نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    السلام علیکم، آپ کا شاید ذاتی پیغامات کا کوٹہ پورا ہو گیا ہے، پلیز دیکھیں اگر آپ اسے فری کر سکیں...

    السلام علیکم، آپ کا شاید ذاتی پیغامات کا کوٹہ پورا ہو گیا ہے، پلیز دیکھیں اگر آپ اسے فری کر سکیں تو آپ کو پیغام بھیجا جا سکے والسلام
  2. محمد وارث

    ووٹنگ: میڈیا کے منفی اثرات

    ووٹنگ سست روی کا شکار ہے، ابھی تک صرف 40 ووٹس ڈالے گئے ہیں!
  3. محمد وارث

    دکھ دان. اسلام عظمی

    بہت شکریہ اعجاز صاحب، ایک اور کتاب کو لائبریری کی زینت بنانے کیلیئے!
  4. محمد وارث

    الفاروق

    اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دیں شمشاد صاحب، بہت خوب کام کیا ہے آپ نے، لا جواب!
  5. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    قصّہ مختصر 1908ء سے لیکر 1919ء تک حسن نظامی کی زندگی مضامین نویسی، تصنیف و تالیفِ کتب اور خدمتِ مریدین میں صرف ہوئی اور ہر سال خدا کی عنایت سے اسکے کاموں کو ترقی ہوتی گئی۔ مریدوں کی تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ گئی، تالیفات و تصنیفات چالیس سے زائد ہو گئیں اور عقدِ ثانی کر لینے کے سبب اسکی خانگی زندگی...
  6. محمد وارث

    ایک خاص موقع پرکسی بہت خاص ہستی کے لیے کہی گئی ایک اور مسلسل غزل

    ہندی الفاظ میں کچھ ایسے حروف ہیں جن کی آواز پوری نہیں نکلتی بلکہ یہ دب کر نکلتے ہیں، ہندی میں شاید انہیں 'ادھّے اکّھر' کہا جاتا ہے، ان الفاظ کا ہمارے عروض میں کوئی وزن نہیں ہے، اور اگر شاعر ان کا وزن شمار کر لے تو اسکا شعر بے وزن ہو جاتا ہے، مثلاً پیاس - اس میں ی کی آواز پوری نہیں ہے اسکا وزن...
  7. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    سوانگ (1) راجپوت خاندان میں پیدا ہو جانے سے کوئی سورما نہیں بن جاتا اور نہ نام کے پیچھے "سنگھ" کی دم لگا لینے ہی سے بہادری آتی ہے۔ گجندر سنگھ کے بزرگ کسی زمانے میں راجپوت تھے اس میں شبہ کی گنجائش نہیں لیکن ادھر تین پشتوں سے تو نام کے سوا اس میں راجپوتی کی کوئی علامت نہ تھی۔ گجندر سنگھ کے جد...
  8. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    مقصود کا تقرّر ان تمام امتحانات و مشکلات کے بعد اللہ تعالٰی نے حسن نظامی کے قلب کو ہدایت کی اور اس نے اپنی زندگی کا ایک مقصود قرار دے لیا اور وہ یہ تھا کہ اسلامی تصوف کو نئے انداز اور جدید طرز میں لکھا جائے، کہا جائے، برتا جائے۔ چنانچہ اس مقصود کے پیش نظر رکھنے کے ماتحت اس نے اپنا عمل شروع...
  9. محمد وارث

    مضامینِ سر سید - انتخاب

    آزادیِ رائے (گزشتہ سے پیوستہ) اس زمانہ تک جس قدر کہ انسان کو تمام مذہبی عقائد اور اخلاقی امور اور علمی مسائل میں تجربہ ہوا ہے اس سے امر مذکورہ بالا کی صحت ثابت ہوتی ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ کسی مذہب یا علم یا رائے کے موجد تھے انکے زمانہ میں اور انکے خاص مریدوں یا شاگردوں کے دلوں...
  10. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 3 (گزشتہ سے پیوستہ) جس دم سنیں دلہن نے یہ باتیں بہ چشمِ تر کھینچی وہ آہ دل سے کہ تھرّا گیا جگر آہستہ سر جھکا کے یہ بولی وہ نوحہ گر شب کی دلہن کو چھوڑ کے صاحب چلے کدھر دیجے نہ یوں دغا کہ یہ رسمِ وفا نہیں صاحب مرا جہاں میں کوئی آسرا نہیں سمجھا رہے ہیں آپ مصیبت میں کیا مجھے غربت...
  11. محمد وارث

