نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شاہ است حسین

    تم پر مرا سلام شہیدانِ کربلا - ظفر اکبر آبادی ایماں تمھارے خوں سے فقط، سرخ رو ہے آج اسلام کی رگوں میں تمھارا لہو ہے آج ملت تمھارے عزم سے با آبرو ہے آج وجہہِ صد احترام، شہیدانِ کربلا تم پر مرا سلام شہیدانِ کربلا رخ زندگی کا موڑنے والے تمھی تو ہو باطل کا سحر توڑنے والے تمھی تو ہو رشتہ خدا سے...
  2. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (فہیم ردولوی) کہاں وہ ذات، شکارِ ممات ہوتی ہے نگاہ جس کی نویدِ حیات ہوتی ہے دکھائی دیتے ہیں شہ، سدرہِ تصوّر پر جہاں بھی عظمتِ انساں کی بات ہوتی ہے بجھے چراغ تو چہروں سے روشنی پھوٹے جہانِ شوق میں ایسی بھی رات ہوتی ہے علاجِ زخمِ مصیبت ہے، خاکِ کرب و بلا رفو یہیں پہ قبائے حیات ہوتی ہے ملا...
  3. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (سراج الدین سراج) کچھ فائدہ نہ سبطِ نبی سے اٹھا سکے دنیا پرست، سنگِ ملامت ہی پا سکے دھویا بہت حسین کا خوں اہلِ جبر نے احساس پر پڑے ہوئے دھبے نہ جا سکے انسانیت کے رخ پہ، ابھرنے تھے کچھ نشاں بچی کو ورنہ شمر طمانچے لگا سکے؟ فتحِ مبیں کو ایسے مجاہد کی تھی تلاش جو اپنی پیاس تیرِ ستم سے بجھا سکے...
  4. محمد وارث

    شاہ است حسین

    مدحِ شبّیر - تابش دہلوی تشنہ کاموں کے لیے تو ہمہ دم کُھلتا ہے اک سمندر کی طرح دیدۂ نم کُھلتا ہے حق نمائی کے لیے حق کے طلب گاروں پر آج بھی سبطِ پیمبر کا علم کُھلتا ہے حق پناہی سے یہ شبّیر کی معلوم ہوا کربلا میں بھی کوئی بابِ حرم کُھلتا ہے روشن الفاظ اترتے ہیں صحیفوں کی طرح مدحِ شبّیر میں جب...
  5. محمد وارث

    شاہ است حسین

    کربلا - انور شعور مدینے کے مسافر جان دینے کربلا آئے تمام آسائشیں تج کر بہ تسلیم و رضا آئے نہیں ہوتا کوئی آسان راہِ عشق طے کرنا سفر میں ہر قدم پر مرحلے صبر آزما آئے بھلا ہر کس و ناکس کو بھی یہ توفیق ہوتی ہے؟ فدا ہونے کی خاطر آئے تو اہلِ وفا آئے سما سکتی نہیں الفاظ میں مظلومیت ان کی شہیدوں پر...
  6. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (عباس حیدر زیدی) آئینہ رکھ کے برسرِ صحرا حسین نے بے چہرگی کو دے دیا چہرہ حسین نے پڑھ کر نمازِ عشقِ فرادا حسین نے توحید کو بچا لیا تنہا حسین نے پھر دوسرے قدم کی ضرورت نہیں رہی پہلا قدم ہی ایسا اٹھایا حسین نے نوحے، قصیدے، منقبتیں، مرثیے، سلام بخشا ہے یہ ادب کو قبیلہ حسین نے یہ مجلسِ حسین ہے،...
  7. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم نہایت اس کی حسین، ابتدا ہے اسمٰعیل (اقبال)
  8. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 10

    میں اس آوارہ گرد ستارے کا رخ موڑنا چاہوں گا جو "ہمارے" سورج کے قریب آ کر ہلچل مچا گیا تھا تا کہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری!
  9. محمد وارث

