علی احمد کو ہاجرہ سے چنداں دلچسپی نہ تھی، اس کی کءی ایک وجوہات تھیں اول تو ہاجرہ کے نام میں اتنی تقدیس تھی۔ ایسے مقدس نام کی لڑکی کے ساتھ کوءی شوخ یا رنگین قسم کی حرکت کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔ دوسرے اعمال کے لحاظ سے بھی وہ ہاجرہ ہی تھی۔ اس لیے ہاجرہ کا نام ہی علی احمد کے رنگین مزاج پر بار تھا۔...