نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد تفسیر بھائی کی تین ہزار پوسٹس

    تفسیر صاحب میری طرف سے بھی آپ کو بہت مبارک ہو، بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل پر دوبارہ سے فعال دیکھ کر، امید کرتا ہوں کہ اسی طرح اپنی تحاریر اور تخلیقات سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔
  2. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    مالکن (گزشتہ سے پیوستہ) متھرا گلوگیر آواز سے بولا۔ "بھابھی یہ تم کیا کہتی ہو، تمھارے ہی سنبھالے یہ گھر اب تک سنبھلا ہے، نہیں تو ختم ہو چکا ہوتا۔ اس گرہستی کے پیچھے تم نے اپنے کو مٹی میں ملا دیا، اپنا جسم تک گھلا ڈالا، میں اندھا نہیں ہوں، سب کچھ سمجھتا ہوں، ہم لوگوں کو جانے دو، بھگوان نے...
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بوئے آں دُود کہ امسال بہ ہمسایہ رسید ز آتشی بُود کہ در خانۂ من پار گرفت (اوحدی مراغی) جس دھوئیں کی بُو اس سال ہمسایہ تک پہنچی ہے وہ اس آگ کی ہے جس نے پچھلے سال میرے گھر کو اپنی گرفت میں لیا تھا۔
  4. محمد وارث

    اردو رباعیات

    مفہومِ عزا جاننے والے کم ہیں احسان کو گرداننے والے کم ہیں شبّیر ترے ماننے والے ہیں بہت لیکن ترے پہچاننے والے کم ہیں (نجم آفندی)
  5. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    بہت عزیز ہے مجھ کو انھیں کی یاد جگر وہ حادثاتِ محبت جو ناگہاں گزرے (جگر مراد آبادی)
  6. محمد وارث

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    تن رہا یونہی غمِ تپ سے اگر گرم مرا سیخِ آہن کی طرح ہونگے بدن پر مُو گرم (ذوق)
  7. محمد وارث

    توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد دہلوی - صفحات 26 تا 50

    ابتداً نصوح کو نماز وغیرہ کا اہتمام کرتے دیکھ کر گھر والوں نے اچنبھا کیا تھا لیکن پھر تو بے کہے دوسروں پر خود بخود ایک اثر سا ہونے لگا اور نصوح اسی کا منتظر تھا کہ لوگ اس طرزِ اجنبی سے کسی قدر مانوس اور خوگر ہو لیں تو اپنا انتظام شروع کروں۔ نصوح کی جہاں اور عادتیں بدلی تھیں وہاں ایک یہ بھی تھی...
  8. محمد وارث

    مصحفی غزل - ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا - مصحفی

    بہت خوبصورت شعر ہے آپ کا اعجاز صاحب، لاجواب۔ غزل ضرور مکمل کیجیئے گا۔
  9. محمد وارث

    غزل - زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں‌ - کرشن بہاری نور لکھنوی

    شکریہ فاتح صاحب، خوش قسمت ہیں آپ محترم کہ اساتذہ کی زیارت کا شرف حاصل ہے آپ کو۔
  10. محمد وارث

    نصرت فتح علی مائیں نی مائیں

    آپ صحیح سوچ رہی ہیں، میری طالب علمی کا زمانہ تو یہی کوئی ایک دو صدیاں پہلے کا ہے لیکن خاں صاحب تو ازلوں سے گا رہے ہیں، ذہن پر تھوڑا سا زور تو دیں :) دراصل اس گیت کی شاعری لا جواب ہے، ایسی تشبیہیں اور استعارے تو اردو، فارسی شاعری میں بھی کم ہی ملتے ہیں۔ واہ واہ واہ
  11. محمد وارث

    سلیم کوثر یہ سیلِ گریہ غبارِ عصیاں کو دھو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ۔ سلیم کوثر

    شکریہ فاتح صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے، کمال ردیف ہے واہ واہ واہ
  12. محمد وارث

    سلیم کوثر کچھ پاس نہیں، پھر بھی خزانہ تجھے دیتے ۔ سلیم کوثر

    شکریہ فاتح صاحب، خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے
  13. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    مالکن (گزشتہ سے پیوستہ) (5) کچھ دنوں کے بعد شیو داس بھی مر گیا، ادھر دلاری کے دو بچے ہوئے، وہ بھی زیادہ تر بچوں کی پرورش و پرداخت میں رہنے لگی۔ کھیتی کا کام مزدوروں پر آ پڑا، متھرا مزدور تو اچھا تھا مگر منتظم اچھا نہ تھا۔ اسے آزادنہ طور پر کام لینے کا موقع نہ ملا تھا، خود پہلے بھائی کی...
  14. محمد وارث

    انٹرویو << سخنور >>

    اچھا فرخ صاحب، اپنی اسکول یا کالج کی زندگی کے کسی استاد کے بارے میں کچھ بتائیں کہ جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں بلکہ جب بھی کبھی انکی یاد آ جائے یا تذکرہ ہو تو بے اختیار ہونٹوں پر ہنسی آ جائے اور ذہن میں کچھ حسین یادیں تازہ ہو جائیں :)
  15. محمد وارث

    مقدمہ شعر و شاعری ۔ مولانا حالی صفحہ 104 سے 170

    ج- صنائع بدائع پر کلام کی بنیاد رکھنے سے اکثر معنی کا سر رشتہ ہاتھ سے جاتا رہتا ہے اور کلام میں بالکل اثر باقی نہیں رہتا، کیونکہ مخاطب کے دل میں یہ خیال گزرتا ہے کہ شاعر نے شعر کی ترتیب میں تصنع کیا ہے اور الفاظ میں اپنی کاریگری ظاہر کرنی چاہی ہے، اور بالکل شعر کی تاثیر کو زائل کر دیتا ہے۔ پس...
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اہلِ ہمّت را نباشد تکیہ بر بازوئے کس خیمۂ افلاک بے چوب و طناب استادہ است (ناصر علی سرھندی) ہمت والے لوگ کسی دوسرے کے زورِ بازو پر تکیہ نہیں کرتے، (دیکھو تو) آسمانوں کا خیمہ چوب اور طنابوں (وہ لکڑیاں اور رسیاں جس سے خیمے کو گاڑتے ہیں) کے بغیر ہی کھڑا ہے۔
  17. محمد وارث

    اردو رباعیات

    افسوس کہ دل کی بے قراری نہ گئی فریاد و فغان و آہ و زاری نہ گئی وہ کونسا روز ہے کہ تجھ بن جوں شمع روتے ہوئے مجھ کو رات ساری نہ گئی (مصحفی)
  18. محمد وارث

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    حیرت غرورِ حسن سے، شوخی سے اضطراب دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام (حسرت موہانی)
  19. محمد وارث

    عشق تمہارے میں (اردو ماہیے/خاورچودھری)

    بہت خوبصورت ماہیے ہیں خاور چودھری صاحب، لاجواب
Top