    کاش ایک افسانہ

    اچھی کاوش ہے نعمان، خوب!
  10. محمد وارث

    انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ

    غلامی آدم از بے بَصَری بندگیٔ آدَم کرد گوھرے داشت ولے نذرِ قباد و جَم کرد آدمی نے اپنی بے بصیرتی اور بے خبری کی وجہ سے آدمی کی ہے غلامی اختیار کی اور جو (آزادی و حریت) کا گوھر وہ رکھتا تھا اسے قیقباد اور جمشید (یعنی مطلق العنان بادشاہوں) کی نذر کر دیا۔ یعنی از خوئے غلامی ز سگاں خوار تر است من...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تیر و سناں و خنجر و شَمشیرَم آرزوست با من مَیَا کہ مسلکِ شبّیرَم آرزوست (اقبال لاھوری) مجھے تیر و سناں و خنجر و شمشیر کی آرزو ہے، (اے آسائش پسند) میرے ساتھ مت آ کہ مجھے مسلکِ شبیر (ع) کی آرزو ہے۔
  12. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    لُٹی ہے جیسے دنیا کربلا میں ابنِ حیدر کی کسی مظلوم کی دنیا، نہ دنیا میں لُٹی ہوگی (شاعر نامعلوم)
  13. محمد وارث

    استاد دامن مینوں پاگل پن درکار - استاد دامن

    شکریہ ذیشان، تے ماہیوال تہانوں وی ایس دشت وچ ویکھ کے خشی ہوئی!
  14. محمد وارث

    مبارکباد ابو شامل کو چاند سا بیٹا مبارک

    ماشاءاللہ۔ فہد صاحب آپ کو بہت مبارک ہو
  15. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (وحید الحسن ھاشمی) دونوں جہاں میں کون بشر ہے حُسین سا آئے نظر کہیں تو، اگر ہے حُسین سا جس کو رسولِ پاک نے اپنا پسر کہا کس کا جہاں میں لختِ جگر ہے حُسین سا جس نے اجل کے سامنے ہنس ہنس کے بات کی سینے میں کس کے آج جگر ہے حُسین سا بچے کو لے کے آ گئے فوجوں کے سامنے ڈر کی فضا میں کون نڈر ہے حُسین...
  16. محمد وارث

    زیک کا بک شیلف

    اور یہ موضوع اب میرے بھی کسی کام کا نہیں رہا :) (ہمارے اس لیے نہیں کہ نصف بہتر کو اس سے پہلے بھی کوئی شغف نہ تھا)۔
  17. محمد وارث

    قولِ فیصل: ٹائپنگ اپ ڈیٹس

    بہت شکریہ شمشاد بھائی آفر کیلیئے۔ سب اپنی اپنی رفتار سے لگے ہوئے ہیں، آپ نے برق رفتاری سے مکمل کر لیے، ہم کچھوے کی چال سے آ رہے ہیں :)
  18. محمد وارث

    زیک کا بک شیلف

    شکریہ زیک۔ ہونگے کوئی صاحب میر صاحب بھی، کیا فرق پڑتا ہے :) نمبر 3 سے 6 تک کی کتب جس موضوع پر ہیں وہ سات آٹھ سال پہلے مجھے بھی بہت پسند تھا :)
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چُوں غنیمت خدمتِ آں زلف عمرے کردہ ام باعثِ پیچیدگی ہائے خیالِ ما مَپُرس (غنیمت کُنجاہی) چونکہ غنیمت نے تمام عمر اس زلف کی خدمت کی ہے (جو کہ پر پیچ ہے لہذا) ہمارے خیالات کی پیچیدگیوں کی وجہ مت پوچھو!
  20. محمد وارث

    اردو رباعیات

    ہم نے بھی کبھو جام و سبو دیکھا تھا جو کچھ کہ نہیں ہے رو بہ رو، دیکھا تھا اُن باتوں کو اب جو غور کریے اے درد کچھ خواب سا تھا کہ وہ کبھو دیکھا تھا (خواجہ میر درد)
Top