    میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں نبیل بھائی۔ آپ کی محفل پر کمی کَھلے گی تو ضرور لیکن اب کیا کیا جا سکتا ہے سوائے آپ کی جلد از جلد دوبارہ بھر پور واپسی کی تمنا کے۔
  10. محمد وارث

    احمد ندیم قاسمی درد وطن

    بہت خوب، لا جواب کلام ہے یہ قاسمی صاحب مرحوم کا۔ ویسے کلام سے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ غزل ہے لیکن غزل کا عنوان نہیں ہوتا جب کہ یہاں الف نظامی صاحب نے اس کا عنوان بھی دیا ہے۔ نظامی صاحب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کیا یہ عنوان قاسمی صاحب کا دیا ہوا ہے یعنی کیا یہ عنوان انکے کلام کا حصہ ہے یا یہ...
  11. محمد وارث

    اردو ویب لغت اطلاقیہ

    بہت اچھا کام ہے یہ بہت خوب، میں اسکی تکمیل پر اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کو بالخصوص اور اردو محفل اور اسکی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
  12. محمد وارث

    مبارکباد محسن حجازی کو سالگرہ مبارک

    محسن حجازی صاحب آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
  13. محمد وارث

    آج کا شعر

    ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا (اطہر نفیس)
  14. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    بیعت میں گیارہ سال کی عمر میں اپنے مرحوم والد کے ہمراہ سب سے پہلے تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازیخان صوبہ سرحدی گیا تھا اور حضرت شاہ اللہ بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر حسبِ ہدایت والدِ ماجد بیعت کی تھی (جنکے میرے والد اور تمام خاندان والے مرید تھے) پھر والد کے انتقال کے بعد اپنے برادرِ مرحوم...
  15. محمد وارث

    شاہ است حسین

    شہزاد احمد وعدہ کر کے بھی نہیں ساتھ نبھانے والے کتنے بیدرد ہیں یہ لوگ زمانے والے اہلِ کوفہ نے بلایا تو چلے آئے ہیں کیسے سادہ ہیں محمد کے گھرانے والے رحم کرتے ہیں تو اس کی بھی نہیں حد کوئی کسی سفاک کو خاطر میں نہ لانے والے فیصلہ آپ کریں، آپ کو کرنا کیا ہے؟ آپ پر چھوڑتے ہیں شمع بجھانے...
  16. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) دبتا ہے سرکتا ہے سمٹتا ہے وہ ظالم گھوڑے کے قریب آ کے پلٹتا ہے وہ ظالم بڑھ آتے ہیں جب آپ تو ہٹتا ہے وہ ظالم رد ہوتا ہے جب وار تو کٹتا ہے وہ ظالم شمشیر کلیجے پہ چُھری پھیرے ہوئے ہے بھاگے تو کدھر جائے اجل گھیرے ہوئے ہے غل تھا کبھی دیکھی نہیں رد و بدل...
  17. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    بہر حال شاعر کا یہ ضروری فرض ہے کہ مجاز و استعارہ و کنایہ و تمثیل وغیرہ کے استعمال پر قدرت حاصل کرے تا کہ ہر روکھے پھیکے مضمون کو آب و تاب کے ساتھ بیان کر سکے لیکن استعارہ وغیرہ میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ مجازی معنی فہم سے بعید نہ ہوں ورنہ شعر چیستاں اور معمہ بن جائے گا۔ مثلاً شاہ نصیر...
  18. محمد وارث

    مبارکباد شمشاد بھائی کے محفل پر دو سال

    یہ تو آپ نے بجا کہا شمشاد بھائی، بہت خوب
  19. محمد وارث

    بادۂ کہن۔ مولوی احمد علی۔۔ تبصرے تجاویز

    بہت خوب اعجاز صاحب، یہ تو شاعر ابنِ شاعر ابنِ شاعر والی بات ہے، سبحان اللہ۔
Top