نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    "آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں" "پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ ماہتاب میں"
  2. محمد وارث

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    اچھا سلسلہ ہے فرخ صاحب، اور صائب خیال ہے آپ کا، مجھے بھی غالب کے اشعار، غالب کے اپنے الفاظ میں گنجینۂ معنی کے طلسم ہی لگتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں طبیعتوں کے اختلاف کو بھی ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیئے، میرا مطلب ہے کچھ اشعار تو "بیّنات" کے ضمن میں ہیں لیکن بہت سارے ایسے بھی ہیں جو کہ "متشابہات"...
  3. محمد وارث

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    "عشق، محبت اور سگریٹ" ہے یہ تکون کیا؟ فِگِر اِٹ ;)
  4. محمد وارث

    ڈاک ٹکٹ جمع کرنا

    اچھا مشغلہ ہے ابو شامل صاحب۔ مجھے بھی بچپن میں یہ شوق رہا ہے، مجھے یہ شوق اسطرح ہوا کہ میرے والد صاحب کا ایکسپورٹ بزنس تھا اور اس وقت ساری گفت و شنید خطوط کے ذریعے ہوتی تھی سو جتنے بھی خط دوسرے ملکوں سے آتے تھے انکی ٹکٹیں میں کافی سالوں تک جمع کرتا رہا لیکن افسوس کہ یہ شوق وقت کے ساتھ ختم ہوگیا۔
  5. محمد وارث

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    ظفری بھائی مجھے لگتا ہے آپ نے عروض کے بہانے شاعری سے پیچھا چھڑا لیا ہے وگرنہ یہ کوئی اتنا مشکل تو نہیں :) نہیں مشکل کوئی بھی کام یارا ہے یہ دو جمع دو کا کھیل سارا تصوّر میں ہو گر اک چاند چہرہ سَمَجھیئے شعر چمکا مثلِ تارا ;)
  6. محمد وارث

    مبارکباد وارث صاحب کے چار ہزار پیغامات

    فرحت، خاموش مجاہد، ظفری بھائی، خرم صاحب اور ابو شامل صاحب، آپ سب کا بہت شکریہ، نوازش۔
  7. محمد وارث

    مجھے ان سے ملنا ہیں

    فرخ صاحب، اسی لیئے میں موبائل فون کی 'مخالفت' کرتا ہوں ;)
  8. محمد وارث

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    مغل صاحب کیا احسان دانش کی لغت میں "فی البدیع" ہی لکھا ہوا ہے اگر ایسا ہے تو یہ حیرت کی بات ہے کیونکہ اردو کی مستند ترین لغت سید احمد دہلوی کی "فرہنگ آصفیہ" اور وارث سرہندی کی 'علمی اردو لغت' میں یہ لفظ 'فی البدیہہ ہی ہے (علمی اردو لغت کے متعلق مشتاق احمد یوسفی کی یہ رائے ہے کہ یہ اس دور کی سب...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیچے دی گئی رباعی شاہ شجاع کی ہے۔ شاہ شجاع شیراز کا حکمران تھا اور حافظ شیرازی کے عہد میں علم و فن کا پشت پناہ۔ دراصل شاہ شجاع کے والد امیر مبارز الدین نے شیراز کے عیش پرور اور راگ و رنگ کے رسیا والی شاہ ابو اسحق کو شکست دیکر شیراز پر قبضہ کیا تھا اور ابو اسحق کو قتل کر دیا تھا۔ امیر مبارز...
  10. محمد وارث

    اردو رباعیات

    جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری کہتے ہیں مجھے وہ رافضی و دھری دھری کیوں کر ہو جو کہ ہووے صوفی شیعی کیوں کر ہو ماوراء النّہری (غالب)
  11. محمد وارث

    فانی غزل - ضبط اپنا شعار تھا، نہ رہا - فانی بدایونی

    ضبط اپنا شعار تھا، نہ رہا دل پہ کچھ اختیار تھا، نہ رہا دلِ مرحوم کو خدا بخشے ایک ہی غم گسار تھا، نہ رہا موت کا انتظار باقی ہے آپ کا انتظار تھا، نہ رہا اب گریباں کہیں سے چاک نہیں شغلِ فصلِ بہار تھا، نہ رہا آ، کہ وقتِ سکونِ مرگ آیا نالہ نا خوش گوار تھا، نہ رہا ان کی بے مہریوں کو کیا...
  12. محمد وارث

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    اچھا سلسلہ ہے مغل صاحب، لیکن چونکہ اس تھریڈ میں 'پسندیدہ کلام' کی بجائے شعراء کرام کا ذاتی کلام ہے تو اسے 'پسندیدہ کلام' کی بجائے 'آپ کی شاعری' یا 'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں ہونا چاہیئے، منتظمین سے منتقلی کی استدعا بھی ہے۔
  13. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    بعد مرنے کے مری قبر پہ آیا وہ میر یاد آئی مرے عیسٰی کو دوا مرے بعد
  14. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ سجدہ ہے کہ تجدیدِ وفا ہے اسے اللہ بہتر جانتا ہے یہی ہے شاد میں سب سے بڑا عیب وہی لکھتا ہے جو کچھ دیکھتا ہے (شاد عارفی)
  15. محمد وارث

    بہادر شاہ ظفر غزل - بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی - بہادر شاہ ظفر

    'استاد' خوب کہا قبلہ حسن پر فرعون کی پھبتی کہی ہاتھ لانا یار کیوں کیسی کہی ;) (یگانہ)
  16. محمد وارث

    اردو زبان کا فروغ / یا / بنا حوالہ کاپی پیسٹ ۔۔۔۔؟؟

    اپنے تجربات بتاتا ہوں۔ تفسیر صاحب نے اپنے دانش کدہ پر میرا ایک مضمون شائع کیا تو مکمل حوالے کے ساتھ اور عنوان میں مصنف کا یعنی میرا نام بھی دیا۔ یہ تو خیر میری تحریر تھی لیکن احمد ندیم قاسمی صاحب کی ایک کاپی رائٹ فری کتاب 'تعلیم اور ادب کے رشتے" جو فقط میں نے ٹائپ کی تھی اسکے مضامین شائع کرنے...
  17. محمد وارث

    بہادر شاہ ظفر غزل - بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی - بہادر شاہ ظفر

    تفسیر صاحب آپ نے تو بیچ چوراہے میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ ;) آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اشارہ بھی دیا تھا لیکن فرخ صاحب تو صریحاً برا مان گئے۔ ;)
  18. محمد وارث

    مصحف اقبال توصیفی کراچی میں

    شاید ایسے بزرگوں کی زیارت کو ہی حجِ اکبر کہا جاتا ہے۔ :) بہت شکریہ آپ کا مغل صاحب، خوش رہیئے قبلہ
  19. محمد وارث

    ای بکس کی تیاری

    ہاں شکریہ محب، نیک کام کیا تم نے کہ صدا لگا دی، لیکن حسبِ معمول جگا کر سو مت جانا کہ ایک کو سوتا دیکھ کر سبھی کو نیند آتی ہے ;) اصول کی بات یہ ہے کہ 'آبِ گم' اور 'زاویہ' سے اس نیک کام کا آغاز کرنا اچھی بات نہیں ہے، دونوں کتابیں کاپی رائیٹس میں ہیں، 'بابا جی' تو گزر گئے لیکن اللہ عمر دراز کرے...
  20. محمد وارث

    بس کہ دشوار ہے (ہم اور غالب)

    اچھا اندازِ بیاں ہے احمد صاحب گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیئے جو لفظ کہ غالب مرے اشعار میں آوے :)
Top