صفحہ 79
نمایاں ہو گئی۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ اگر گورنمنٹ ہر طرح کے جبر و تشدد میں بالکل بے حجاب اور بے لگام ہے تو ملک میں بھی صبر و برادشت کی طاقت روز افزوں نشوونما پا رہی ہے جیسا کہ ہمیشہ انکار کیا گیا ہے، آج بھی اس کا موقع حاصل ہے کہ انکار کر دیا جائے، لیکن کل تاریخ کے لیے یہ ایک نہایت ہی عبرت...