نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اللہ کی مار

    نوازش قبلہ یہ سارا میلہ سجایا ہی اسی رباعی کیلیے تھا :)
  2. محمد وارث

    سیٹھانی کا کُتا

    ش زاد صاحب مجھے کہنے دیجیئے کہ آپ کے افسانوں میں ایک ایسی بات ہے کہ وہ قاری کو مجبور کرتی ہے پورا پڑھنے کیلیے! یہ افسانہ بھی بہت اچھا ہے اور موضوع بھی، امید ہے کہ لکھتے رہیں گے!
  3. محمد وارث

    ایک علامتی افسانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از ش زاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔let you see

    بہت اچھا افسانہ ہے ش زاد صاحب، مبارک باد قبول فرمائیں!
  4. محمد وارث

    اللہ کی مار

    نوازش آپ کی مغل صاحب، اور قرض خوب چکایا آپ نے قبلہ وگرنہ خدا کی پناہ :) ہاں واقعی جائے شکر ہے کہ آپ شاعر نہیں ;) آپ کا بھی بہت شکریہ، نوازش برادرم! اجی واہ واہ واہ، لاجواب، کیا خوبصورت 'مکالمہ' ہے آپ دونوں کا۔ ------------- آپ کا بھی شکریہ شمشاد صاحب! بالکل بجا کہا...
  5. محمد وارث

    اللہ کی مار

    میرے بلاگ سے ایک تازہ تحریر۔۔۔۔۔ ------- اللہ کی مار "یہ سب شاعروں پر اللہ کی مار کیوں پڑی ہوتی ہے؟ میری بیوی نے ایک دن کسی کتاب پر کسی شاعر کی تصویر دیکھتے ہوئے کہا۔" میں نے بے چین ہوتے ہوئے کہا۔ "کیا مطلب"۔ "کچھ نہیں، بس ایسے ہی پوچھ رہی ہوں، جس شاعر کو دیکھو، عجیب حلیہ ہوتا ہے اور...
  6. محمد وارث

    قصہ جامعہ کراچی کے امتحانوں کا۔۔۔۔ از قلم جیا

    خوب احوال لکھا اور بھئی اس میں غصے والی کونسی بات ہے، امتحان تو ایسی 'کم بخت' چیز ہے کہ انہیں دنیا ہی سے ختم ہو جانا چاہیئے :)
  7. محمد وارث

    میر چلتے ہو تو چمن کو چلیے، کہتے ہیں بہاراں ہے ۔ میر تقی میر

    درست فرمایا آپ نے، اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ میر و غالب کی نہ کوئی ملاقات ہوئی تھی اور نہ میر نے غالب کا کوئی کلام دیکھا تھا کہ اس پر تبصرہ فرماتے، غالب کی پیدائش سے بہت پہلے ہی میر 'بد دماغ' ہو چکے تھے اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتے تھے :)
  8. محمد وارث

    Déjà vu کیا ہے؟

    نہیں سب کو نہیں، چار موجود ہیں، شاعری، فلسفہ، تاریخ اور چوتھی وہ والی جو ان تنیوں کو اپنی سوکنیں سمجھتی ہے، باقی ہیں ;)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی حسنِ تو بہارِ شادمانی باشد وصلِ تو شبابِ زندگانی باشد فانیست اگرچہ زندگانی لیکن یادِ تو بہشتِ جاودانی باشد (صوفی غلام مصطفٰی تبسّم) تیرا حسن شادمانی کی بہار ہے، تیرا وصال زندگانی کا شباب ہے، اگرچہ زندگی فانی ہے لیکن تیری یاد جاودانی بہشت ہے!
  10. محمد وارث

    Déjà vu کیا ہے؟

    سوائے اس کے کہ یہ لکھوں کہ بہت اچھا موضوع اور تحریر ہے اور کچھ نہیں لکھ سکتا کہ نفسیات میرا موضوع ایک عرصے سے نہیں رہا :)
  11. محمد وارث

    ذوق لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے ۔ ابراہیم ذوق

    شکریہ ذوق کی سدا بہار غزل شیئر کرنے کیلیے، اس میں کافی غلطیاں تھیں جو میں نے درست کر دی ہیں! دیوانِ ذوق سے ایک مزید شعر ملا ہے اس غزل کا لیلیٰ کا ناقہ دشت میں دکھلاتا ذوق و شوق سن کر فغانِ قیس بجائے حدی چلے
  12. محمد وارث

    ذوق پھرتا لیے چمن میں ہے دیوانہ پن مجھے ۔ ابراہیم ذوق

    شکریہ جناب ذوق کی غزل شیئر کرنے کیلیے! 23 اشعار پر مشتمل اس طویل غزل کے تین مطلعے ہیں۔ آپ نے جو اشعار پوسٹ کیے ہیں ان میں کچھ تصحیح چاہیئے وہ میں کر رہا ہوں: ہوں شمع یا کہ شعلہ خبر کچھ نہیں مگر فانوس ہو رہا ہے مرا پیرہن مجھے کوچہ میں تیرے کون تھا لیتا بھلا خبر شب چاندنی نے آ کے پنھایا...
  13. محمد وارث

    ووٹنگ: ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل

    اور "سرکاری" نتائج میں بھی زیک کا مضمون سب سے بہتر ہے تو ایک بار پھر مبارک :)
  14. محمد وارث

    خواب خوش رنگ۔۔ تبصرے

    بہت شکریہ آصف شفیع صاحب کا اپنی کتاب مہیا کرنے کیلیے اور فرخ صاحب اور اعجاز صاحب کا بھی اس پراجیکٹ کیلیے!
  15. محمد وارث

    Déjà vu کیا ہے؟

    مجھے بہت پہلے کبھی احساس ہوتا تھا کہ یہ واقعہ پہلے بھی ہو چکا ہے، یا یہ لگتا تھا کہ میں اسکے متعلق خواب دیکھ چکا ہوں یا یہ کہ میں نے اس واقعے کے متعلق بالکل ایسا ہی سوچا تھا اور ساتھ ہی یہ خیال آتا کہ اوہ میں تو کوئی "پہنچی ہوئی شے" بنتا جا رہا ہوں لیکن غالب کا مصرع بھی ساتھ ہی یاد آ جاتا تھا،...
  16. محمد وارث

    میر چلتے ہو تو چمن کو چلیے، کہتے ہیں بہاراں ہے ۔ میر تقی میر

    بجا کہا آپ نے کہا صرف دو شعر ہیں، لیکن میرے خیال میں غالب کا ایک ایک شعر بڑے بڑے شاعروں کے پورے پورے دیوانوں پر بھاری ہے :) 'میری' کا لفظ بذاتِ خود غالب کے ایک لطیفے سے ماخوذ ہے جو شاید حالی نے یادگارِ غالب میں لکھا ہے کہ ذوق نے جو میر کے مقابلے میں سودا کی حمایت کی تو غالب نے کہا، ہم تو آپ کو...
  17. محمد وارث

    میر چلتے ہو تو چمن کو چلیے، کہتے ہیں بہاراں ہے ۔ میر تقی میر

    میرے خیال میں یہ طنز نہیں تھا بلکہ غالب واقعی 'میری' تھی اس شعر کے علاوہ غالب کا میر کو خراجِ تحیسن: غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ میر نہیں اور میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب جس کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں
  18. محمد وارث

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    مجھے تم سب سے نفرت ہے۔۔۔۔۔۔۔
  19. محمد وارث

    جون ایلیا ہم کہ اے دل سخن سراپا تھے ------- متفرق کلام --- جون ایلیا

    بہت خوبصورت کلام ہے، شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کیلیے!
Top