نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کون کون سے پھل درجن کے حساب سے ملتے ہیں

    خرم بھائی اگر معلوم ہو جائے کہ 'تیسرا پھل' کونسا ہے جو درجن کے حساب سے ملتا ہے تو یہ بھی کہیں سے معلوم کیجیئے گا کہ صبر کا پھل کیسے ملتا ہے :(
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت شکریہ قیصرانی صاحب اس خوبصورت نعتیہ شعر کیلیئے۔ دوسرے مصرعہ میں 'کہ' نہیں ہے یعنی صحیح شعر کچھ یوں ہے حسنِ یوسف، دمِ عیسٰی، یدِ بیضا داری آنچہ خوباں ہمہ دارند، تو تنہا داری اور اس شعر کے خالق مشہور شاعر مولانا عبدالرحمن جامی ہیں اور مطلب کچھ یوں ہے کہ آپ (ص) رکھتے ہیں یوسف (ع) کا حسن،...
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

    بس بھائی کچھ طبیعت ہی ایسی ہے کہ کہیں آنے جانے سے جان جاتی ہے، آخری شادی کوئی میں نے سات آٹھ سال قبل اٹینڈ کی تھی اور بھی مجبوری تھی کہ چھوٹے بھائی کی شادی تھی۔ لیکن یقین مانیں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ پہلے بھی تھیں اور اب بھی ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ کچھ مدت بعد یہ کہیں ہمدردی میں نہ تبدیل...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حافظ شیرازی کی ایک خوبصورت غزل کے تین خوبصورت ترین اشعار تُو و طوبٰی و ما و قامتِ یار فکرِ ہر کس بقدرِ ہمّتِ اوست تو اور طوبیٰ (کا خیال) ہے میں (ہوں) اور دوست کا قد و قامت، ہر کسی کی فکر اسکی ہمت کے اندازے کے مطابق ہوتی ہے۔ من کہ سر در نیاورَم بہ دو کون گردنم زیرِ بارِ منّتِ اوست میں جو کہ...
  5. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

    ابھی یہاں شاید ضبط نظر آئے ہیں، خوش آمدید ضبط شادی کے بعد، امید ہے مزاج بخیر ہونگے بلکہ بہت ہی بخیر ہونگے۔ :)
  6. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ غالب مع منظوم تراجم

    غالب کی ایک غزل پیشِ خدمت ہے۔ شعرِ غالب خیز و بے راہ روے را سرِ راہے دریاب شورش افزا نگہِ حوصلہ گاہے دریاب اردو ترجمہ خواجہ حمید یزدانی اٹھ اور کسی بے راہ رو کو کسی راستے کے کنارے پا لے، حوصلہ مند نگاہ کو شورش افزا حالت میں دیکھ لے۔ مطلب یہ کہ تیرے عشق میں کسی کو اپنی منزل کی خبر نہیں، وہ...
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    واقعی شاکر بھائی عرفی کے اس لازوال شعر میں معنوی و عروضی لحاظ سے کسی بھی لفظ کے اضافے کی گنجایش نہیں ہے۔ 'میندیش' کا یہ مطلب میرے ذہن میں واضح تھا لیکن یقیناً اس شرح و بسیط کے ساتھ میں اسے کسی طور بھی بیان نہیں کر سکتا تھا یہ تو آپ جیسے اساتذہ کا ہی کام ہے، اور اس لفظ پر روشنی ڈالنے کیلیئے میں...
  8. محمد وارث

    پیرزادہ قاسم میرے کام بہت آتا ہے اک انجانا غم۔۔پیرزادہ قاسم

    بہت اچھا کلام ہے، شکریہ فرحت شیئر کرنے کیلیئے۔
  9. محمد وارث

    تعارف اک طفلِ سادہ !

    محفل پر خوش آمدید جویریہ رفیق راؤ صاحبہ
  10. محمد وارث

    ثلاثی - حمایت علی شاعر

    پسندیدگی کیلیئے بہت شکریہ فرحت بہت شکریہ اعجاز صاحب ان معلومات کیلیئے، بلند اقبال صاحب نہ جانے کیوں محفل پر غیر فعال ہو گئے۔ ۔
  11. محمد وارث

    آج کا شعر

    وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا (ناصر کاظمی)
  12. محمد وارث

    شاعری کی اِک طِفلانہ کاوش !!

    السلام علیکم محترمہ جیا راؤ صاحبہ، ماشاءاللہ بہت اچھی غزلِ مسلسل کہی آپ نے، بہت خوب۔ آپ مشق سخن جاری رکھیئے اور لکھتی رہیئے کہ اسی طرح آپ کے کام و کلام میں پرفیکشن آئے گی۔ نیچے جو شعر درج کر رہا ہوں وہ بحر کے مطابق وزن سے خارج ہیں اور موزوں ہونے کیلیئے نطرِ ثانی کے مقتضی ہیں۔ 'کچھ' کی وجہ...
  13. محمد وارث

    ثلاثی - حمایت علی شاعر

    ثلاثی - حمایت علی شاعر یقین دشوار تو ضرور ہے، یہ سہل تو نہیں ہم پر بھی کھل ہی جائیں گے اسرارِ شہرِ علم ہم ابنِ جہل ہی سہی، بو جہل تو نہیں ابن الوقت سورج تھا سر بلند تو محوِ نیاز تھے سورج ڈھلا تو دل کی سیاہی تو دیدنی کوتاہ قامتوں کے بھی سائے دراز تھے کرسی جنگل کا خوں خوار درندہ کل تھا...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    امیر خسرو کا ایک شعر، جسکا مصرعِ اولٰی انتہائی مشہور ہے زبانِ یارِ من ترکی و من ترکی نمی دانم چہ خوش بودے اگر بودے زبانش در دہانِ من میرے یار کی زبان ترکی ہے اور میں ترکی نہیں جانتا، کیا ہی اچھا ہو اگر اسکی زبان میرے منہ میں ہو۔
  15. محمد وارث

    آج کا شعر

    دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا (ناصر کاظمی)
  16. محمد وارث

    تعارف اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    اردو محفل پر خوش آمدید damsel
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فرخ بھائی یہ خوبصورت شعر حافظ شیرازی کا ہے اور اسکا مطلب کچھ یوں ہے کہ: وہ کبھی نہیں مرتا جس کا دل عشق سے زندہ ہو گیا، ہمارا (عشاق کا) دوام دنیا کی تاریخ میں ثبت ہو چکا ہے۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمود بھائی معذرت کیسی، مجھے خوشی ہے کہ آپ ادھر توجہ فرما رہے ہیں۔ اور بھائی برزگ تو سانجھے ہوتے ہیں لہذا اگر آپ نے ایسا سنا تو ہم بھی احترام کرتے ہیں، گو میں نے بھی برزگوں کی کتابوں میں ویسا ہی دیکھا ہے جیسا پہلے لکھا ہے۔ جہاں تک وزن کی بات ہے تو میرا خیال ہے کہ یہ شعر 'بحرِ ہزج مثّمن اخرب...
Top