چاند - حامد اللہ افسر

محمد وارث

لائبریرین
چاند - حامد اللہ افسر


تم ندی پر جا کر دیکھو
جب ندی میں نہائے چاند

ڈبکی لگائے، غوطہ کھائے
ڈر ہے ڈوب نہ جائے چاند

کرنوں کی ایک سیڑھی لے کر
چھم چھم اترا آئے چاند

جُھولے میں پانی کی لہروں کے
کیا کیا پینگ بڑھائے چاند

ہنس ہنس کر ندی کے اندر
روتوں کو بھی ہنسائے چاند

جب تم اُس کو پکڑنے جاؤ
بادل میں چھپ جائے چاند

پھر چُپکے سے نکل کر دیکھے
اور پھر خود کو چھپائے چاند

اب ہالے میں چپ بیٹھا ہے
کیا کیا روپ دکھائے چاند

چاہے جدھر کو جاؤ افسر
ساتھ تمھارے جائے چاند

۔
 
Top