    ایک خاص موقع پرکسی بہت خاص ہستی کے لیے کہی گئی ایک اور مسلسل غزل

    سنسکرت، عربی، فارسی، اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کا نظامِ عروض 'ہجائی نظام' ہے، (برخلاف یورپین زبانوں کے جن کا عروض کا نظام ہجائی نہیں ہے) ہمارے نظام میں ایک چھوٹا ہجا ہے اور ایک بڑا ہجا۔ بلکہ اب یہ بات بھی تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ عربی عروض کے موجد خلیل بن احمد نے سنسکرت عروض کا مطالعہ کیا...
  12. محمد وارث

    میری ایک نئی غزل - چھیڑ دل کے تار پر، کوئی نغمہ کوئی دُھن

    سعود صاحب غزل کو تو لے ہی آئیں گے لیکن بقول فرخ صاحب "غزالاں کے کمالاں" کو کہاں سے لاویں :)
  13. محمد وارث

    اردو ٹیک کا مسئلہ

    بہت شکریہ جہانزیب بھائی، آپ کی بات بجا ہے، بلاگ سپاٹ میری نظر میں کافی عرصے سے ہے اور بہت سے اچھے بلاگز ہیں اس پر۔ اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بلاگ سپاٹ پر اپنی مرضی کا سانچہ بھی بنا سکتے ہیں۔ دراصل اس حلوہ کھانے کے دوران میں نے کچھ کچھ حلوہ پکانا سیکھ بھی لیا تھا اور اس میں آپ کی ایچ ٹی ایم ایل...
  14. محمد وارث

    میری ایک نئی غزل - چھیڑ دل کے تار پر، کوئی نغمہ کوئی دُھن

    لیکن حیف فرخ صاحب، کہ فاتح صاحب کو اب غزل کی بجائے غزالاں کی کشش ہی کھینچے گی اور ہم دونوں مل کر دو غزلہ تو کہہ سکتے ہیں غزالاں کہاں سے لائیں :)
  15. محمد وارث

    کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔مغل

    بالکل بھی نہیں سعود صاحب! میرے ذہن میں کوئی پچھلے سال ایک سے ہے کہ محفل پر ایک تھریڈ شروع کروں 'عروض اور آپ کی تکنیک' جس میں جتنے "وزن" جاننے والے ہیں وہ اپنا "طریقۂ واردات" لکھیں :) آپ جسے "ابے کھٹ کھٹ" کہتے ہیں میں اسے علامت میں 1 2 2 2 کہتا ہوں یا - = = = لکھتا ہوں، بات ایک ہی ہے۔ ایک...
  16. محمد وارث

    کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔مغل

    مغل صاحب آپ فرمائیں گے کہ یہ پھر روایتی جملہ لکھنے آ گیا ادھر لیکن اسکے باوجود لکھوں گا کہ آپ کی غزل واقعی لا جواب ہے اور بہت خوب ہے، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں۔ ہاں جانتا ہوں کہ مقطعے میں آپ کے تخلص نے تھوڑا بہت تنگ کیا ہوگا آپ کو لیکن اسکے باوجود لا جواب مقطع ہے، بہت پسند آیا مجھے!
  17. محمد وارث

    اردو ٹیک کا مسئلہ

    شکریہ بھائی، بلاگ واپس مل گیا تو اللہ اللہ، اور اگر نہ ملا تو خیر صلا اور توبہ، کون پھر سے ایک بلاگ کو خونِ جگر سے سینچے اور پھر اُس دل کا خون ہوتا ہوا بھی دیکھے :)
  18. محمد وارث

    Girls subtract 2 & boys add 2

    for the sake of, to be called a "boy" :)78+2=80
  19. محمد وارث

    اردو ٹیک کا مسئلہ

    اپنی ہوسٹ والی بات آپ کی بالکل بجا ہے، اس پر مزید غور و فکر ضرور ہونا چاہیئے!
  20. محمد وارث

    اردو ٹیک کا مسئلہ

    بد تمیز نے بہت اچھی خبر سنائی ہے :) ورنہ حال میرا بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ اب جیسے ہی ان کو وقت ملے گا، انشاءاللہ سب بلاگز صحیح سلامت واپس مل جائیں گے۔
Top