نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ جولائی اگست 2010

    کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان نظر آیا۔ 128 پر جب 4 آؤٹ تھے اور دونوں طرف نئے بلے باز تھے، کپتان نے ایک طرف سے دانش کنیریا اور دوسری طرف سے شعیب ملک کو گیند تھما دی، اس مفروضے پر کہ چائے کے وقفے کے بعد تازہ دم ہونے کے بعد فاسٹ باؤلرز کو لایا جائے گا اور اس دوران دونوں بلے باز 'سیٹ' ہو گئے...
  2. محمد وارث

    کسی تھریڈ کو دیکھے بغیر کیسے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں؟

    پریشانی والی بات اس میں یقیناً کوئی نہیں ہے۔ میرے خیال میں مناظر کاؤنٹ کو اپڈیٹ ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے بہ نسبت جوابات کے۔
  3. محمد وارث

    اسلام آباد مین ائر بلو کا طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ

    بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائیں۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یادِ رخسارِ ترا در دل نہاں داریم ما در دلِ دوزخ، بہشتِ جاوداں داریم ما (صائب تبریزی) تیرے رخسار کی یاد دل میں چھپائے ہوئے ہیں یعنی دوزخ جیسے دل میں ایک دائمی بہشت بسائے ہوئے ہیں۔
  5. محمد وارث

    ولی دکنی شغل بہتر ہے عشق بازی کا ۔ ولی دکنی

    شغل بہتر ہے عشق بازی کا کیا حقیقی و کیا مجازی کا گر نہیں راز فقر سوں آگاہ فخر بے جا ہے فخرِ رازی کا لاجواب! شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
  6. محمد وارث

    حالیہ پیغامات کا مینو کیوں ظاہر نہیں ہورہا؟

    یہ مسئلہ چھوٹی سکرینوں پر ہے شاید، کیونکہ آفس میں میرے پاس بھی یہی مسئلہ تھا جب کہ گھر میں ٹھیک تھا اور میں اسے کوئی "دفتری چکر" ہی سمجھتا رہا :) میں نے "ٹیبز" کے ظاہر ہونے کی ترتیب میں تبدیلی کی ہے اس سے "حالیہ پیغامات" تو ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں لیکن اب "آرکیڈ" چھپ گیا ہے۔ بڑے ڈاکٹر صاحبان...
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حسن ز بصرہ، بلال از حبَش، صہیب از روم ز خاکِ مکہ ابوجہل، ایں چہ بوالعجبیست؟ (حافظ شیرازی) بصرہ کی خاک سے حسن بصری (رض)، افریقہ سے بلال حبشی (رض) اور روم سے صہیب رومی (رض) جیسے عظیم صحابی اور تابعی پیدا ہوئے اور شہروں کے شہر مکہ کی خاک سے ابوجہل، یہ کیا بوالعجبی ہے مولا؟
  8. محمد وارث

    تعارف از زین

    خوش آمدید زین!
  9. محمد وارث

    نظم - صحارا

    بہت خوب زیف سیّد صاحب، لاجواب!
  10. محمد وارث

    اگر آں ترک شیرازی بدست آرد دلِ ما را ۔ تضمین بر حافظؔ (از فاتح الدین بشیرؔ)

    واہ کیا بات ہے فاتح صاحب، بہت خوب۔ یہ شعر بہت خوبصورت ہیں، لاجواب۔۔۔۔۔۔ بہشت اپنی محلہ یار کا ہے جیسے حافظؔ کو کنارِ آبِ رکن آباد و گلگشتِ مصلیٰ را کبھی آدم کو جنت سے تو میرؔ از کوچۂ سادات کہ عشق از پردۂ عصمت بروں آرد زلیخا را یہ کیا دورِ خرابی ہے کہ دونوں ہی یہاں عنقا جوانانِ سعادت مند،...
  11. محمد وارث

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    یہی تو اسکا کمال ہے غزنوی صاحب، یہ نظم باقاعدہ وزن میں ہے۔ مفاعیلن مفاعیلن کے وزن پر تقطیع ہوگی۔
  12. محمد وارث

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا لیکن شاید نہیں ہے، میرے پاس اس ان کا ایک مجموعہ ہے اس میں شامل ہے لیکن کافی لمبی کہانی ہے، دس بارہ صفحات کی، اگر کبھی ٹائپ کر سکا تو یہاں ضرور شیئر کرونگا۔
  13. محمد وارث

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    اور "نثری نظم" والوں کیلیے اس میں عبرت ہے :)
  14. محمد وارث

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    واہ کیا خاصے کی چیز کہی ہے آپ نے زیف سیّد صاحب۔ اسطرح کی ایک منظوم کہانی یا تو عالی کی "دو مغموم آنکھیں" نظر سے گزری تھی یا آج آپ کی یہ نظم۔ خیال بھی خوب ہے۔ لاجواب!
  15. محمد وارث

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ) تبصرے اور تجاویز

    ایک بات مزید عرض کروں کہ "غبارِ خاطر" کا متن کاپی رائٹس فری اور پبلک ڈومین میں ہے لیکن مالک رام کا مقدمہ اور انکے حواشی (جو کہ چوتھائی کتاب کے برابر ہیں) کاپی رائٹس فری نہیں ہیں، لیکن میرے خیال میں حواشی کو لے لینا ہی بہتر ہے کہ انکی مدد سے کتاب کو سمجھنے میں بہرحال بہت مدد ملتی ہے۔
  16. محمد وارث

    غُبارِ خاطر از مولانا ابُو الکلام آزاد ........(تصحیح شدہ نسخہ) تبصرے اور تجاویز

    یہ جملہ جس نے آپ کوتنگ کیا کچھ یوں ہے: "اس تبدیلی کا جواز "تذکرہ" کا وہ نسخہ ہے، جو مولانا کے ذاتی مطالعے میں رہا اور جس میں ہر جگہ انہوں نے یہ تبدیلی اپنے ہاتھ سے کی ہے۔" "ہمارے ہاں تحریر میں رموزِ اوقاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ بحوالہ "غبارِ خاطر"، گلوب پبلشرز، اردو بازار، لاہور
  17. محمد وارث

    فریدہ خانم وہ کبھی مل جائیں تو کیا کیجیے ۔ فریدہ خانم

    کہتے ہیں اختر وہ سن کر میرے شعر اس طرح ہم کو نہ رسوا کیجیے شاعرِ رومان، اختر شیرانی اس خوبصورت غزل کے خالق ہیں۔
  18. محمد وارث

    موضوع احادیث کو پہچاننے کے اصول

    آپ کی خواہش کے مطابق میں نے ان موضوعات کو ضم کر دیا ہے لیکن یہ تھریڈ بہرحال مقفل ہی رہے گا۔ والسلام
  19. محمد وارث

    اردو رباعیات

    اس کے چوتھے مصرعے میں "دیکھے" ڈال دیں۔
Top