ثلاثی - حمایت علی شاعر

محمد وارث

لائبریرین
ثلاثی - حمایت علی شاعر


یقین
دشوار تو ضرور ہے، یہ سہل تو نہیں
ہم پر بھی کھل ہی جائیں گے اسرارِ شہرِ علم
ہم ابنِ جہل ہی سہی، بو جہل تو نہیں


ابن الوقت
سورج تھا سر بلند تو محوِ نیاز تھے
سورج ڈھلا تو دل کی سیاہی تو دیدنی
کوتاہ قامتوں کے بھی سائے دراز تھے


کرسی
جنگل کا خوں خوار درندہ کل تھا مرا ہمسایہ
اپنی جان بچانے میں جنگل سے شہر میں آیا
شہر میں بھی ہے میرے خون کا پیاسا اک چوپایہ


الہام
کوئی تازہ شعر اے ربّ ِ جلیل
ذہن کے غارِ حرا میں کب سے ہے
فکر محوِ انتظارِ جبرئیل


نمائش
قرآں، خدا، رسول ہے سب کی زبان پر
ہر لفظ آج یوں ہے معانی سے بے نیاز
لکھی ہو جیسے نام کی تختی مکان پر


۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب :) شیئر کرنے کا شکریہ وارث
مجھے حمایت علی شاعر کا ی شعر یاد آ گیا

غزنوی ہوں اور گرفتارِ خمِ زلفِ ایاز
بُت شکن ہوں اور دل میں بتُکدہ رکھتا ہوں میں
 

الف عین

لائبریرین
کچھ ثلاثی ’سمت‘ کے دوسرے شمارے میں شامل تھے۔ بلند اقبال، ان کے بیٹے نے بھیجے تھے۔ بلند اقبال یہساں بھی رجسٹر ہوئے تھے ایک زمانے میں اور اپنے افسانے بھی پوسٹ کئے تھے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب :) شیئر کرنے کا شکریہ وارث
مجھے حمایت علی شاعر کا ی شعر یاد آ گیا

غزنوی ہوں اور گرفتارِ خمِ زلفِ ایاز
بُت شکن ہوں اور دل میں بتُکدہ رکھتا ہوں میں

پسندیدگی کیلیئے بہت شکریہ فرحت


کچھ ثلاثی ’سمت‘ کے دوسرے شمارے میں شامل تھے۔ بلند اقبال، ان کے بیٹے نے بھیجے تھے۔ بلند اقبال یہساں بھی رجسٹر ہوئے تھے ایک زمانے میں اور اپنے افسانے بھی پوسٹ کئے تھے۔


بہت شکریہ اعجاز صاحب ان معلومات کیلیئے، بلند اقبال صاحب نہ جانے کیوں محفل پر غیر فعال ہو گئے۔

۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھے ثلاثی ہیں - گلزار نے اپنی کتاب "بات پشمینے کی" میں‌ ثلاثی کی بجائے "تروینی" لکھی ہیں- بہت شکریہ وارث صاحب!
 
Top