نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    آخر کوئی صورت تو بنے خانۂ دل کی کعبہ نہیں بنتا تو بُت خانہ بنا دے (حفیظ جالندھری)
  2. محمد وارث

    محسن نقوی یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا! آوارگی۔۔محسن نقوی

    بہت خوب، لا جواب غزل ہے یہ بھی محسن نقوی کی۔
  3. محمد وارث

    غزل ضرور لکھیں ! مگر زیر نظر تحریر ضرور دیکھیں

    الف نظامی صاحب یہ اسطرح سے ہوگا ا لف نَ ظا می 1 2 1 2 2 اور اگر اسکے ساتھ وزن ملائیں تو کہیں گے بڑا ہی نامی 1 2 (1) 2 2 دیکھیں 'ہی' کو میں نے ہجائے کوتاہ لیا ہے حالانکہ یہ ہجائے بلند یعنی 2 ہے لیکن اردو شاعری میں اسکی اجازت ہے کہ کسی لفظ میں سے حرفِ علت گرا سکتے ہیں یعنی ہی سے ی گرا کر...
  4. محمد وارث

    غزل ضرور لکھیں ! مگر زیر نظر تحریر ضرور دیکھیں

    شاکر صاحب بڑی اور چھوٹی آواز یا Short اور Long syllable کی اردو میں پہچان یہ ہے کہ وہ حرف (چاہے وہ متحرک ہو یا ساکن) جو کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا ہوا نہ ہو، اسے ہجائے کوتاہ یا چھوٹی آواز یا Short Syllable کہتے ہیں اور ہر وہ حرف جو کسی دوسرے حرف کے ساتھ کسی ملا کر بولا جائے اس ہجائے بلند یا بڑی...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیا بہ مجلسِ اقبال و یک دو ساغر کش اگرچہ سر نتراشد قلندری داند (اقبال لاہوری) اقبال کی مجلس (محفل) کی طرف آؤ اور ایک دو ساغر کھینچو، اگرچہ اس کا سر مُنڈھا ہوا نہیں ہے (لیکن پھر بھی) وہ قلندری رکھتا (قلندری کے اسرار و رموز جانتا) ہے۔
  6. محمد وارث

    افسانہ: تکمیل شدہ عنوانات

    مکمل برقی کتاب 'آتش پارے' از سعادت حسن منٹو۔ یہ کتاب اردو لائبریری پر بھی منتقل ہو گئی ہے۔
  7. محمد وارث

    مبارکباد فرزانہ نیناں کی دوسری سالگرہ

    آپ کو مبارک ہو فرزانہ نیناں صاحبہ
  8. محمد وارث

    لائبریری : گوشۂ صحبت

    مجھے 'خطرناک لاشیں' کے 39 صفحات مل گئے ہیں۔ لیکن کیا ابنِ صفی کی 'عمران سیریز' کی کتابیں کاپی رائٹ فری ہیں؟
  9. محمد وارث

    شاہ است حسین

    خورشید رضوی اشک میں گُھل گیا لہو، سرخ ہوا فضا کا رنگ عرصۂ جاں پہ چھا گیا پھر وہی کربلا کا رنگ کس سے بھلا وہ ٹل سکے، عزم ہو جب حُسین کا کون اسے بدل سکے، رنگ ہو جب خدا کا رنگ اس نے بجھا دیا چراغ، تا رہے سہل و سازگار ظلمتِ پردہ دار میں، بدلی ہوئی ہوا کا رنگ پر وہ سبھی تھے جاں نثار، سود و...
  10. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    سعادت حسن منٹو کی کتاب 'آتش پارے' مکمل ہوئی، الحمدللہ۔
  11. محمد وارث

    آتش پارے ۔ منٹو

    چوری (گزشتہ سے پیوستہ) یہ کہتے ہوئے بوڑھے کا نحیف جسم اس واقعے کی یاد سے کانپا، تھوڑی دیر خاموش رہ کر اس نے پھر اپنی داستان شروع کر دی۔ "ایک لحظے کے لئے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ چوری کرنا بہت برا کام ہے مگر ضمیر کی یہ آواز سر ورق پر بنی ہوئی لانبی لانبی شعاعوں میں غرق ہو گئی۔...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی احوالِ جہان بر دلم آسان می کُن و افعالِ بدم ز خلق پنہان می کن امروز خوشم بدارد، فردا با من آنچہ ز کرمِ توی سزد آن می کن (عمر خیام) (اے خدا)، زمانے کے حالات میرے دل پر (کیلیئے) آسان کر دے، اور میرے بُرے اعمال لوگوں (کی نظروں) سے پنہاں کر دے، میرا آج (حال) میرے لیئے بہت خوش کن ہے اور کل...
  13. محمد وارث

    آج کا شعر

    وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیں آرزوؤں سے پھرا کرتی ہیں تقدیریں کہیں (حسرت موہانی)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بعد از وفات تربتِ ما در زمیں مَجو در سینہ ہائے مردمِ عارف مزارِ ما (سعدی شیرازی) وفات کے بعد میری قبر زمین میں تلاش مت کرنا، کہ عارف لوگوں کہ سینوں میں میرا مزار ہے۔
  15. محمد وارث

    محسن نقوی اِتنی مُدّت بعد ملے ہو- محسن نقوی

    عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا ;)
  16. محمد وارث

    لائبریری : گوشۂ صحبت

    میں بھی حاضر ہوں گو سردی بہت ہے اور آج کل گھر کا کنیکشن بھی گڑ بڑ کر رہا ہے :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چہ خوش است از دو یکدل سرِ حرف باز کردن سخنِ گذشتہ گفتن، گلہ را دراز کردن (نظیری نیشاپوری) کیا ہی اچھا (ہوتا) ہے دو گہرے دوستوں کا (آپس میں) گفتگو کا آغاز کرنا، بیتی باتیں کرنا اور گلوں کو دراز کرنا۔
  18. محمد وارث

    آج کا شعر

    پُھول بے پروا ہیں تو گرمِ نوا ہو یا نہ ہو کارواں بے حس ہے، آوازِ درا ہو یا نہ ہو (اقبال)
  19. محمد وارث

    انتخاب فارسی غزلیاتِ خسرو مع اردو تراجم

    بہت شکریہ آپ کا نظامی صاحب۔
Top