نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کراچی بلاگرز کا اجتماع

    زبردست :) عمار، فہیم اور شعیب صاحب، آپ سب کا بہت شکریہ اردو اور اردو بلاگرز کی نمائندگی کرنے کیلیئے!
  2. محمد وارث

    دل میں شوقِ سفر نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

    ہر کسی سے نہ میرا پوچھا کر ہر کوئی با خبر نہیں ہوتا جو زمانے میں بانٹ دے خود کو اس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا لا جواب، بہت خوب
  3. محمد وارث

    اُس کو اُسی کا عکس دِکھاتا رہا ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

    اچھی غزل ہے شہزاد صاحب! ایک بات جس کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک صحرا کبھی بھی صرف اپنے ریاض سے، چاہے وہ ہزاروں سالوں کا ہی کیوں نہ ہو، دریا نہیں ہو سکتا۔ اس شعر میں خیال یا آئیڈیا بہت اچھا ہے لیکن تمثیل کے لیے جو الفاظ آپ نے منتخب کیے (صحرا اور دریا) ان سے تھوڑی گڑ بڑ لگ رہی ہے...
  4. محمد وارث

    روز مرہ ، محاورے اور ضرب الامثال (اردو ، عربی ، فارسی

    کلام المُلُوک، مُلُوک الکلام (عربی) سلطان کا فرمان، فرمانوں کا سلطان!
  5. محمد وارث

    روز مرہ ، محاورے اور ضرب الامثال (اردو ، عربی ، فارسی

    موت العالِم موت العالَم (عربی) ایک صاحبِ علم کی وفات ایک جہان کی وفات کے مصداق ہوتی ہے!
  6. محمد وارث

    مبارکباد ظہور احمد سولنگی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو سولنگی صاحب!
  7. محمد وارث

    ناطقہ ------------ عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

    افسوس مغل صاحب، آپ نے ہماری داد کو فقط ایک تکلفاتی مراسلہ سمجھا! ع - لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
  8. محمد وارث

    ضلع سیالکوٹ کا سب سے بڑا شاعر؟

    ع- سمجھے بھی تو کیا سمجھے، جانا بھی تو کیا جانا اجی صاحب ہماری "شہرت" تو انٹرنیشنل ہے یہ ضلع سیالکوٹ کیا چیز ہے :grin: ویسے عنوان دیکھ کر میں بھی دوڑا چلا آیا تھا اس تھریڈ کی طرف :)
  9. محمد وارث

    ضلع سیالکوٹ کا سب سے بڑا شاعر؟

    اس سے مجھے انور مقصود کی ایک بات یاد آ گئی جو کچھ اسطرح سے تھی کہ اقبال ایک عظیم آفاقی شاعر تھے، پھر وہ شاعرِ مشرق ہوئے، پھر وہ پاکستان کے قومی شاعر کہلوائے، ڈرتا ہوں اس وقت سے جب ریڈیو پاکستان سے اعلان کیا جائے گا کہ اب فریدہ خانم کی آواز میں اقبال سیالکوٹی کا کلام سنیے :)
  10. محمد وارث

    جیسے شب خون میں بوکھلا کر اٹھیں لوگ تلوار تلوار کرتے ہوئے --- ڈاکٹر مظفر حنفی

    شکریہ مغل صاحب، میں کوشش ضرور کرونگا کنفرم کرنے کیلیے!
  11. محمد وارث

    ناطقہ ------------ عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

    آپ نے بہت اچھا کیا یہ نظم لکھ کر مغل صاحب، بہت خوب!
  12. محمد وارث

    مشرقی ادبیات - سید نصیر الدین نصیر سے ایک گفتگو

    شکریہ نظامی صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
  13. محمد وارث

    مولانا جامی اور خطاطی

    اور میں یہی سمجھتا رہا نظامی صاحب کہ میرا ہی تلفظ غلط ہے :) بہرحال شکریہ شعر درست کرنے کیلیئے! بحر میں اسکی اوپر لکھ چکا، تقطیع یوں ہے: کاتبا را - فاعلاتن ہفت خط با - فاعلاتن شد بطر زے - فاعلاتن مختلف - فاعلن ثلث ریحا - فاعلاتن نو محق قق - فاعلاتن نسخ تو قی - فاعلاتن عو رقاع - فاعلان بعد...
  14. محمد وارث

    پرانا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

    واہ واہ، بہت اچھی غزل ہے، سبھی اشعار اچھے ہیں مگر کیا کہنے اس شعر کے سفر رکھّا ہے ہم نے دائرے میں سفر میں دائرہ رکھّے ہوئے ہیں لا جواب!
  15. محمد وارث

    تیرا کوئی حُکم صادر چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔غزل

    شکریہ اعجاز صاحب، میرے خیال میں 'صادِر' صحیح ہے، یہ ربط دیکھیئے! ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ 'صادَر' بھی صحیح ہو۔
  16. محمد وارث

    فلک پر جو سدا کی روشنی ہے۔۔۔۔۔۔۔غزل

    اچھی غزل ہے شہزاد صاحب، لا جواب! جیسا کہ اعجاز صاحب نے لکھا قافیہ غلط ہے کیونکہ باقی قافیوں میں 'الف' حرفِ روی ہے جب کہ اس قافیے میں 'ہ' بن جن جاتا ہے۔ نگاہ میں سے 'ہ' کو گرانا جائز نہیں ہے، ضرورت کے وقت 'نگاہ' کو 'نگہ' کیا جا سکتا ہے، اور میرے خیال میں 'نگہ' کا قافیہ یہاں جائز ہونا چاہیئے...
  17. محمد وارث

    مولانا جامی اور خطاطی

    شکریہ نظامی صاحب، اس شعر کی بحر، بحرِ رمل مثمن محذوف اور وزن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن یا فاعلان ہے۔ تقطیع کرنے سے پہلے یہ عرض کردوں کہ مجھے خطوں کے ناموں وغیرہ کا کچھ علم نہیں ہے، اور دوسرے مصرعے میں جو 'توقیع' بر وزنِ توقیر پڑھا جا رہا ہے اس کو بحر کے لحاظ سے تَوقّیع' یعنی تَ وق قیع'...
  18. محمد وارث

    جب مرے زخم مرا اپنا مقدر نکلے۔۔۔۔۔۔غزل

    بہت اچھے اشعار ہیں شہزاد صاحب، لا جواب۔ اس شعر کا مصرع اولٰی مجھے بے وزن لگ رہا ہے، آپ کا کیا خیال ہے!
  19. محمد وارث

    تیرا کوئی حُکم صادر چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔غزل

    ارے کیا ہوا محترم! بھئی معذرت خواہ ہوں کہ جلدی میں تھا اس لیے صبح فقط شکریہ ادا کر کے چلا گیا، اب ایسی غلطی نہیں کرونگا (شکریے والی نہیں بلکہ بغیر جواب کے شکریہ ادا کرنے والی) :) بہت اچھی غزل ہے آپ کی، لا جواب۔ بہت داد قبول کیجیئے حضرت!
Top