نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در کعبہ و بُتخانہ سنگ او شُد و چوب اُو شُد یک جا حجر الاسود، یک جا بُتِ ہندو شد (سرمد شہید) کعبے اور بت خانے میں پتھر بھی وہ ہی ہے اور لکڑی بھی وہ ہی ہے، ایک جگہ (اگر وہ مسلمانوں کا) حجرِ اسود ہے تو ایک جگہ ہندو کا بت ہے۔
  2. محمد وارث

    آج کا شعر

    میں چپ کہ ترا شکر ادا کر نہیں سکتا تو میری خموشی کو گلہ جان رہا ہے (سیف الدین سیف)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق می خوانم و می گریم زار طفلِ نادانم و اول سبق است (عرفی شیرازی) عشق کا سبق لیتا ہوں اور زار زار رو رہا ہوں جیسے نادان بچے کا پہلا سبق ہوتا ہے۔
  4. محمد وارث

    اقبال کےایک شعر کی تقطیع

    بہت خوب تفسیر صاحب، آپ نے یہ بہت مفید سلسلہ شروع کیا ہے، اسی طرح اگر آپ اقبال کے مشہور اور خوبصورت اشعار کی تقطیع، تقطیع کے جدید اور سائنٹفک اصولوں پر ہپیش کرتے رہے تو علم عروض سیکھنے والوں کو بہت مدد ملے گی کہ متحرک اور ساکن کے روایتی نظام میں بہت سے نقائص ہیں جن کو بہت دقیق اور پچیدہ طریقوں سے...
  5. محمد وارث

    آج کا شعر

    گرمیٔ محفل فقط اک نعرۂ مستانہ ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے (خاطر غزنوی)
  6. محمد وارث

    الہی بخش کی خطاطی

    بہت اچھی خطاطی ہے، لیکن ایک بات جو مجھے اچنبھے والی لگی ہے وہ یہ کہ الٰہی بخش صاحب نے اپنا نام بھی اسی خط اور قلم سے لکھ دیا ہے جو کہ قرآنی آیات کا ہے اور پہلی نظر میں وہ متنِ قرآن کا ہی حصہ لگتا ہے، عموماً خطاط و مصور ایسا نہیں کرتے اور شاید ادب کا بھی یہی تقاضا ہے، بہرحال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ناخدا در کشتیٔ ما گر نباشد گو مباش ما خدا داریم، ما را ناخدا درکار نیست (امیر خسرو دہلوی) اگر ہماری کشتی میں ناخدا نہیں ہے تو کوئی ڈر، فکر نہیں کہ ہم خدا رکھتے ہیں اور ہمیں ناخدا درکار نہیں۔
  8. محمد وارث

    آج کا شعر

    فرخ صاحب یہ شعر حفیظ جونپوری کا ہے، اپنے یارِ طرحدار فاتح الدین بشیر صاحب کی یہ پوسٹ دیکھیئے گا۔ :)
  9. محمد وارث

    کون ھے جو محفل میں آیا (15)

    میں ہوں نا عمار بھائی :)
  10. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    فرخ صاحب، آپ ہی کچھ اس کتاب کا تعارف و سیاق و سباق پیش کر دیئں، کیونکہ میرا تجربہ یہی ہے جلالپوری کے ساتھ کہ وہ فلسفہ، سائنسی نظریات اور مذہب و توہمات کے نظریات کو تقریباً اپنی ہر کتاب میں دہراتے ہیں۔ کیا یہ کتاب بھی انہی موضوعات پر ہے جو جلالپوری نے روایاتِ فلسفہ، روحِ عصر، تاریخ کا نیا موڑ،...
  11. محمد وارث

    مبارکباد حجازی تخلیقات کے دو سال

    آپ کو مبارک ہو حجازی صاحب
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک نگہ، یک خندۂ دزدیدہ، یک تابندہ اشک بہرِ پیمانِ محبت نیست سوگندے دگر (اقبال لاہوری) ایک نگاہ، (پھر) ایک زیرِ لب تبسم، (اور اسکے بعد آنکھوں سے بہتا ہوا) ایک چمکتا آنسو، محبت کے پیمان کیلیے اس کے علاوہ اور کوئی قسم نہیں ہے۔
  13. محمد وارث

    مبارکباد حسن کو سالگرہ مبارک

    وعلیکم السلام بہن جی، چھٹیاں تو حسبِ عادت بغیر درخواست کے ہی کرتا ہوں ہر جگہ :) لیکن اصل وجہ ہے سردی اور آپکی بھابھی اس سردی میں مزید اضافے کی مسلسل دعائیں مانگ رہی ہے :)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با ہر کمال اندکے آشفتگی خوش است ہر چند عقلِ کل شدۂ بے جنوں مباش (عبدالقادر بیدل) ہر کمال کے ساتھ ساتھ تھوڑی آشفتگی (عشق، دیوانگی) بھی اچھی (ضروری) ہے، ہر چند کہ تُو عقلِ کُل ہی ہو جائے، جنون کے بغیر مت رہ۔
  15. محمد وارث

    اقبال کےایک شعر کی تقطیع

    بہت شکریہ تفسیر صاحب، آپ نے بہت اچھا کیا کہ ٹائپو کو صحیح کر دیا، وہ واقعی پریشان کر سکتی تھی :)
  16. محمد وارث

    آج کا شعر

    فریب خوردۂ منزل ہے کارواں ورنہ زیادہ راحتِ منزل سے ہے نشاطِ رحیل (اقبال)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وہم خاکے ریخت در چشمم بیاباں دیدمش قطرہ بگداخت، بحرِ بیکراں نامیدمش (غالب دہلوی) وہم نے میری آنکھوں میں خاک ڈال دی اور وہ خاک مجھے بیاباں بن کر نظر آئی۔ ایک قطرہ تھا جو پگھل کر رہ گیا میں نے اسے بحرِ بیکراں کا نام دیا۔
  18. محمد وارث

    دنیا کو ملا چین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب اور لا جواب غزل ہے، سبحان اللہ۔ آپ کی چند پچھلی غزلوں اور اس غزل میں جو بات مجھے بہت اچھی لگی وہ خیالات کا تنوع ہے، خیال آفرینی میں بعض دفعہ تغزل کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے لیکن میرے نزدیک یہ قربانی بری نہیں ہے کہ بقول غالب شاعری خیال آفرینی کا ہی نام ہے اور آپ کی شاعری میں بہت اچھے...
  19. محمد وارث

    مبارکباد حسن کو سالگرہ مبارک

    کیوں نہیں، بہت خوشی ہوگی آپ کو لائبریری میں دیکھ کر۔ ویسے میں نے خود چھٹیاں لی ہوئی ہیں آج کل لائبریری سے :)
  20. محمد وارث

    کچھ حالیہ تصویریں

    بہت اچھی تصاویر ہیں اعجاز احب، بہت خوشی ہوئی آپ کی تازہ ترین تصویریں دیکھ کر اور سفید ڈاڑھی دیکھ کر بھی کہ اس سفید ڈاڑھی میں میں اپنی سیاہ ڈاڑھی ڈھونڈنے لگ گیا تھا :)
Top