نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر

    اپنے پہ کر رہا ہوں قیاس اہلِ دھر کا سمجھا ہوں دل پذیر، متاعِ ہنر کو میں (غالب)
  2. محمد وارث

    فریاد آزر کا خوبصورت کلام

    بہت شکریہ جناب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
  3. محمد وارث

    ایک تازہ غزل

    بہت خوب جناب، بہت اچھی غزل ہے۔ مطلع، شعر نمبر 4، شعر نمبر 7 اور مقطع، چاروں اشعار ساقط الوزن ہیں اور نظرِ ثانی چاہتے ہیں۔ والسلام
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سلطنت سہل است، خُود را آشنائے فقر کُن قطرہ تا دریا تواند شُد، چرا گوھر شَوَد (شہزادہ دارا شکوہ قادری) حکومت کرنا تو آسان ہے، اپنے آپ کو فقر کا شناسا کر، (کہ) قطرہ جب تک دریا میں نہ جائے گا، گوھر کیسے بنے گا؟
  5. محمد وارث

    آج کا شعر

    خُودی سے مردِ خُود آگاہ کا جمال و جلال کہ یہ کتاب ہے، باقی تمام تفسیریں (اقبال)
  6. محمد وارث

    مبارکباد بی لیٹیڈ ہیپی برتھ ڈے عیشل ۔۔۔۔

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو عیشل صاحبہ۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی سرمد گلہ اختصار می باید کرد یک کار ازیں دو کار می باید کرد یا تن برضائے یار می باید داد یا قطع نظر ز یار می باید کرد (سرمد شہید) سرمد گلے شکوے کو مختصر کر، ان دو کاموں میں سے ایک کام کر، یا اپنے آپ کو یار کی رضا پر چھوڑ دے، یا (اگر ہو سکے تو) یار سے قطع نظر کر لے۔
  8. محمد وارث

    ایک غزل

    واہ واہ واہ بہت خوبصورت غزل ہے سبحان اللہ، سبھی اشعار لا جواب ہیں ماشاءاللہ۔ بہت داد قبول کیجیئے۔ اگر آپ مندرجہ ذیل اشعار میں سے ٹائپو دور کر دیں تو اس غزل کا نکھار اور بڑھ جائے گا۔ بحر کی مناسبت سے 'تیرے' اور 'میرے' دونوں کو 'ترے' اور 'مرے' ہونا چاہیئے، اور 'طرع' اور 'اذل' طرح اور ازل...
  9. محمد وارث

    مبارکباد سارہ کے پانچ ہزار پیغامات

    آپ کو بہت مبارک ہو سارہ خان یہ سنگِ میل عبور کرنا۔
  10. محمد وارث

    آج کا شعر

    پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو دے (غالب)
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی ہر روز دلم بزیرِ بارے دگرست در دیدۂ من ز ہجر خارے دگرست من جہد ہمی کنم، قضا می گوید بیروں ز کفایتِ تو کارے دگرست (حافظ شیرازی) ہر روز میرا دل ایک نئے بوجھ کے تلے ہے، (ہر روز) میری آنکھ میں ہجر کا ایک نیا کانٹا ہے۔ میں جد و جہد کرتا ہوں اور تقدیر کہتی ہے، تیرے بس سے باہر ایک اور کام ہے۔
  12. محمد وارث

    شکیب جلالی جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے - شکیب جلالی

    برا نہ مانیے لوگوں کی عیب جوئی کا انھیں تو دن کو بھی سایا دکھائی دیتا ہے مجھے اس شعر کی کچھ یوں سمجھ آئی ہے کہ شاید سایے کو عیب سے تشبیہ دی ہے یعنی رات کی تاریکی میں تو کسی کے قد و قامت نظر نہیں آتے لیکن دن کی روشنی میں تو آتے ہیں تو لیکن عیب جو دنیا، دن کی روشنی میں بھی کسی کے قد و قامت کی...
  13. محمد وارث

    شکیب جلالی پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں دوست - شکیب جلالی

    لا جواب غزل ہے، شکریہ فرّخ صاحب شیئر کرنے کیلیئے۔
  14. محمد وارث

    مبارکباد ٓٓٓ***تم(حجاب) جیو ہزاروں سال ***

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو حجاب صاحبہ
  15. محمد وارث

    شکیب جلالی جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے - شکیب جلالی

    میں نے یہ غزل پہلی بار پڑھی ہے اور واہ کیا لا جواب غزل ہے، سبھی اشعار بہت خوبصورت ہیں۔ شکریہ فرّخ صاحب پوسٹ کرنے کیلیئے۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تہی از ہائے و ہُو میخانہ بُودے گِلِ ما از شرر بیگانہ بُودے نَبُودے عشق و ایں ہنگامۂ عشق اگر دل چوں خرد فرزانہ بُودے (اقبال لاہوری) ہائے و ہُو سے خالی میخانہ ہوتا، ہمارا جسم (مٹی) شرر سے بیگانہ ہوتا، نہ ہوتا عشق اور نہ یہ ہنگامۂ عشق، اگر دل (بھی) عقل کی مانند فرزانہ ہوتا۔
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من خکم و من گردم من اشکم و من دردم تو مہری و تو نوری تو عشقی و تو جانی (شاہد افلکی) میں خاک ہوں (تُو آفتاب ہے)، میں گرد و غبار ہوں (تُو نور ہے)، میں آنسو ہوں (تُو عشق ہے)، میں درد ہوں (تُو جان ہے)۔
  18. محمد وارث

    جان پہچان

    الف عین یعنی ہزار نین شاعرِ باکمال نجیب الطرفین خدا کرے عمر دراز اور دے سکھ چین بہ صدقۂ حسنین
  19. محمد وارث

    تعارف اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر

    اردو محفل پر خوش آمدید تعبیر صاحبہ
Top